حضرت ابراہیم ؑ حیات ، دعوت اور عالمی اثرات

حضرت ابراہیم ؑ حیات ، دعوت اور عالمی اثرات

 

مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

 

صفحات: 203

 

سیدنا حضرت ابراہیم اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر تھے ۔قرآن مجید میں وضاحت سے حضرت ابراہیم کا تذکرہ موجود ہے ۔قرآن مجید کی 25 سورتوں میں 69 دفعہ حضرت ابراہیم کا اسم گرامی آیا ہے ۔اور ایک سورۃ کا نام بھی ابراہیم ہے ۔حضرت ابراہیم نے یک ایسے ماحول میں آنکھ کھولی جو شرک خرافات میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات کا مرکز تھا بلکہ ان ساری خرافات کو حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی ۔جب حضرت ابراہیم پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگی تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد آزر کو اسلام کی تلقین کی اس کے بعد عوام کے سامنے اس دعوت کو عام کیا اور پھر بادشاہ وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا ۔ اس کے باجود قوم قبولِ حق سے منحرف رہی حتیٰ کہ بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے کا حکم صادر کیا مگر اللہ نے آگ کوابراہیم کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بنا دیا اور دشمن ذلیل ورسوار ہوئے اور اللہ نے حضرت ابراہیم کو کامیاب کیا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے ۔‘‘ زیر تبصرہ کتاب’’حضرت ابرااہیم حیات ، دعوت اور عالمی اثرات ‘‘جناب محمد رضی الاسلام ندوی کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے ملت ابراہیمی پر تفصیل سے اظہار خیال کیا ہے ۔قرآنی بیانات کی روشنی میں اس کے عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے۔پھر اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہود ونصاریٰ نے ملت ابراہیمی کے تمام عناصر کو فراموش کردیا تھا ،اس موضوع سے مفصل بحث کی گئی ہے کہ اسلام میں ملت ابراہیمی کے تمام عناصر باقی رکھے گئے ہیں ۔اور قرآن میں مختلف مقامات پر مذکور حضرت ابراہیم کے اوصاف وشمائل کو یکجا کردیا ہے اور ان کی روشنی میں ’’اسوۂ ابراہیمی‘‘ کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور ایک باب میں سیدنا ابراہیم کی شخصیت پر بعض قدیم وجدید اعتراضات کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں حضرت ابراہیم کی شخصیت کا محض تاریخی مطالعہ نہیں پیش کیا بلکہ اس میں آپ کی دعوت اورپیغام کوسمجھانے کی کوشش کی ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
باب اول ۔۔۔ عہد ابراہیم 11
حضرت ابراہیم سے پہلے 11
الف ۔ قوم نوح ﷩ 11
ب۔ قوم عاد ﷩ 12
ج۔ قوم ثمود ﷩ 13
حضرت ابراہیم کا عہد 15
قوم ابراہیم 16
الف ۔ سیاسی حالات 16
ب۔ تہذیب و تمدن 18
ج۔ مذہبی صورت حال 20
د۔ معاشرت و اخلاق 24
باب دوم ۔۔۔ حیات ابراہیم ﷩ 26
نام و نسب 26
آزر باپ یا چچا 26
خاندان 27
ولادت 27
بچپن 28
بعثت 32
اطمینان قلب کے لیے ایک درخواست 33
دعوت 37
باپ کو دعوت 37
قوم کو دعوت 39
استدراج ۔ نیا انداز دعوت 42
اتمام حجت 47
بادشاہ سے محاجہ 49
معجزہ 51
اعلان براءت 52
قوم ابراہیم کا انجام 54
ہجرت 56
کنعان کی طرف 57
سفر مصر 57
کیا حضرت ہاجرہ لونڈی تھیں 60
حضرت اسماعیل کی ولادت 63
آزمائش 64
بے آب و گیا ہ وادی میں 65
واقعہ ذبح 68
قربانی کی حقیقت 69
ذبیح کو ن 72
ختنہ عہد الہی کا نشان 75
ولادت اسحاق ﷩ 75
قوم لوط اور اس کا انجام 77
جرہم کی آبادی 80
حضرت اسماعیل کی آل و اولاد 85
خانہ کعبہ کی تعمیر 86
تعمیر کعبہ حضرت ابراہیم سے قبل 91
تعمیر ابراہیمی 93
حج کی منادی 95
آخری ایام 98
وفات حضرت سارہ 98
وفات حضرت ہاجرہ 98
دیگر ازواج و اولاود 99
وفات حضرت ابراہیم 99
باب سوم ۔۔ ۔ ملت ابراہیم 100
ملت کا مفہوم 101
ملت ابراہیمی کے بنیادی عناصر 107
توحید 107
رسالت 111
آخرت 112
نماز 115
قربانی 117
حج 119
ختنہ 119
انفرادی ذمے داری 121
ملت ابراہیمی کے حاملین 121
ملت ابراہیمی اور انبیائے بنی اسرائیل 125
یہود کا ملت ابراہیمی سے انحراف 126
نصاریٰ اور ملت ابراہیمی 128
ملت ابراہیمی اور اسلام 130
الف۔ اسلام اور ملت ابراہیمی دونوں کی روح ایک ہے 131
ب۔ ملت ابراہیمی کے تمام عناصر اسلام میں باقی رکھے گئے ہیں 134
ج۔ فریضہ حج 136
د۔ آخرت میں جزا اور سزا کا دار و مدار انسان کی ذاتی اعمال پر ہے 138
خاتم النبیین ﷺ ملت ابراہیمی کے مجدد 139
ملت ابراہیمی کی دعوت اسلام کی دعوت ہے 141
باب چہارم ۔۔۔ اسوہ ابراہیم 144
شرک سے بے زاری (حنیفیت ) 145
کا مل اطاعت الہی 148
استغفار و انابت 153
شکر 154
دعا 156
عبادت گزاری 163
والدین کے ساتھ حسن سلوک 165
مہمان نوازی 168
حلم و برد باری 171
صداقت شعاری 174
باب پنجم ۔۔ ۔ سیرت ابراہیم  چند شبہات کا جائزہ 176
حضرت ابراہیم کی شخصیت کا انکار 177
قرآن میں حضرت ابراہیم کی شخصیت کا ارتقاء 180
حضرت ابراہیم کا اہل عرب اور خانہ کعبہ سے تعلق 187
کتابیات 195

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like