حرمت مسلم اور مسئلہ تکفیر
حرمت مسلم اور مسئلہ تکفیر
مصنف : محمد یوسف ربانی
صفحات: 175
اسلام امن وسلامتی اور باہمی اخوت ومحبت کا دین ہے۔انسانی جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ اسلامی شریعت کے اہم ترین مقاصد اور اولین فرائض میں سے ہے۔کسی انسان کی جان لینا، اس کا ناحق خون بہانا اور اسے اذیت دینا شرعا حرام ہے۔ کسی مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانا ایک سنگین جرم ہے اور اس کی سزاجہنم ہے۔ عصر حاضر میں مسلم حکمرانوں اور مسلم معاشروں کے افراد کے خلاف ہتھیار اٹھانے ، اغوا برائے تاوان، خود کش دھماکوں اور قتل وغارت گری نے ایک خطرناک فتنے کی صورت اختیار کر لی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سارے جرائم اسلام اور جہاد کے نام پر کئے جارہے ہیں۔یوں تو بہت سارے زخم ہیں جو رس رہے ہيں لیکن بطور خاص عالم اسلام کو خارجی فکرو نظر کے سرطان نے جکڑ لیا ہے۔ ہرچہار جانب تکفیر و تفریق اور بغاوت کی مسموم ہوائیں چل رہی ہیں اور سارا تانا بانا بکھرتا ہوا محسوس ہورہا ہے ۔ امت کے جسم کا ایک ایک عضو معطل، اجتماعیت اور وحدت کی دیواروں کی ایک ایک اینٹ ہلی ہوئی سی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے اب تب امت کے شاندار عمارت کی کہنہ دیوار پاش پاش ہو جائےگی۔ زیر تبصرہ کتاب” حرمت مسلم اور مسئلہ تکفیر “معروف داعی محترم مولانا محمد یوسف ربانی صاحب کی تصنیف ہے، جس کی نظر ثانی محترم مولانا مبشر احمد ربانی صاحب نے کی ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں حرمت خون مسلم کی عظمت اور فتنہ تکفیر کی سنگینی اور نقصانات کو بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے اور تمام مسلمانوں کو متحد ومتفق فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 11 |
مقدمہ ۔از لشیخ مبشراحمد ربانی ﷾ | 13 |
ابتدائیہ | 13 |
حرمت مسلم اورمسئلہ تکفیر مسلمان کی شان حرمت | |
مسلمان کون ہے | 21 |
مسلمانوں کےباہمی تعلقات | 22 |
مسلمان کو گالی دینا فسق ہے | 25 |
مسلمان کی طرف اسلحہ سےاشارہ کرنا | 25 |
جہنم کی طرف سفر | 25 |
جس نےمسلمانوں پر اسلحہ اٹھایا وہ ہم میں سےنہیں | 26 |
کلمہ گوکاقتل ایک سنگین جرم | 26 |
کلمہ قتل کی راہ میں رکاوٹ ہے | 29 |
فقہ الحدیث | 30 |
لاالہ الااللہ کی حرمت اورعلم کامسئلہ | 31 |
مسلمانوں کاباہمی قتال کفر یہ فعل ہے | 32 |
روز قیامت کاپہلا فیصلہ | 33 |
جب عبادت رائیگاں جائے گی | 33 |
ناقابل معافی جرم | 33 |
فرقہ بندی کےنام پر قتل وغارت کی مذمت | 34 |
فوائد | 35 |
کسی مسلمان کےقتل کی حرص کی سزا بھی جہنم ہے | 36 |
قتل مسلم ،کبائر میں سے ہے | 36 |
قتل مسلم ہلاکت انگیز گناہ | 37 |
بے گناہ مسلمان کاقتل (قرآن مجید کی روشنی میں) | 37 |
پوری انسانیت کاقتل | 38 |
عمداقتل مسلم (سزاؤں کاموجب | 39 |
قتل ناحق کی مزید سزائیں | 40 |
ردعمل میں بھی قتل کرناجرم ہے | 40 |
فوائد | 41 |
محض شبہ کی بناپر قتل کی ممانعت | 41 |
قتل مسلم کاگناہ اوروبال (احادیث کی روشنی میں) | 42 |
خون مسلم کی مباح صورتیں | 43 |
فوائد | 43 |
انتباہ | 44 |
اسلام کااصول قتال ومقاتلہ | 44 |
مسئلہ تکفیر اورفتنہ تکفیر | |
مسلمان کو کافر کہنے کاگنا ہ | 46 |
مسلمان کی تکفیر اس کےقتل کی طرح ہے | 47 |
مسلمان کوکافر کہنے کامطلب | 48 |
فتنہ تکفیر | 49 |
