حرمت آواز و ساز
حرمت آواز و ساز
مصنف : محمد حسین کلیم
صفحات: 243
آج ہمارے معاشرے میں رقص وموسیقی اور فحاشی وعریانی نےپوری قوت سے ڈیرے لگا رکھے ہیں۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جو اس کےاثرات سے محفوظ رہا ہو۔جبکہ اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:” میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے” یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالٰہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالی ہے: ﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَرى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾( سورة القمان)” لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے”جمہورصحابہ وتابعین اورائمہ مفسرین کے نزدیک لہو الحدیث عام ہے جس سے مراد گانا بجانا اوراس کا ساز وسامان ہے او ر سازو سامان، موسیقی کے آلات اورہر وہ چیزجو انسان کو خیر اوربھلائی سے غافل کرے اور اللہ کی عبادت سے دور کردے۔ اس میں ان بدبختوں کا ذکر ہے جو کلام اللہ سننے سے اِعراض کرتے ہیں اور سازو موسیقی ، نغمہ وسرور او رگانے وغیرہ خوب شوق سے سنتے اور ان میں دلچسپی لیتے ہیں۔ خریدنے سے مراد بھی یہی ہے کہ آلات ِطرب وشوق سے اپنے گھروں میں لاتے ہیں اور پھر ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں- لہو الحدیث میں بازاری قصے کہانیاں ، افسانے ، ڈرامے، ناول اورسنسنی خیز لٹریچر، رسالے اور بے حیائی کے پر چار کرنے والے اخبارات سب ہی آجاتے ہیں اور جدید ترین ایجادات، ریڈیو، ٹی وی،وی سی آر ،موبائل، ویڈیو فلمیں ،ڈش انٹینا وغیرہ بھی۔ لیکن عصر حاضرکے علمائے سوء، نہاد ملا اور صوفیاء حضرات قوالی اور سماع و وجد کے نام پر موسیقی کو رواج دینے پر تلے ہوئے ہیں اور خانہ ساز دلائل کےساتھ رقص وموسیقی کےجواز کے فتوے جاری فرمارہے ہیں۔اسے روح کی تسکین قرار دے رہے ہیں اور قوم کوبھی گمراہ کر رہےہیں۔ایسےحالات میں علماء حق کی ذمہ داری ہے کہ رقص موسیقی کےحوالے سے شرعی دلائل پیش کریں تاکہ قوم کوجہنم میں گرنے سے بچایا جائے۔کفار ومشرکین اور یہود ونصاریٰ کی طرف سےاس زبردست یلغار کا مقابلہ کیا جائے ۔اس سلسلے میں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کے رسالے ’’السماع والرقص‘‘ کا ترجمہ گانا بجانا،سننا اور قوالی اسلامی کی نظر میں ۔ اور امام ابن قدامہ مقدسی کا رسالہ قوالی ور گانا بجانا۔نیز مولانا ارشاد الحق اثری﷾کی دو کتابیں اسلام اور موسیقی پر ’’اشراق‘‘ کےاعتراضات کاجائزہ ،اسلام اور موسیقی۔شبہات ومغالطات کا ازالہ اور مفتی پاکستان مولانا محمد شفیع کی کتاب اسلام اور موسیقی کامطالعہ انتہائی مفید ہے ۔مذکورہ تمام کتب الحمد للہ کتاب وسنت ویب سائٹ پرموجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’حرمت آواز وساز‘‘ مولانا محمد حسین کلیم کی تصنیف ہےجوکہ اپنے موضوع پر بہترین کتاب ہے۔اپنی افادیت کے باعث یہ کتاب جماعۃ الدعوہ پاکستان کی کئی تربیتی درسگاہوں میں بطور نصاب شامل ہے اورکافی عرصہ سے ناپیدتھی۔جماعت الدعوہ کےمعروف اشاعتی ادارے دار الاندلس کےسکالرز نے اسے جدید قالب میں ڈھال کرتخریج وتحقیق کے ساتھ حسن طباعت سےآراستہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 13 |
مدعائے نگارش | 17 |
پہلا حصہ : | |
حرمت سماع | |
حرمت سماع | 23 |
یاد رکھنا | 24 |
غلط فہمی کاازالہ | 26 |
راگ سخت حرام ہے | 28 |
غرضیکہ | 30 |
را؍گ باعث کیوں؟ | |
پہلی وجہ | 31 |
ایمان سے کو رامسلمان | 32 |
ایمان کی شان | 36 |
خلاصہ گفتگو | 39 |
دوسری وجہ | 40 |
خلاصہ | 45 |
تیسری وجہ | 46 |
قرآن وسنت سے اعراض کاانجام | 48 |
عمل کاتقاضا | 49 |
شرک کے بعد پڑے گناہ | 51 |
تاریخ انسانی کی پہلی غلطی | 52 |
حدیث پر ضروری تبصرہ | 56 |
توضیح طلب دوسری بات | 64 |
