حصن المسلم ( کفایت اللہ )
حصن المسلم ( کفایت اللہ )
مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی
صفحات: 232
امتِ مسلمہ کے لیے مسنون دعاؤں تک بآسانی رسائی کےلیے علماء ومحدثین نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کتب تحریر کی ہیں ۔ جن میں مفصل بھی ہیں اور مختصر بھی ہیں۔مختصر کتابوں میں سے شیخ سعیدبن علی القحطانی ﷾ کی کتاب ’’حصن المسلم‘‘ یعنی مسلمان کا قلعہ ‘‘جامعیت واختصار کے لحاظ سے عمدہ ترین کتاب ہے ۔اس کتاب کو دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ نے وہ قبول عام عطا فرمایا ہے جو عصر حاضر میں کسی دعاؤں کے مجموعہ کو نہیں ملا۔جس کا ندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک دنیا کی کئی مختلف زبانوں میں اس مستند اور مقبول ترین مجموعہ کا ترجمہ ہوکر کروڑوں کی تعداد میں چھپ چکا ہے اور پوری دنیا میں اس سے بھر استفادہ کیا جارہا ہے۔اس مجموعہ میں زندگی میں پیش آنے والے روزہ مرہ کےمسائل ومشکلات کےلیے وہ دعائیں مذکور ہیں جو نبی کریمﷺ سے صحیح سند سے ثابت ہیں۔اس کی افادیت کے پیش نظر اردو زبان میں اس کے متعدد تراجم شائع ہوچکے ہیں۔اور کئی اہل علم نے اس کی تحقیق وتخریخ اور اسے مختصر کرنے کاکام بھی کیا ہے ۔اپنی افادیت کے اعتبار سے یہ مجموعۂ دعا ہر مسلمان کی بنیادی اور ناگزیر ضرورت ہے۔ زیر نظر کتاب ’’حصن المسلم‘‘اسلامک انفارمیشن سینٹر،ممبئی سے طبع شدہ ہےاس ایڈیشن میں تحقیق وتخریخ کی سعادت انڈیا کے معروف محقق جناب ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی نے حاصل کی ہے ۔موصوف محقق نے اس میں صحت وضعف کے لحاظ سے ہر حدیث کا درجہ متعین کرنے کے بعدہر حدیث کے ساتھ علامہ ناصرالدین البانی کا حکم درج کردیا ہے۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور مترجم ومحقق اور ناشرین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
کلمۃ التخریج | 14 |
مقدمۃ الکتاب | 19 |
ذکرکی اہمیت وفضیلت | 19 |
ایمان وعقیدہ سے متعلق | |
جسے ایمان میں شک ہوجائے وہ کیاکرے؟ | 135 |
شرک سے محفوظ رہنےکی دعا | 182 |
گناہ کربیٹھیں توکیاکہیں اورکیاکریں؟ | 138 |
دجال سے محفوظ رہنےکےوظائف | 180 |
بدشگونی سے اظہاربراءت کےلیے دعا | 183 |
اپنی نظرلگ جانے کااندیشہ ہوتوکیاکہے؟ | 206 |
طہارت ونماز سےمتعلق | |
بیت الخلاء میں داخل ہونےکی دعا | 36 |
بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا | 36 |
مسجد کی طرف جانےکی دعا | 40 |
مسجد میں داخل ہونے کی دعا | 41 |
مسجد سے نکلنے کی دعا | 43 |
وضوسےپہلے کی دعا | 36 |
وضوکےبعد دعائیں | 37 |
اذان کاجواب | 45 |
