حضرت ابو سفیان اور ان کی اہلیہ ؓ

حضرت ابو سفیان اور ان کی اہلیہ ؓ

 

مصنف : محمد نافع

 

صفحات: 146

 

انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت رکھنا اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام وصحابیات کی سیرت اور ان کے واقعات اہل ایمان کے لیے آئیڈیل ہیں۔ صحابہ کرام کی﷢ کی سیرت وسوانح کے حوالے سےعربی اردو میں کئی موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب مولانا محمدنافع ﷾ کی تصنیف ہے جس میں انھو ں حضرت ابوسفیان ﷺ اور ان کی اہلیہ ہندبنت عتبہ کے سوانح مختصراً ذکر کرتے ہوئے بعض شبہات کا ازالہ بھی کردیا ہے ۔حضرت ابو سفیان﷜ نبی کریم ﷺکی سسر تھے کاتب وحی سیدنا معاویہ ﷜ او رام المومنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا کے والد تھے ۔حضرت ابو سفیان اور ان کی اہلیہ ہند بنت عتبہ اور ان کے بیٹے حضرت یزید بن ابی سفیان ﷜ فتح مکہ کے موقع پر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے ۔ فاضل مؤلف نے اس کتاب میں ام المومنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا، حضرت یزید بن ابی سفیان ﷜ کا تذکرہ بھی شامل کیا ہے اللہ تعالی اہل اسلام کو صحابہ کرام﷢ کی زندگیوں کے مطابق زندگی بسر کرنےکی توفیق دے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
باسمہ تعالیٰ 9
پیش لفظ 11
رائے گرامی 16
سیدنا ابو سفیان ؓ
تمہیدی امور 20
نام ونسب و رشتہ داری 25
سنی مورخین 27
شیعہ مورخین 28
حضرت ابو سفیان ؓکی حضرت عباس ؓکے ساتھ ہم نشیبی 29
اسلام لانا اور دخول دار کی فضیلت حاصل کرنا 32
حضرت عباس اور ابو سفیان کی ایک گفتگو 32
غزوات میں شرکت مجاہدانہ کارنامے اور پرخلوص قربانیاں 36
غزوہ حنین 36
ابو سفیان ؓپر اعتماد نبوی 37
غزوہ طائف میں ایک چشم کی قربانی 38
تقسیم مال میں حضرت ابو سفیان ؓپر اعتماد نبوی 41
نجران کے صدقات پر حضرت ابو سفیان کا عامل بنایا جانا 42
جنگ یرموک میں مجاہدانہ مساعی 45
حضرت ابو سفیان کے ایمان افروز خطبے 48
یرموک میں چشم دیگر کی قربانی 51
حضرت ابو سفیان ؓسے روایت حدیث 54
تذکرہ حضرت ہند بنت عتبہ ( اہلیہ ابی سفیان ؓ) 71
نسبی تشریحات اور قبیلہ قریش میں ان کا مقام 71
تشرف بیعت اور کلمہ ’’ مرحبا ‘‘ کا اعزاز 74
جنگ یرموک میں شرکت 82
عورتوں کے مجاہدانہ کارنامے اور ہند کا قول 83
چند گزارشات 84
حضرت یزید بن ابی سفیان ﷜ 88
نام و نسب 88
قبول اسلام اور غزوہ حنین میں شرکت 89
منصب کتابت 90
منصب امارت 91
اعتماد نبویﷺ 92
روایت حدیث کا شرف 93
امیر جیش اور صدیقی وصایا 94
مکتوب ہذا کی اصل عبارت 98
جوابی مکتوب کی اصل عبارت 100
فتح مدینہ دمشق 103
تین صحابہ کرام کا طلب کیا جانا 105
حاصل کلام 115
ام المومنین ام حبیبہ ؓ 118
نام ونسب 118
عقد اول 119
عقد ثانی 119
بعض فضائل 121
احترام نبویﷺ 122
خیبر کی آمدنی سے حصہ 123
روایت حدیث کی فضیلت 124
اتباع سنت 124
دمشق روانگی 125
حقوق العباد کا لحاظ اور فکر آخرت 126
وفات 127
اختتامی کلمات 128
آخری گزارش 130

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like