ہندستانی مسلمان ( وحید الدین خان )
مصنف : وحید الدین خاں
صفحات: 216
ہندوستان دنیا کا ایسا خطہ ہے جہاں آٹھویں صدی سے لے کر بیسویں صدی تک دو غیرملکی حکمران، عرب مسلمان اور انگریز(برطانوی) قابض رہے۔ بہرحال آج کل یوں تو پورا عالم اسلام استعمار اور دشمنوں کی سازشوں کےچنگل میں نظرآرہاہے لیکن دنیاکی سب سےبڑی جمہوریت کادعوی کرنےوالے ہندوستانی سیاستدان بھی آئے روزمسلمانوں کوہراساں کرنے اور انہیں طرح طرح سے خوف و وحشت میں مبتلا کرنےکی سازشیں رچاتےرہتےہيں۔اوریوں ہندوستان کےعوام اور اس کےاندر پائی جانےوالی سب سےبڑی اقلیت فی الحال بےشمارمسائل کاشکار ہے۔اوراس کاسب سےبڑا ثبوت ہندوستان میں ہرسطح پر مسلمانوں کوہراساں کئےجانےکےلئےکھیلاجانےوالا کھیل اور تمام اہم قومی وسرکاری اداروں سے ان کی بیدخلی ہے۔ہندوستان میں مسلمان دوسری سب سے بڑی قوم ہیں۔ یہاں ان کی تعداد تقریبا 30 کروڑ ہے۔پورے ہندوستان میں مسجدوں کی تعداد اگر مندروں سے زیادہ نہیں تو کسی طرح کم بھی نہیں ہے ۔ ایک سے ایک عالیشان مسجد جن میں دلی کی جامع مسجد بھی شامل ہے ، اس مسجد کو شاہی مسجد بھی کہا جاتا ہے ۔ان تمام مساجد میں پانچوں وقت اذان دی جاتی ہے ۔لیکن اس کے باوجودمسلمانوں کو ہر میدان سے باہر کیا جارہا ہے اور انہیں غربت،افلاس اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ وہ تعلیم میں، تجارت میں، ملازمت میں، صحت میں غرض زندگی کے ہر شعبے میں ملک کی دوسری برادری سے پیچھے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ ہندستانی مسلمان‘‘ مولانا وحید الدین خاں کی تصنیف ہے۔مولف نے اس کتاب میں ہندوستانی مسلمانوں کی حالت زار پر مختلف زاویوں اور پہلوؤں سے گفتگو کی ہے ۔ بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
ہندوستانی مسلمان | |
یقینی ضمانت | 4 |
ناکامی میں کامیابی | 5 |
ہجرت کی ضرورت | 8 |
صبروتحمل کاکرشمہ | 12 |
انسان،حیوان | 17 |
کامیابی کاراز | 20 |
کمزورکڑی | 22 |
مسائل مواقع | 28 |
کرنےکاکام | 32 |
ہندوستان مسلمان | 36 |
روشن مستقبل | |
صبرکامیابی کازینہ | 52 |
خداکی حفاظت میں | 52 |
روشن مستقبل | 55 |
صبرکی طاقت | 58 |
فتح باب | 61 |
سبب اپنےاندر | 66 |
بےبنیادخوف | 68 |
ہندوستان کدھر | 73 |
دوطرفہ مشکل | 81 |
نادان دوست | 85 |
نیافیصلہ | 90 |
پتھرکھسک گیا | 95 |
پیغمبرکاطریقہ | 97 |
مسجداورمسلمان | |
مسجداورمسلمان | 148 |
اجودھیاکامسئلہ | 154 |
اجودھیااوراس کےبعد | 159 |
اجودھیاکاسبق | 178 |
آگےکی طرف | 178 |
ہمت کاامتحان | 182 |
سب سےبڑاخطرہ | 185 |
ناامیدی میں امید | 190 |
ایک تقریر | 193 |
نیادور | |
ہندومسلم ڈائیلاگ | 196 |
نئےعہدکےدروازہ پر | 200 |
قیادت کاخلا | 207 |
اصل مسئلہ | 208 |
نیادور | 210 |