آپ قرآن مجید کیسے حفظ کریں ؟ حفظ قرآن کے بنیادی قواعد اور عملی طریقے

آپ قرآن مجید کیسے حفظ کریں ؟ حفظ قرآن کے بنیادی قواعد اور عملی طریقے

 

مصنف : یحیی بن عبد الرزاق الغوثانی

 

صفحات: 146

 

جو شخص قرآن مجید کو حفظ کرنے کے بعداس پر عمل کرتا ہے اللہ تعالٰی اسے اجر عظیم سے نوازتے ہیں ۔اور اسے اتنی عزت وشرف سے نوازا جاتا ہے کہ وہ کتاب اللہ کو جتنا پڑھتا ہے اس حساب سے اسے جنت کے درجات ملتے ہیں ۔سیدنا عبداللہ بن عمر﷜ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ صاحب قرآن کوکہا جائے گا کہ جس طرح تم دنیا میں ترتیل کے ساتھ قرآن مجید پڑھتے تھے آج بھی پڑھتے جاؤ جہاں تم آخری آیت پڑھوگے وہی تمہاری منزل ہوگی ۔‘‘( جامع ترمذی: 2914 )’’ صاحب قرآن ‘‘سے مراد حافظِ قرآن ہے اس لیے کہ نبی ﷺکا فرمان ہے یؤم القوم اقرؤهم لکتاب الله  ’’یعنی لوگوں کی امامت وہ کرائےجو کتاب اللہ کا سب سے زيادہ حافظ ہو ۔‘‘تو جنت کے اندردرجات میں کمی وزیادتی دنیا میں حفظ کے اعتبار سے ہوگی نا کہ جس طرح بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس دن جتنا وہ پڑھے گا اسے درجات ملیں گے ، لہذا اس میں قرآن مجید کے حفظ کی فضيلت ظاہر ہے ، لیکن شرط یہ ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے حفظ کیا گیا ہو۔ زیر نظر کتاب  ’’آپ قرآن مجید کیسے حفظ کریں؟ حفظ ِ قرآن کے بنیادی قواعد اور عمل طریقے ‘ ڈاکٹر یحییٰ بن عبد الرزاق غوثانی﷾      کی  کتاب كيف تحفظ القرآن الكريم قواعد أساسية وطرق عملية  کا اردو ترجمہ وتخلیص ہے  ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کو علمی انداز  میں اور حفظِ قرآن کے بنیادی قواعد کی روشنی میں تالیف کیا ہے اور جدید منہجی اسلوب کے ساتھ قرآن حفظ کرنے کے مختلف طریقے اور  اسالیب بیان کیے ہیں ۔یہ کتاب اپنے موضوع میں اس قدر  مفید اہم ہے  کہ اس کتاب کو اس قدر مقبولیت حاصل ہوئی کہ  تحفیظ  القرآن کا عالمی پروگرام چلانے والے ایک ادارے  نے نہ صرف اسے اپنے نصاب میں شامل کیا  بلکہ انہوں نے30 سے زائد ممالک میں  اس  کتاب کو تقسیم کیا ہے۔  یہ منفرد،جامع ، عام فہم اوردلچسپ کتاب  ہے جو دینی مدارس، اسکولز، اور کالجز کےطلبہ، اہل علم، بزنس مین، مصروف ترین حضرات اور پیشہ ور لوگوں کےلیے یکساں مفید ہے ۔اس کتاب کی افادیت کےپیش نظر مولانا محمد ابرار الحق نے اصل  کتاب کی تخلیص وترجمانی   کا انجام دیا ہے۔پاکستان میں شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی ﷾ نے اس کتاب کی افادیت کے پیش  نظر  اپنے شاگرد رشید  حافظ فیض اللہ ناصر﷾  سے اس  کتاب کا آسان فہم ترجمہ کر  وا کر ’’ حفظ قرآن کے 25 آسان طریقے‘‘ کے  نام  شائع کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم اور ناشرین کی  جہود کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تفصیلات کتاب 4