احادیث میں تضاد نہیں | 67 |
اصل بات | 67 |
قرآن وحدیث میں ٹکراؤ نہیں | 72 |
عقلی تقاضا | 76 |
خلاصہ | 76 |
دوسرا گناہ فحاشی | 77 |
فحاشی پھیلانے کی شیطانی تدابیر | 79 |
1۔بے حیائی کاسدباب | 79 |
2۔انسداد بے پردگی | 82 |
چہرے کاپر دہ | 87 |
ابک اشکا ل کاازالہ | 92 |
ایک اور اشکا ل اور اس کا ازالہ | 93 |
کافر انہ تمدن ایک ڈھنگ | 98 |
3۔مخلوط مجالس کاسبب | 102 |
اسلام میں عورت کامقام | 103 |
خلاصہ | 104 |
مرد کی فطر ی کمزوریاں | 104 |
ایک اورسوال | 104 |
مرد عورت کافطر ی لگاؤ | 110 |
شاپنگ کو جانا | 114 |
خلاصہ | 120 |
راگ کی روک تھام | 121 |
پریس کرکردار | 124 |
آرٹسٹ | 125 |
گلوکاروں کے متعلق ارشادات نبوی | |
پہلی حدیث :مغییا ئیں موجب تباہی ہیں | 126 |
دوسری حدیث | 127 |
تیسری حدیث : گانا سننے کی سزا قیامت کے دن | 129 |
چوتھی حدیث : گانا سننے والے کی جنازہ نہ پڑھو | 130 |
پانچوایں حدیث : راگ کی کما ئی حرام ہے | 131 |
چھٹی حدیث : گلوکار شیطان کے زیر اثر ہوتاہے | 132 |
ساتویں حدیث : اگر راگ کا رسیا جنت میں چلا بھی گیا تو | 134 |
آٹھویں حدیث : گویو ں پر اللہ کی لعنت کی ہے | 142 |
جس پر اللہ کی لعنت ہو | 146 |
ملعون سے دوستی حرام ہے | 148 |
ملعون سے نفرت نہ کرنے والابھی ملعون ہے | 154 |
نفرت سے مراد برائی کے خلاف محاذ آرائی ہے | 157 |
اے واجب الاحتراک علمائے کرام | 162 |
رقص وسر ودصحابہ کی نظر میں | |
رقص وسرود صحابہ کرام کی نظر میں | 165 |
رقص وسرود حضرت ابو بکر صدیق کی نظر میں | 166 |
رقص وسرود حضرت عمر کی نظرمیں | 166 |
حضرت عثمان کی نظر میں | 169 |
حضرت عبداللہ بن عمر کی نظر میں | 170 |
ائمہ پر بہتان | 170 |
حضرت عمر بن عبد العزیز | 172 |
اما م فضیل بن عیاض کا قول | 172 |
حضرت ضحاک بن مزاحم کاقول | 173 |
یزید بن ولید کاقول | 174 |
محمد بن منکدر کاقول | 174 |
امام مجاہد کاقول | 174 |
امام حسن بصر ی کاقول | 174 |
امام قاسم بن محمد کاقول | 175 |
امام شعی کاقول | 176 |
ائمہ اربعہ کے ارشادات | |
1۔امام مالک کی نظرمیں | 176 |
2۔امام ابوحنیفہ کی رائے | 179 |
3۔امام شافعی کی نظرمیں | 179 |
4۔امام احمدبن حنبل کی نظرمیں | 182 |
ائمہ دین کامتفقہ فیصلہ | 185 |
دوسرا حصہ: | |
حرمت ساز | |
حرمت ساز | 189 |
باجے اتنے ہی برے ہیں جتنے کہ بت | 189 |
ساز کافرانہ آرٹ ہے | 191 |
ساز کی بابت احادیث پیمبر ﷺ | 192 |
ایک اشکال کاجواب | 193 |
چھٹی حدیث باجے شراب کی طرح حرام ہیں | 194 |
آلات طرب کابیوپار | 195 |
سازباجے توڑ دینے چائیں | 196 |
ساتویں حدیث : ساز کے رسیاؤں کی انتباہ | 198 |
آٹھویں حدیث : ہواکاعذاب | 199 |
نویں حدیث: زمین میں دھنسادینا اور پتھروں کی بارش کا عذاب | 200 |
دسویں حدیث : مندرجہ بالاحدیث کی تفصیل | 201 |
گیارہویں حدیث : صوم وصلاۃ بھی اس عذاب کو نہ ٹالیں گے | 202 |
بدعلماء | 203 |
دلوں سے خوف جاتارہے گا | 204 |
بارہویں حدیث : زلزلے آئیں گے | 204 |
میوزک تان شیطانی اعلان ہے | 205 |
تیرہویں حدیث : چوپایوں کے گلے کی گھنٹیاں بھی سازی ہے | 206 |
چودہویں حدیث : جھانجن بھی ساز ہے | 207 |
پندوہویں حدیث : جہاں ساز بجے وہاں شیطان ہوتاہے | 208 |
سولہویں حدیث : جہاں سازبج رہا ہووہ لوگ اللہ کی رحمت سےمحروم ہ | 208 |
سترہویں حدیث : بدر میں نزول ملائکہ میں حائل رکاوٹ کیسے دور ہوئی | 209 |
مجوزین کی ایک بے وزن دلیل کا تجزیہ | 210 |
مزامیر کی بابت ائمہ اربعہ کافتوی | |
امام مالک کافتوی | 212 |
امام ابوحنیفہ کا فتوی | 213 |
شاہ ولی اللہ کافتوی | 218 |
مقتدائے فرقہ رضاخانیہ کا فتوی | 218 |
نظام الدین اولیا ء کافتوی | 219 |
امام شافعی کافتوی | 221 |
آواز وساز شیعہ علماء کی نظر میں | 226 |
جملہ فقہا ئے امت کامتفقہ فتوی | 231 |
جس تقریب میں گناہ ہورہے ہیں | 233 |
حرف آخر | 235 |