حضور اکرم ﷺ کی پسندیدہ غذاؤں سے علاج اور جدید سائنس
حضور اکرم ﷺ کی پسندیدہ غذاؤں سے علاج اور جدید سائنس
مصنف : حکیم محمد ادریس لدھیانوی
صفحات: 266
سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کے طریقہ علاج و معالجہ کو علاج نبوی ﷺ کہا جاتا ہے۔ انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں کتاب الطب کے نام سے ابواب بھی قائم کیے اور بعض ائمہ نے طب پر مستقل کتب بھی تصنف کی ہیں امام ابن قیم کی الطب النبوی قابل ذکر ہے ۔اور اسی طرح بعض ماہرین طب نے طب نبوی ،جدید سائنس اور عصر ی تحقیقات کو سامنے رکھتے ہوئے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ حضور اکرم ﷺ کی پسندیدہ غذاؤں سے علاج اور جدید سائنس‘‘حکیم محمد ادریس لدھیانوی فاضل طب و الجراحت کی ہے۔ جس میں نبی کریم ﷺ کے طبی تحائف سے بیماریوں کےعلاج کا ایک خزانہ ہےجس میں صحت بنانے والی غذائیں ، صحت بگاڑنی والی غذاؤں احاطہ کیا ہے۔ مزیدمنہ اور پیٹ کی تمام بیماریوں ان کی علامات ،اسباب کاجائزہ لینے کے بعد جدید اور قدیم ادویہ کے مقابلے میں طب نبویؐ سے علاج کی ایک مکمل کتاب ہے ۔یہ کتاب انہوں نے نہایت عرق ریزی ،محنت شاقہ اور مطالعہ کے بعد تصنیف کی ہے اس میں ان تمام اشیاء اور ادویہ کی تفصیل وتشریح کی گئی ہے جو احادیث نبویہ میں مذکور ہیں۔ حکیم محمد ادریس لدھیانوی نے اپنے مشاہدات وتجربات سائنسی وطبی مسلمات کے ساتھ پیش کرنے کا شرف حاصل کیا ۔ جس سے معالجین کےلیے رہنما اصول ملتے ہیں اور اب ہسپتالوں میں ان نباتات طب نبویؐ سے معالجات میں استفادہ ممکن ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
علاج نبوی اورموجودہ دورکےطبی مسائل اورمشکلات | 11 |
صحبت بگاڑنےوالی غذائیں تعلیمات نبوی کی روشنی میں | 17 |
حضوراکرم ﷺکےکھانےکےمعمولات | 23 |
حضورﷺکی متروک غذائیں | 24 |
حضورﷺکی ناپسندیدہ غذائیں | 25 |
مضرغذاؤں کی اصلاح | 25 |
گائےکادودھ اورگھی | 26 |
کھجوراورککڑی | 27 |
تربوزاورکھجور | 28 |
کھجوراورمکھن | 29 |
گوشت مرغوب ترین غذا | 30 |
مرغوب گوشت | 31 |
بھناہواگوشت | 33 |
پرندوں کاگوشت | 34 |
امراض قلب ،زہرارجادوکاغذائی علاج | 37 |
قرآن حکیم میں کھجورکاذکر | 37 |
احادیث میں کھجورکاذکر | 41 |
قوت باہ میں اضافہ | 50 |
کھجورکےدرخت کاتاریخی پس منظر | 50 |
کھجورکی طبی خصوصیات | 51 |
کھجورکی کیمیائی ماہیت | 52 |
کھجورکےطبی فوائد | 54 |
پیٹ میں دردکاغذائی علاج | 57 |
عرق النساءکی تکلیف کاغذائی علاج | 59 |
پیٹ کےجملہ امراض کاکامیاب علاج | 61 |
شہدکاقرآن حکیم میں ذکر | 61 |
احادیث نبوی میں ذکر | 62 |
شہدکےچندفوائد | 73 |
نیلےداغ دھبے | 73 |
وبائی امراض | 74 |
پرانےزخم | 74 |
زہرخوردنی کاعلاج | 74 |
زہریلےجانوروں کےکاٹےکاعلاج | 75 |
بچھوکاٹےکاعلاج | 75 |
کلہاڑی ،برچھی یاتلوارکازخم | 75 |
آگ سےجلنا | 76 |
بواسیراوردردنقرس کاغذائی علاج | 77 |
غصہ دورکرنےکاغذائی علاج | 81 |
رنج وحزن اوراداسی دورکرنےکاغذائی نسخہ | 97 |
جسمانی امراض کاجادو اثرغذائی علاج | 99 |
لہسن کاانسانی جسم پراثر | 105 |
ااحتیاط ونقصانات | 106 |
لہسن کی بویرنہ جائیں | 106 |