اذان کےبعد درود شریف اورمسنون دعا | 46 |
تکبیر تحریمہ کےبعد کی دعائیں | 47 |
رکوع کی دعائیں | 54 |
رکوع سے اٹھنے کی دعائیں | 56 |
سجدےکی دعائیں | 58 |
دوسجدوں کے درمیان کی دعائیں | 61 |
سجدۂ تلاوت کی دعائیں | 62 |
تشہد اوردرود وسلام | 64 |
سلام پھیرنےسےپہلے کی دعائیں | 67 |
سلام پھیرنےکےبعد کےاذکار | 72 |
تسیح نبوی کاطریقہ | 216 |
قنوت وترکی دعائیں | 122 |
نماز وترکےبعد کی دعائیں | 125 |
نماز استخارہ کی دعائیں | 147 |
بچے کی نماز جنازہ کی دعائیں | 151 |
قرآن اورنماز میں وسوسے سےبچاؤکی دعا | 137 |
روزہ سےمتعلق | |
چاند دیکھنےکی دعا | 161 |
روزہ افطارکرتےوقت کی دعائیں | 162 |
افطاری کرانےوالے کےلیے دعا | 172 |
نفلی روزے میں دعوت قبول نہ کرنےوالے کی دعا | 173 |
روزے دارکوکوئی شخص گالی دےتووہ کیاکہے؟ | 174 |
حج وعمرہ قربانی وعقیقہ سےمتعلق | |
حج یاعمرے کااحرام باندھنے والالبیک کیسے کہے؟ | 200 |
حجراسود کےقریب جاکراللہ اکبرکہنا | 200 |
رکن یمانی اورحجراسود کےدرمیان کی دعا | 201 |
یوم عرفہ(9ذی الحجہ)کی دعا | 202 |
مشعرحرام کےپاس ذکرواذکار | 203 |
رمی جمرات کےوقت ہرکنکری کےساتھ تکبیر | 204 |
عام جانوریااونٹ ذبح کرتےوقت کی دعا | 206 |
سونے،جاگنے اوررات سےمتعلق | |
شام کےوقت بچوں کی نگرانی کاحکم | 217 |
رات کوکتوں کابھونکنے کےوقت کی دعا | 197 |
سوتےوقت کی دعائیں | 108 |
رات کوکروٹ بدلتے وقت کی دعا | 119 |
نیند میں گھبراہٹ یاوحشت کےوقت کی دعا | 120 |
اچھا یابراخواب آئے یااچانک آنکھ کھل جائے توکیاکریں؟ | 121 |
نیند سےبیدارہونےکی دعائیں | 28 |
صبح وشام کےاذکارودعائیں | |
کھانے پینے اورلباس سےمتعلق دعائیں | |
کھانا کھانے سےپہلے کی دعا | 168 |
کھانے سےفارغ ہونےکی دعائیں | 171 |
مہمان کی میزبان کےلیے دعا | 172 |
کھلانے،پلانےوالے کےلیے دعا | 172 |
نیالباس پہننے کی دعا | 34 |
نیالباس پہننے والےکیلئے دعائیں | 35 |
عام لباس پہننےکی دعا | 34 |
لباس اتارتےوقت کی دعا | 35 |
رنج وغم اورمصائب ومشکلات سے متعلق | |
فکرمندی اورغم سےنجات کی دعائیں | 125 |
مشکلات کےحل کی دعا | 138 |
بےقراری اوراضطراب کےوقت کی دعائیں | 129 |
قرض سےنجات کی دعائیں | 136 |
قرض کی ادائیگی کےوقت کی دعا | 181 |
مصیبت کےوقت نعم البدل مانگنےکی دعا | 146 |
گھبراہٹ کےوقت کیاکہاجائے | 206 |
غصہ آجانے کےوقت کی دعا | 177 |
سرکش شیاطین کےمکروفریب سےبچنے کی دعا | 208 |
تدبیرالٹ جانے پربے بسی کی دعا | 140 |
پریشان آدمی اپناحال کیسے بتائے؟ | 193 |
دشمن اورصاحب سلطنت سےملتے وقت کی دعائیں | 130 |
بادشاہ کےظلم سےخوف کی دعائیں | 132 |
دشمن کےلیے بددعا | 134 |
