حیاۃ الصحابہ ؓ(اردو) جلد سوم
حیاۃ الصحابہ ؓ(اردو) جلد سوم
مصنف : محمد یوسف کاندھلوی
صفحات: 720
حضرات صحابہ کرام ؓ اجمعین دین کی اساس اور اس کے اولین مبلغ ہیں۔انہی لوگوں نے رسول اکرم ﷺ سے دین سیکھا اور ہم تک پہنچایا۔یہ وہ مبارک جماعت ہے جسے خداوند عالم نے اپنے پیغمبر آخر الزماں ﷺ کی مصاحبت کےلیے چنا اور ان کے ایمان کو ہمارے لیے ایک نمونہ قراردیا ۔حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کی زندگی حضرت رسول معظم ﷺ کی صداقت کا اعلیٰ ترین ثبوت ہے کہ آپ ﷺ کی تربیت سے ایسے عظیم الشان لوگ تیار ہوئے جنہوں نے اطراف واکناف عالم میں خدا کے دین کو غالب کر دیا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے احوال زندگانی کا مطالعہ کیا جائے تاکہ دلوں میں خدا اور رسول ﷺ کی محبت کے جذبات بیدار ہو ں اور دین خداوندی کی خاطر کٹ مرنے کا داعیہ پیدا ہو۔سچ یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کے واقعات مسلمانوں کے لیے حیات نو کا پیغام اور تجدید دین کا سامان رکھتے ہیں ۔زیر نظر کتاب صحابہ کرام ؓ اجمعین کے تذکرے پر مشتمل ہے اصل عربی کتاب مولانا یوسف کاندھلوی ؒ کی تصنیف ہے جو بانی تبلیغی جماعت مولانا الیاس کاندھلوی ؒ کے فرزند ہیں۔یہ اس کا اردو ترجمہ ہے،جس سے اردو دان طبقے کے لیے استفادہ کی راہ آسان ہو گئی ہے۔اس کے بارے میں یہ امر ذہن نشین رہنا چاہیے کہ اس کی تخریج و تحقیق کا اہتمام نہیں کیا گیا،جس کی بناء پر اس میں موجود روایات پر کلی اعتماد نہیں کیا جاسکتا،تاہم بحثیت مجموعی اس کا مطالعہ مفید رہے گا،یہ کتاب کی تیسری جلد ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
ایمان کی عظمت | 17 | |
ایمان کی مجلس | 23 | |
ایمان تازہ کرنا | 24 | |
اللہ اور رسول کی بات کو سچا ماننا | 35 | |
فرشتوں پر ایمان لانا | 44 | |
آخرت پر ایمان لانا | 54 | |
جنت اور جہنم پر ایمان لانا | 63 | |
اعمال کا بدلہ ملنے کا یقین | 74 | |
مسجدوں کوپاک صاف رکھنا | 117 | |
مساجد کی طرف پیدل چلنا | 118 | |
نماز باجماعت اور تاکید اور اس کا اہتمام | 135 | |
ظہر اور عصر کے درمیان نوافل کا اہتمام | 162 | |
تراویح کی نماز | 163 | |
کمائی سے پہلے دین سیکھنا | 205 | |
علماء اور طلبہ کا آداب | 223 | |
ہرمسلمان کو کتنا قرآن سیکھنا چاہیے | 241 | |
قرآن کے سیکھنے سکھانے پر اجرت لینے کو نا پسند سمجھنا | 245 | |
ربانی علماء اور برے علماء | 281 | |
علم کا چلا جانا اور اسے بھول جانا | 284 | |
مجلس کا کفارہ | 295 | |
قرآن مجید تلاوت | 297 | |
صبح اور شام کے اذکار | 318 | |
سفرکے اذکار | 319 | |
دعا کے آداب | 333 | |
نیک لوگوں سے دعا کرانا | 338 | |
وہ کلمات جن سے دعا شروع کی جاتی ہے | 341 | |
اللہ کی پناہ چاہنا | 372 | |
جنات سے اللہ کی پناہ چاہنا | 379 | |
حفظ قرآن کی دعا | 382 | |
نبی کریم ﷺ کے مختلف بیانات | 430 | |
نبی کریم ﷺ کی نصیحتیں | 513 | |
فرشتوں کے ذریعے مدد | 550 | |
اللہ پر توکل کرنا اور باطل والوں کو جھوٹا سمجھنا | 692 | |
دنیا کی زیب وزینت کے بے قیمت سمجھنا | 706 | |
دشمن کی تعداد اور ان کے سامان کے زیادہ ہونے کی طرف توجہ نہ کرنا | 711 | |
صحابہ کرام ؓکے غالب آنے کے بارے میں دشمنوں نے کیا کہا | 712 |