حصن المسلم ( فاروق رفیع )
حصن المسلم ( فاروق رفیع )
مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی
صفحات: 178
شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے اورتمام سابقہ شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔اورجس طرح جسم کی بقا کے لیے خوراک ضروری ہے،اسی طرح روح کی حیات کا انحصار تلاوتِ قرآن ،ذکر واذکار اور ادعیہ ماثورہ کے اہتمام پر ہے ۔ کتاب وسنت میں مختلف مقامات پراللہ تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔اذکاراور دعاؤں کااہتمام کرنے کے ایسے بے شمار فوائد ہیں جن کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا ۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ امت مسلمہ کے لیے مسنون دعاؤں تک بآسانی رسائی کےلیے علماء ومحدثین نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کتب تحریر کی ہیں ۔ جن میں مفصل بھی ہیں اور مختصر بھی ہیں۔مختصر کتابوں میں سے شیخ سعیدبن علی القحطانی ﷾ کی ’’حصن المسلم‘‘جامعیت واختصار کے لحاظ سے عمدہ ترین کتاب ہے جسے قبول عام حاصل ہے۔اس کی افادیت کے پیش نظر اردو زبان میں اس کے متعدد تراجم شائع ہوچکے ہیں۔لیکن تحقیق وتخریج کے اعتبارسے ان میں کافی سقم باقی تھا۔زیر نظر’’ حِصن المسلم ‘‘ کا نسخہ مولانا فا روق رفیع﷾ (مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ) کا ترجمہ ،تحقیق وتخریج شدہ ہے ۔مترجم موصوف نے اس کتاب میں مکمل تحقیق وتخریج کے علاوہ مفید اضافے بھی کیے ہیں۔فنِ حدیث،جرح وتعدیل کے ماہر مولانا ابو سیف حافظ جمیل احمد ﷾(مدرس جامعہ الدعوہ الاسلامیہ ،مریدکے ،فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کی کتاب ہذا پر نظر ثانی سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے مفید بنائے اور مترجم ومحقق کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقدیم | 15 | |
ذکر کے فضائل | 18 | |
نیند سے بیدار ہونے کے اذکار | 25 | |
کپڑا پہننے کی دعا | 30 | |
کپڑا اتارنے کی دعا | 33 | |
بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا | 33 | |
بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا | 34 | |
وضو کے شروع کی دعا | 34 | |
گھر سے نکلتے وقت کی دعائیں | 36 | |
مسجد کی طرف جانے کی دعا | 38 | |
اذان کے اذکار | 40 | |
نماز کے اذکار | 48 | |
رکوع کی دعا | 50 | |
سجدے کی دعائیں | 53 | |
سجدہ تلاوت کی دعا | 56 | |
سلام کے بعد اذکار | 65 | |
نماز استخارہ کی دعا | 71 | |
صبح و شام کے اذکار | 73 | |
سونے کے اذکار | 87 | |
رات بے چینی کی حالت میں کروٹ بدلنے کی دعا | 94 | |
قنوت وتر کی دعا | 96 | |
بادشاہ کے ظلم سے خوف کی دعا | 103 | |
قرض سے چھٹکارے کی دعائیں | 106 | |
جس سے گناہ ہو جائے وہ کیا کرے | 108 | |
نماز جنازہ کی دعائیں | 117 | |
بچے کی نماز جنازہ کی دعا | 119 | |
آندھی چلتے وقت کی دعا | 123 | |
بارش کے نزول کے وقت کی دعا | 126 | |
مہمان کی میزبانی کے لیے دعا | 131 | |
شادی شدہ کے لیے دعا | 135 | |
غصے کے وقت کی دعا | 137 | |
کفارہ مجلس کی دعا | 139 | |
شرک سے خوف کی دعا | 142 | |
سفر کی دعا | 145 | |
بوقت صبح مسافر کی دعا | 150 | |
کافر کے سلام کا جواب | 155 | |
رات کتوں کی آواز سن کر دعا | 155 | |
یوم عرفہ کی دعا | 160 | |
گھبراہٹ کے وقت کی دعا | 163 | |
توبہ و استغفار | 165 | |
مختلف نیکیاں اور جامع آداب | 174 |