بھوک لگانےاورنظام ہضم کودرست رکھنےکاغذائی علاج | 109 |
مقوی وماغ غذائی ٹانک | 113 |
نسخہ اخروٹ یعنی لڈوقیام شباب | 115 |
معدہ کی جلن اوردیگربیماریوں کاغذائی علاج | 117 |
جسمانی قوت کےلیےزبردست غذائی علاج | 121 |
دودھ کاقرآن حکیم میں ذکر | 121 |
دودھ کااحادیث نبویﷺ میں ذکر | 123 |
دودھ سےبنی ہوئی اشیاء | 130 |
خطرناک بیماریوں کاغذائی علاج | 131 |
پھل اورسبزیوں کےذریعے وزن میں کمی | 134 |
سبزیوں کےاستعمال سےبھوک نہ لگنےکی شکایت ختم ہوجاتی ہے | 135 |
سبزیوں کےاستعمال سےقبض کاخاتمہ | 137 |
چندایک سبزیوں کی تفصیلات | 141 |
کمزروی کےخاتمہ اوروقوت باہ کاعذائی علاج | 147 |
بال کورہ کےلیے | 149 |
جوؤں کےلیے | 150 |
خشکی کےلیے | 150 |
چقندرکاتیل | 150 |
سردردکےلیے | 150 |
سیاہ داغوں اورچھائیوں کےلیے | 150 |
دانت کےدردکےلیے | 151 |
گھنےبالوں کےلیے | 151 |
گھٹیاکےورم کلیے | 151 |
جوڑوں کےدردکےلیے تیل | 151 |
چقندرکاگوشت | 152 |
چقندرقیمہ | 152 |
چقندرکی سلاد | 152 |
چقندرکالذیذحلوہ | 152 |
دل ودماغ کی تقویت کاغذائی علاج | 153 |
کدوکامربہ | 161 |
کدوپاک | 162 |
شربت کدو | 162 |
کدوکااچار | 162 |
گھئےکارائتہ | 163 |
سبزی کدو | 163 |
کدوکی افادیت | 164 |
شکمی رطوبیت کاغذائی علاج | 167 |
خون صاف کرنےکاغذائی غلاج | 171 |
انگورکےکیمیائی اجزءا | 173 |
تبخیرہ معدہ سےنجات کاغذائی علاج | 175 |
کھجورپرغذااورقدرتی اسپرین | 175 |
کھجوراوربیماریوں کاتعلق | 177 |
کھجورکےدوسری غذائی اشیاءکےساتھ فوائد | 178 |
کھجورسےبنی اشیاء | 178 |
دماغ کی خشکی اورخارش کاغذائی علاج | 179 |
خربوز ےکامزاج اورکیمیائی اجزاء | 180 |
خربوزہ کھانےکےاوقات | 180 |
گوشت گلانےکاآسان نسخہ | 181 |
حسن وخوبصورتی | 181 |
خربوزےکےادویاتی کرشمے | 181 |
عورتیں ،جوان لڑکیاں اورخربوزہ | 182 |
دردگردہ کاخربوزےسےفوری اورشافی علاج | 182 |
خربوزے کالیپ | 183 |
خربوزےکےعام خواص | 183 |
خربوزےکےبیج | 184 |
خون صاف کرنےکاغذائی علاج | 187 |
احادیث نبوی ﷺمیں ذکر | 188 |
دل ودماغ کی کمزوری ختم کرنےکاغذائی علاج | 195 |
بدن کی کمزوری دورکرنےکاغذائی علاج | 197 |
بکرےکاگوشت | 204 |
مرغی کاگوشت | 204 |
بھیڑکاگوشت | 204 |
خرگوش کاگوشت | 205 |
مرغابی کاگوشت | 205 |
گائے کاگوشت | 205 |
مچھلی کاگوشت | 205 |
گوشت خوری میں بےاعتدالی | 206 |
کھاناہضم کرنےکاغذائی علاج | 213 |
نامردی اورقوت باہ کاغذائی علاج | 219 |
پروٹین | 221 |
وٹامنز | 222 |
معدنیات | 222 |
چکنائی | 222 |
بچوں کوماں کادودھ پلانےکی افادیت اورتعلیمات نبویﷺ | 233 |
ماؤں کےلیے ایک مشورہ | 234 |
کونسی مائیں بچوں کودودھ پلاسکتی ہیں | 234 |
پیداہونےوالےکےلیے تیاری | 235 |
بچےکودودھ دیناکب شروع کیاجائے؟ | 236 |
بچےکوکس عمرتک دودھ پلایاجاسکتاہے؟ | 237 |
ماں نےدودھ کی فطری صفات | 238 |
ماں کےدودھ میں وقفےاوردکارعرصہ | 240 |
دودھ بنانےکاماں پراثر | 242 |
ستربیماریون سےشفاکاغذائی علاج | 243 |
برص قولج سےنجات کاغذائی علاج | 249 |
احادیث نبویﷺ | 252 |
پرانی کھانسی حلق میں سوزش اورورم میں غذائی علاج | 257 |