ہم میلاد کیوں نہیں مناتے ؟ بجواب ہم میلاد کیوں مناتے ہیں؟

ہم میلاد کیوں نہیں مناتے ؟ بجواب ہم میلاد کیوں مناتے ہیں؟

 

مصنف : عبد الغفارمحمدی

 

صفحات: 340

 

مسلمان کی اصل کامیابی قرآن مجیداور احادیث نبویہ میں اللہ اور رسول اکرم ﷺ کی جو تعلیمات ہیں ان کی پیروی کرنے اوران کی خلاف ورزی یا نافرمانی نہ کرنے میں ہے مسلمانوں کوعملی زندگی میں اپنے سامنے قرآن وحدیث ہی کو سامنے رکھنا چاہیے اس سلسلے میں صحابہ کرام ﷢ کے طرزِ عمل سے راہنمائی لینے چاہیے کہ انہوں نے قرآن وحدیث پر کیسے عمل کیا کیونکہ انہی شخصیات کو اللہ تعالی نے معیار حق قرار دیا ہے۔ اورنبی ﷺنے بھی اختلافات کی صورت میں سنتِ نبویہ اور سنت خلفائے راشدین کو تھام نے کی تلقین کی ہے متنازعہ مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانےکاہے بہت سارے مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ او رجشن مناتے ہیں ۔عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے ، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، نعت خوانی کےلیے محفلیں منعقدکی جاتی ہیں اور بعض ملکوں میں سرکاری طور پر چھٹی کی جاتی ہے۔ لیکن اگر قرآن وحدیث اور قرون اولیٰ کی تاریخ کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہےکہ قرآن وحدیث میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ نبی کریم ﷺ نے اپنا میلاد منایا او رنہ ہی اسکی ترغیب دلائی ، قرونِ اولیٰ یعنی صحابہ کرام ﷺ ،تابعین،تبع تابعین﷭ کا زمانہ جنھیں نبی کریم ﷺ نے بہترین لوگ قرار دیا ان کے ہاں بھی اس عید کا کوئی تصور نہ تھا اورنہ وہ جشن مناتے تھے اور اسی طرح بعد میں معتبر ائمہ دین کےہاں بھی نہ اس عید کا کو ئی تصور تھا اور نہ وہ اسے مناتے تھے او ر نہ ہی وہ اپنے شاگردوں کو اس کی تلقین کرتےتھے بلکہ نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد کرنے کا آغاز نبی ﷺ کی وفات سے تقریبا چھ سو سال بعد کیا گیا ۔زیر نظر کتاب ” ہم میلاد کیوں نہیں مناتے ؟” محترم ابو داؤد عبد الغفار محمد ی﷾کی اس موضوع عظیم کاوش ہے جوکہ در اصل بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے مولوی سراج احمد سعیدی کی کتاب” ہم میلاد کیوں نہیں مناتے ہیں؟ ” کا مدلل جوا ب ہے فاضل مصنف نے کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں مبتدعین،اور مجوزین جشن عید میلاد کا تعاقب کرتے ہوئے اہل بدعت کا منہ توڑ جواب دیاہے اللہ تعالیٰ اس کو شرف قبولیت سے نوازےاور اسے لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 12
مقدمہ 15
تقریظ 17
تاثرات 23
دیباچہ 27
میلاد ، رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام ؓ نے نہیں منایا 33
دین الہٰی سے ان محفلوں کا کوئی تعلق نہیں 34
رسول اللہ ﷺ کی حدیث میں میلاد منانے کا کوئی ثبوت نہیں 35
میلاد میں شرک اور خلاف شرع امور کا ارتکاب ہوتا ہے 36
درود سلام 39
میلاد بشر ذات کا ہوتا ہے نورزات کا نہیں 40
میلاد کے اثبات میں دیگر قرآنی دلائل اور ان کا جواب 49
یوف وفات کیوں نہیں مناتے؟ 53
جناب عبدالمطلب کا کھانا کھلانا 56
عید میلاد کے احکام حدیث و فقہ میں کیوں نہیں؟ 62
تابعین و ائمہ اسلام اور میلاد النبیﷺ 67
علامہ فاکھانی کی طرح دوسرے علماء نے بھی میلاد کو بدعت کہا 71
سلف صالحین میلاد نہیں مناتے تھے 76
میلاد کے بے ثبوت ہونے کا سعیدی اقرار 88
امام ابو حنیفہ اور آپ کے والدین غیر مقلد تھے 89
نواب صدیق خان کے حوالہ کی حقیقت 90
جشن میلاد شریف کا فائدہ 96
کیا امام ابن تیمیہ  کے نزدیک میلاد منانے پر ثواب ملتا ہے 105
مفتی محمد حسین نعیمی کا بیان 108
یزید بن معاویہ ہمارا امام نہیں 119
بچوں کی سالگرہ منانا بھی بدعت ہے 123
ساری دنیا میں جشن عید میلاد النبیﷺ 123
ایام حمل کی کوئی علامت معلوم نہ ہوتی تھی 139
پیدائش نبوی ﷺ کے وقت یہودی کا خبردار کرنا 147
کیا میلاد کے وقت شیطان چلایا تھا 151
کیا میلاد محمدی آسمانوں پر ہوا تھا سعیدی کی نادانی 155
وہابیوں کے امام حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں 163
مگر احمد رضا بریلوی کی بھی سنیے 169
جشن عید میلاد کے دشمن ڈنڈی مارتے ہیں 177
آپ زندہ ہیں اپنی قبر میں نماز پڑھتے ہیں 181
وفات کے بعد شرعا کتنا دن سوگ منانا جائز ہے 185
حافظ ابن کثیر کی تحقیق 191
امام علامہ عینی حنفی 195
اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں 201
سعیدی عجیب انسان ہے 216
حضرت یحیی ﷤ کے یوم میلاد پر سلام بھیجے 244
من پسند نیکی قبول نہیں 250
کیا مدارس کے جلسے بھی بدعت ہیں 261
جن علماء نے میلاد پر کتابیں لکھی ہیں وہ کیسے ہیں 265
کیا میلاد نانے سے سارا سال امن رہتا ہے؟ 275
احناف نے قیام میلاد النبیﷺ سے منع فرمایا ہے 281
ابو لہب کے خواب کی حقیقت 283
امام اشعری کا قول 304
سورج کی شعاؤں کی مثال 310
انتساب 339

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like