انتساب 4
فہرست مضامین 4
رائے گرامی حضرت مولانا ریاست علی صاحب بجنوری مدظلہ 9
مقدمہ کتاب 10
عالم اسلام کے اکابر علماء و فضلا کی تقاریظ سے اقتباسات 12
مترجم کی باتیں 13
مقدمہ مولف 16
فصل اول تمہید 19
حفاظت قرآن کا ربانی انتظام 20
کتاب اللہ اور حاملین قرآن کی فضیلت 21
آموختہ اور دورکا وجوب اور نسیان پروعید 23
تحصیل علم کی شرائط 25
حفظ قرآن کے سلسلہ میں عمومی قواعداوربنیادی ضوابط 27
اخلاص 28
بچپن کا حفظ 29
مناسب وقت کا انتخاب 31
موزوںجگہ کا انتخاب 32
تجوید اورنغمہ کے ساتھ بلندآوازمیں تلاوت 35
ایکہی طبعہ والی مصحف پر اکتفا کرنا 37
حفظ سے قبل تصحیح تلاوت 38
ربط کی اہمیت اور طریقہ کار 39
تکرار 40
یومیہ باقاعدہ حفظ 42
آہستہ اورسکون کے ساتھ حفظ کرنا 44
متشابہات پرخوب توجہ دینا 46
تجربہ کار استاد کے ساتھ جڑے رہنا 48
آیتوں پر نظر جمانا 51
حفظ اور عمل کا جوڑ 52
آموختہ کا منظم کرنا 54
جامع فہم 55
ذاتی شوق اور اندرونی رغبت 58
فصل ثالث عملی اور تطبیقی طریقےاور مفید وسائل وذرائع 63
ایک مجرب اسلوب 65
برصغیر ہند و پاک کا نہج 69
دورکنی طریقہ 71
کاروں میں ضائع ہونے والے وقت سے استفادہ 72
پیشہ ور لوگوں کی تکنییک 74
عقل باطل کی مشغولیت سے استفادہ 76
اپنی آوازکے ذریعہ حفظ 80
بچہ کو خوداس کی آوازکےذریعہ حفظ کرانا 81
حفظہ بذریعہ کتابت 84
تختہ سیاہ سے استفادہ 85
تختی کا استعمال 87
انعامی مقابلے 88
صفحہ کے آخری حصہ سےحفظ کرن 91
سطریہ مطر منتقل ہونا 92
کمپیوٹر کا استعمال 93
کسی خاص وقتسے جوڑنا 94
موثرواقعات سے مربوط کرنا 95
محسوسات سے مربوط کرنا 97
فہم آیات پر اعتماد کرنا 99
نابینا حضرات کا طریقہ کار 101
مساجد میں حفظ کے حلقے 103
دائرہ میں گھومنا 105
ازبکی نہج 107
ترکی اسلوب 108
سچے قصےفنی مناظرے سےمربوط کرنا 110
مفید اور مقوی غذائیں 112
شہد 112
ایک مفیدنسخہ 112
کشمش 112
گائے کا دودھ 113
آب زمزم 113
مچہلی 113
کثرت طعام کا مضر ہونا 114
فصل رابع آموختہ اوردور 115
انفرادی آموختہ 115
تسدیس 115
تسبیع 115
ایک دہے میں ختم 116
تخصیص اور تکرار کا وصول 118
بیک وقت دو ختم 118
یک ماہی ختم 118
نمازوں میں دور 119
کیسٹس کی سماعت 119
ازسر نوحفظ 119
دو رکنی آموختہ 120
اسباق کا آموختہ 120
ہم سبق کے ساتھ آموختہ 120
معارضہ جبر مکیہ 120
آموختہ اور دورکی بعض عجیب و غریب صورتیں 121
مغربی طریقہ 122
اجتماعی مراجعہ 122
قیدیوں کا ایک دلچسپ واقعہ 123
فصل خامس 125
ہدایات وتنبیہات برائے حفاظ کرام 127
حاملین قرآن طلبہ علم اور نوجوانوں 129
خاتمہ 133
فہرست بنیادی مقولات 134
حواشی 137
مصادر و مراجع 138
تعارف مولف 138
مترجم بیک نظر 140
اس کتاب سے استفادہ کا طریقہ طار 142
یادداشت 144

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like