حفظ قرآن کے 25 آسان طریقے

حفظ قرآن کے 25 آسان طریقے

 

مصنف : ڈاکٹر یحی بن عبد الرزاق غوثانی

 

صفحات: 186

 

جو شخص قرآن مجید کو حفظ کرنے کے بعداس پر عمل کرتا ہے اللہ تعالٰی اسے اجر عظیم سے نوازتے ہیں ۔اور اسے اتنی عزت وشرف سے نوازا جاتا ہے کہ وہ کتاب اللہ کو جتنا پڑھتا ہے اس حساب سے اسے جنت کے درجات ملتے ہیں ۔سیدنا عبداللہ بن عمر﷜ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ صاحب قرآن کوکہا جائے گا کہ جس طرح تم دنیا میں ترتیل کے ساتھ قرآن مجید پڑھتے تھے آج بھی پڑھتے جاؤ جہاں تم آخری آیت پڑھوگے وہی تمہاری منزل ہوگی ۔‘‘( جامع ترمذی: 2914 )’’ صاحب قرآن ‘‘سے مراد حافظِ قرآن ہے اس لیے کہ نبی ﷺکا فرمان ہے یؤم القوم اقرؤهم لکتاب الله  ’’یعنی لوگوں کی امامت وہ کرائےجو کتاب اللہ کا سب سے زيادہ حافظ ہو ۔‘‘تو جنت کے اندردرجات میں کمی وزیادتی دنیا میں حفظ کے اعتبار سے ہوگی نا کہ جس طرح بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس دن جتنا وہ پڑھے گا اسے درجات ملیں گے ، لہذا اس میں قرآن مجید کے حفظ کی فضيلت ظاہر ہے ، لیکن شرط یہ ہے کہ اسے اللہ تعالی کی رضا کے لیے حفظ کیا گیا ہو۔ زیر نظر کتاب  ’’ حفظ قرآن کے 25 آسان طریقے‘‘ ڈاکٹر یحییٰ بن عبد الرزاق غوثانی﷾      کی  کتاب كيف تحفظ القرآن الكريم قواعد أساسية وطرق عملية  کا اردو ترجمہ ہے  ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کو علمی انداز  میں اور حفظِ قرآن کے بنیادی قواعد کی روشنی میں تالیف کیا ہے اور جدید منہجی اسلوب کے ساتھ قرآن حفظ کرنے کے مختلف طریقے اور  اسالیب بیان کیے ہیں ۔یہ کتاب اپنے موضوع میں اس قدر  مفید اہم ہے  کہ اس کتاب کو اس قدر مقبولیت حاصل ہوئی کہ  تحفیظ  القرآن کا عالمی پروگرام چلانے والے ایک ادارے  نے نہ صرف اسے اپنے نصاب میں شامل کیا  بلکہ انہوں نے30 سے زائد ممالک میں  اس  کتاب کو تقسیم کیا ہے۔ وطن عزیز کی  معروف شخصیت شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی ﷾ نے اس کتاب کی افادیت کے پیش  نظر  اپنے شاگرد رشید  حافظ فیض اللہ ناصر﷾  سے اس  کتاب کا آسان فہم ترجمہ کر  وا کر  شائع کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم اور ناشرین کی  جہود کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
قارئین کے تاثرات 11
تقریظ 15
مقدمہ طبعہ اولیٰ 17
مقدمہ طبعہ ثانیہ 20
عرض مترجم 23
الفصل الاول:
المبحث الاول: قرآن کریم کی ہر اعتبار سے حفاظت 30
پہلا مرحلہ: لوح محفوظ میں قرآن کی حفاظت 30
دوسرا مرحلہ: نبی کریمﷺ پر نزول قرآن کے وقت راستے میں حفاظت 31
تیسرا مرحلہ: نبیﷺ کے سینہ مبارک میں جمع قرآن اور قلب اطہر میں حفاظت قرآن 32
چوتھا مرحلہ: لوگوں کو قرآن سناتے اور اس کی تعلیم دیتے وقت حفاظت 33
پانچواں مرحلہ: روز قیامت تک قرآن کی حفاظت وصیانت 34
المبحث الثانی: قرآن کریم کی اور حفاظ قرآن کی فضیلت 37
رسول کریمﷺ کی نظر میں حفظ قرآن کا مقام 38
اسلاف کی نگاہ میں علم قرآن کی اہمیت 40
المبحث الثالث: قرآن یاد رکھنے کا وجوب اور اسے بھول جانے پر وعید 42
المبحث الرابع: اسلام کے ہاں حصول علم کی شروط 46
ذہانت 46
حرص 47
محنت 48
مناسب وسائل 48
استاذ کی صحبت 48
طویل مدت 49
الفصل الثانی: حفظ قرآن کے عمومی اور بنیادی قواعد وضوابط
پہلا قاعدہ: اخلاص کی اہمیت 53
دوسرا قاعدہ : کم سنی حفظ کی اہمیت 57
تیسرا قاعدہ: حفظ کے لیےوقت کا انتخاب 59
چوتھا قاعدہ: حفظ کے لیے جگہ کا انتخاب 61
پانچواں قاعدہ: خوبصورت آواز میں قرآن کی قراءت 63
چھٹا قاعدہ: قرآن کریم کے ایک ہی طبع کا انتخاب 65
ساتواں قاعدہ: حفظ قرآن سے پہلے تلفظ کی درستگی کا اہتمام 67
عجمی لوگوں کے لیے حفظ قرآن کا بہترین طریقہ 68
آٹھواں قاعدہ: مضبوط حفظ کے لیے ربط آیات کا عمل 69
نواں قاعدہ: دوہرائی کا عمل نئے حفظ کو ضائع ہونے سے بچانے میں معاون 71
دسواں قاعدہ: مرتب انداز میں روزانہ حفظ کا اہتمام 73
گیارہواں قاعدہ: سست روی سے کیا گیا پختہ حفظ عجلت سے بہتر ہے 75
بارہواں قاعدہ: متشابہات پر توجہ حفظ کی مشکلات ختم کرتا ہے 77
تیرہواں قاعدہ: استاد کے ساتھ گہرے تعلق کی ضرورت 78
استاد کو کیسے منتخب کیاجائے؟ 80
استاد میں پائی جانے والی خصوصیات جن کی رعایت ضروری ہے 81
چودھواں قاعدہ: دروان حفظ آیات کے رسم پر بھر پور توجہ 83
پندرہواں قاعدہ: حفظ قرآن کے ساتھ عمل صالح کا اہتمام 84
سولھواں قاعدہ: منزل کی مربوط دوہرائی پختگی کا ذریعہ 88
سترھواں قاعدہ: سمجھ کر پڑھنا حفظ کے لیے معاون 89
اٹھارواں قاعدہ: حفظ قرآن کے لیے سچی رغبت اور مضبوط محرک 89
انیسواں قاعدہ: دعا اور ذکر الہٰی سے اللہ کی بار گاہ میں التجا 91
الفصل الثالث: حفظ قرآن عملی طریقے اور معاون وسائل
طریقہ1: حفظ قرآن کا مجرب طریقہ 99
طریقہ2: حفظ قرآن کا مجرب طریقہ 103
طریقہ3: حفظ قرآن کا مجرب طریقہ 104
طریقہ 4: کام کاج کرنے والوں کے لیے حفظ کا طریقہ 106
طریقہ 5: ریکارڈنگ سن کر قرآن حفظ کرنا 107
پہلی صورت 107
دوسری صورت 109
تیسری صورت 110

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like