ایسے شخص کےلیے دعاجسے گالی یاتکلیف دی ہو | 198 |
لوگوں کےشرسے ڈریں تویہ دعامانگیں | 135 |
بیماری اورعیادت سے متعلق | |
بچوں کواللہ کی پناہ میں دینےکی دعا | 142 |
تعزیت کی دعائیں | 153 |
جسم میں تکلیف محسوس ہوتوکیاکہے؟ | 205 |
مصیبت زدہ کودیکھنے کےوقت کی دعا | 178 |
بیمار پرسی کی فضیلت | 143 |
بیمارپرسی کےوقت مریض کےلیے دعائیں | 142 |
زندگی سےناامید مریض کی دعائیں | 144 |
قریب الموت کوتلقین کرنےکاحکم | 146 |
میت کی آنکھیں بند کرتےوقت کی دعا | 147 |
میت کوقبرمیں اتارنے کی دعا | 155 |
میت کودفن کرنےکےبعد کی دعا | 155 |
زیارت قبورکی دعا | 156 |
سفراورگھر سےنکلنے اورگھرمیں داخل ہونےسےمتعلق | |
گھر سےنکلتےوقت کی دعائیں | 38 |
گھر میں داخل ہوتےوقت کی دعا | 39 |
نئی سواری خریدتےوقت کی دعا | 176 |
سواری پربیٹھنےکی دعا | 184 |
آغاز سفرکی دعا | 185 |
کیس شہریابستی میں داخل ہونےکی دعا | 187 |
سواری پھسلنے کےوقت کی دعا | 189 |
دوران سفرتسبیح وتکبیر | 191 |
دوران سفرصبح کےوقت کی دعا | 191 |
سفرسےواپسی کی دعا | 192 |
مقیم کی مسافرکےلیے دعائیں | 190 |
مسافرکی مقیم کےلیے دعائیں | 190 |
بازارمیں داخل ہونےکی دعا | 188 |
شادی ،بیاہ ونومولود سےمتعلق | |
دولہادلہن کومبارک باددینےکی دعا | 175 |
شادی کرنےوالے کی اپنی بیوی کودعا | 176 |
بیوی کےپاس آنے سےپہلے کی دعا | 177 |
نومولود کی مبارکباد | 140 |
مبارکبادسننےوالاکیاجواب دے؟ | 141 |
موسم اورمختلف اوقات سےمتعلق | |
قحط سالی سےبچاؤاوربارش کی دعائیں | 159 |
آندھی کی دعائیں | 156 |
بادل گرجنےکی دعا | 158 |
بارش دیکھ کرکیاکہاجائے؟ | 160 |
بارش کےبعد کی دعا | 161 |
بارش ضرورت سےزیادہ ہوجائے توکیاکہاجائے؟ | 161 |
نیاپھل دیکھتے وقت کی دعا | 174 |
مرغ بولنےکےوقت کی دعا | 197 |
گدھارینکنے کےوقت کی دعا | 197 |
خوشی یاناخوشی کی بات سننے والاکیاکہے؟ | 193 |
تعجب اورخوشی کےوقت کی دعا | 204 |
خوشخبری ملنے پرسجدۂ شکر | 205 |
متفرقات | |
حمدوثنا،تکبیراورلاالہ الااللہ کی فضیلت | 210 |
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردرود بھیجنے کی فضیلت | 194 |
توبہ واستغفارکابیان | 209 |
چھینک کی دعائیں | 174 |
جب مسلمان اپنی تعریف سنےتوکیاکہے؟ | 199 |
مسلمان دوسرےمسلمان کی تعریف میں کیاکہے؟ | 198 |
مغفرت کی دعادینے والےکوکیاکہاجائے؟ | 179 |
محبت کااظہارکرنےوالے کےلیے دعا | 181 |
حسن سلوک کرنےوالےکےلیے دعا | 180 |
برکت کی دعادینےوالےکوکیاکہاجائے؟ | 182 |
مال ودولت خرچ کرنےوالےکےلیے دعا | 181 |
کثرت سےسلام کہنےکی تلقین | 195 |
غیرمسلم کےسلام کاجواب | 196 |
دوران مجلس کی دعا | 178 |
کفارۂ مجلس | 179 |