حرمت سود
حرمت سود
مصنف : محمد ابو زہرہ مصری
صفحات: 67
سود کو عربی زبان میں ”ربا“کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنی زیادہ ہونا ، پروان چڑھنا ، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ : ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔اللہ تعالی فرماتے ہیں۔” جولوگ سود کھاتے ہیں وہ یوں کھڑے ہوں گے جیسے شیطان نے کسی شخص کو چھو کر مخبوط الحواس بنا دیا ہو ۔اس کی وجہ ان کا یہ قول ہے کہ تجارت بھی تو آخر سود کی طرح ہے، حالانکہ اللہ نے تجارت کو حلال قرار دیا ہے اور سود کو حرام۔ اب جس شخص کو اس کے رب کی طرف سے یہ نصیحت پہنچ گئی اور وہ سود سے رک جائے تو پہلے جو سود کھا چکا اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے مگر جو پھر بھی سود کھائے تو یہی لوگ دوزخی ہیں ، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کی پرورش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کسی ناشکرے بندے کو پسند نہیں کرتا ۔ زیر تبصرہ کتاب” حرمت سود ” مصر کے مشہور فقیہ اور استاذ ابو زہرہ کی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔اور ترجمہ محترم ساجد الرحمن صدیقی کاندھلوی نے کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو سود جیسی لعنت سے چھٹکارا عطا فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
یہودی اور عیسائی مذاہب میں سود کی حرمت | 7 | |
سود کے بارے میں فلاسفر کی آراء | 11 | |
مغرب میں سود کا فروغ | 13 | |
غبار سود | 16 | |
قرآن اور حرمت سود | 20 | |
سنت نبوی اور حرمت سود | 25 | |
ربا نسیہ اور ربا بیوع میں تفریق کی اہمیت | 29 | |
بیع عینہ کا حیلہ | 34 | |
مسلم علماء اور ربا | 36 | |
ربا کے مفہوم کے غیر متعین ہونے کا دعویٰ | 37 | |
یہ دعویٰ کہ پیداواری قرض پر سود حرام نہیں ہے | 39 | |
تاخیر کے ساتھ ادائیگی کی فروخت کی قیمت کے فوری ادائیگی کی قیمت سے زائد ہونے سے استدلال | 43 | |
نظریہ ضرورت | 45 | |
ربا میں کوئی مصلحت نہیں ہے | 51 | |
ربا بیوع جس کی حرمت سنت سے ثابت ہے | 55 | |
ان بیوع کی تحریم کی حکمت | 61 |