فتاویٰ حصاریہ ومقالات علمیہ جلد 1
فتاویٰ حصاریہ ومقالات علمیہ جلد 1
مصنف : عبد القادر حصاروی
صفحات: 609
اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالم دین اور احکام شریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے برصغیر پاک وہند میں قرآن کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تقریبا چالیس کے قریب علمائے حدیث کے فتاوی ٰ کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں زیر نظر فتاوی حصاریہ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ الحمد للہ تقریبا 20 فتاوی ٰ جات کتا ب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں۔مولاناعبدالقادر حصاروی اپنے علم اورتحقیق کے اعتبار سے اونچے مقام ومرتبے کے حامل عالم دین تھے انہوں نے مختلف دینی موضوعات پر بہت کچھ لکھا۔ ان کے مقالات وفتاویٰ بڑے مفصل اور تحقیقی ہوتے تھے اہل حدیث رسائل وجرائد مولانا حصاری کے فتاویٰ اور مقالات سےبھر ے پڑے ہیں بزرگ عالم دین مولانا محمد یوسف راجوالوی نے مولانا محمد ابراہیم خلیل﷾ سےمولانا حصاری کا فتاوی مرتب کروایا اور مولانا حصاروی کے نواسے پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف ظفر﷾ نے اسے طباعت سے آراستہ کیا ہے اللہ تعالی مولاناکے حصاری کےدرجات بلند فرمائے اور فتاوی کے مرتبین اور ناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
تمہیدی کلمات | 6 | |
محدثین ہند کے چند فتاویٰ کا تعارف | 15 | |
مولانا عبدالقادر عارف حصاری | 29 | |
شرکیہ عقیدہ رکھنے والے کی بابت سوال | 44 | |
غیراللہ کے نعرے لگانے والے کون ہیں؟ | 45 | |
مسئلہ تقدیر کی تشریح | 46 | |
صورت الٰہی | 54 | |
رویت الہٰی ( ابن مسعود اور حنفیہ کا تقابل) | 64 | |
ایک تعاقب | 68 | |
علماء دیوبند کے ایک عقیدہ باطلہ کی تردید | 74 | |
جہت فوق واستواء الہٰی کا اثبات | 81 | |
کھلی چھٹی دربارہ مسئلہ استواء علی العرش | 100 | |
توسل بالا بداں والذوات جائز ہے یا نہیں؟ | 104 | |
اصحاب کہف کے کتے والا تعویذ | 105 | |
مسئلہ وسیلہ (علمی سوالات کے جوابات) | 108 | |
کسی کے گھر پر کلمہ طیبہ پڑھ کر سوال کرنا | 146 | |
اشتہار نور کے اقرار پر تبصرہ | 147 | |
تذکرہ نور محمدی | 154 | |
آنحضرت ﷺ کے نور کا مسئلہ | 191 | |
بشریت رسولﷺ | 196 | |
کیا بشریت کے تقاضے شان نبوت کے منافی ہیں | 218 | |
مولوی محمد عمر اور مسئلہ بشریت | 223 | |
مسئلہ بشریت | 230 | |
کیا آنحضرتﷺ علم غیب جانتے تھے؟ | 235 | |
مسئلہ علم غیب | 247 | |
سوال دربار علم غیب وبشریت رسولﷺ | 250 | |
عقیدہ شرکیہ | 259 | |
شرک فی التسمیۃ | 266 | |
ظلی خدا | 278 | |
نبی اکرمﷺ کو مختار کل وغیرہ کہنے کا حکم | 292 | |
سرکار دو عالم کون؟ | 299 | |
اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ ایک ذات ہیں یا دو؟ | 308 | |
فرقہ وجودیہ باہمہ اوستی اور ان کے مشرکانہ عقائد | 314 | |
اہل بدعت کے متعدد قبلے | 327 | |
اہل حدیث اور اہل فقہ توحید خالص کی وضاحت | 339 | |
مشرک کو سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا جائز ہے یا نہیں؟ | 343 | |
مختلف فرق کی شرعی حیثیت | ||
بریلوی، مرزائی اور شیعہ | 344 | |
گیارہویں والے پیر صاحب حضرت شیخ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ الخ | 351 | |
بریلوی عقائد پر ایک نظر | 357 | |
بریلوی عقائد | 367 | |
بریلوی مذہب پر ایک نظر | 378 | |
خان صاحب بریلوی کا قول وعمل | 404 | |
سواد اعظم اور فرقہ ناجیہ کون ؟ اہل حدیث یا مرزائی؟ | 410 | |
فرقوں کی مساوات پر اعتراض اور اس کا جواب | 422 | |
پرویزی مذہب پر تبصرہ | 431 | |
حدیث اور سنت | 438 | |
اہل بدعت | 453 | |
اہل سنت اور اہل بدعت کی پہچان | 458 | |
اہل حدث ہی اہل سنت ہیں | 468 | |
بدعات بریلویہ (الفقیہہ کو جواب) | 474 | |
بدعات بریلویہ | 502 | |
کلمات صوابیہ بجواب ’’ بدعات وہابیہ‘‘ | 511 | |
کیا محدثین مقلد تھے | 529 | |
مقلدین فرقہ بریلویہ کا شمار اہل بدعت میں ہے | 544 | |
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا مذہب کیا تھا؟ | 547 | |
شیعہ مذہب کا مصلیٰ | 548 | |
تقلید شخصی | 553 | |
سواد اعظم کون سی جماعت ہے؟ | 580 | |
مسئلہ تلفیق | 583 | |
علوم اسلامی کا ذکر ( اہل حدیث اور مقلدین کی تعلیم کا مقابلہ) | 595 |