فتنہ تکفیر یہودکی باقیات سئیات میں سے ہے | 49 |
امت مسلمہ میں فتنہ تکفیر | 51 |
خوارج کی وجہ سے تسمیہ | 51 |
فتنہ خوارج اورقرآن مجید کے تفسیر ی اقوال | 51 |
فتنہ خوارج ،احادیث کی روشنی میں | 53 |
فوائد | 54 |
فتنہ خوارج عہد رسالت میں | 54 |
فتنہ خوارج عہد عثمانی میں | 56 |
عہد علوی میں خوارج کی منظم تحریک کاآغاز | 56 |
فتنہ خوارج صحابہ کرا کی نظر میں | 58 |
خوارج کےعقائد ونظریات | 60 |
خوارج کی شقاوت قلبی اورانتہا پسندی | 61 |
خوارج کی منہجی علامات | 62 |
خوارج کی منہج پر عمل پیراہونے والے بھی خارجی ہیں | 63 |
خوراج کاحکم | 64 |
خوارج کےمتعلق رسالت مآب ﷺ کافیصلہ | 66 |
خارجیوں اورتکفیریوں کی پہلی اوربنیادی غلطی فہم توحید میں ہے | 66 |
طاغوت کی تعریف اورحکم | |
طاغوت اورفاسق میں اصولی اختلاف | 75 |
طاغوت سے کفر کرنےکاحکم | 76 |
فاسق حکمران اورمسئلہ خروج | 77 |
کفر بواح کےبغیر افاسق حکومت کے خلاف بغاوت کی ممانعت | 77 |
امام احمد بن حنبل کاطرز عمل | 84 |
امام مالک کاطرز عمل | 85 |
ظالم وفاسق حکومت کےخلاف منہج دعوت یامسلح بغاوت | 85 |
اس فریضے کےلیے اجتماعی جدوجہد کرنا | 88 |
فاسق حکومت کےخلاف خروج وقتال کےدلائل کاشرعی جائز ہ | 90 |
الکفر والتکفیر کی بحث | |
’’الکفر ‘‘کی اصطلاحی تعریف | 101 |
’’الکفر ‘‘کی اقسام | 101 |
کفر اکبر اوراصغر کی بحث | 103 |
کفر اکبر | 103 |
کفر اصغر | 105 |
’’کفر دون کفر ‘‘کی اصطلاح | 108 |
کفر اعتقادی اورکفر عملی میں تفریق نہ کرنے کاخطرناک نتیجہ | 111 |
اجماع کی بحث | 112 |
کفار سے مشابہت | 113 |
صحت ایمان اورتکمیل ایمان کافرق ملحوظ رکھنا | 114 |
طعن فی الدین (شریعت کااستہزا ء وانکار ) | 115 |
مسئلہ اہانت رسول | 117 |
اسم تصغیر کی بحث | 119 |
توہین رسالت ناقابل معافی جرم ہے | 119 |
شان رسالت کےسوا کسی کسی توہین کی سزا قتل نہیں | 122 |
حدیث وضع کرنے والے کی تکفیر کامسئلہ | 122 |
اہل قبلہ کی اصطلاح | 124 |
ضروریات دین کاانکار | 125 |
کافر کو کافر کہنا | 126 |
کافر کون ہے ؟(قرآن مجید کی روشنی میں) | 127 |
’’موالات کفر ‘‘کی شرعی حیثیت | 129 |
غیر حربی کافروں کی تفصیل درج ذیل ہے | 131 |
غیر حربی کافر ہے | 131 |
حربی کافر | 134 |
ضوابط التکفیر اورموانع کفر | |
’’الاکراہ ‘‘(مجبوری )اورنیت کااعتبار کرنا | 135 |
اقسام کفر ملحوظ رکھنا | 137 |
کبائر کی وجہ سے تکفیر میں احتراز کرنا | 138 |
لاعلمی کااعتبار کرنا | 141 |
بے اختیاری یاسبقت لسانی | 142 |
اجتہاد کے انکار پر تکفیر درست نہیں | 144 |
اختلاف نظائر اورتاویل کی موجودگی میں تکفیر سےاحترا ز | 144 |
تکفیر میں مصالح اورمفاسد کااعتبار ضروری ہے | 145 |
تکفیر معین میں ہر ممکنہ حدتک احتیاط کیاجائے | 147 |
تکفیر سےمتعلق چند ملاحظات | 148 |
مسئلہ تکفیر (علمائے امت کےاقوال کی روشنی میں) | 149 |
تکفیر سےمحفوظ رہنے کاراستہ منہج سلف کی پیروی ہے | 155 |
منہج نبوی دعوت ہے تکفیر نہیں | 157 |
پرفتن دورمیں دعوت کاکام کیسے ممکن ہے | 160 |
عدل وانصاف کولاز م پکڑنا | 162 |
قول وعمل میں محتاط رویہ | 164 |
پرفتن دور میں اہل ایما ن کاطرز عمل | |
فتنہ پروری کی مذمت | 165 |
فتنہ بازی سےاجتناب کی فضیلت | 165 |
فقہ الحدیث | 173 |
فتوی نویسی کےاصول وآداب | 173 |
ملی ومذہبی عمائدین وذمد داران سےالتماس | 175 |