حیاۃ الصحابہ ؓ(اردو) جلد اول
حیاۃ الصحابہ ؓ(اردو) جلد اول
مصنف : محمد یوسف کاندھلوی
صفحات: 649
حضرات صحابہ کرام ؓ اجمعین دین کی اساس اور اس کے اولین مبلغ ہیں۔انہی لوگوں نے رسول اکرم ﷺ سے دین سیکھا اور ہم تک پہنچایا۔یہ وہ مبارک جماعت ہے جسے خداوند عالم نے اپنے پیغمبر آخر الزماں ﷺ کی مصاحبت کےلیے چنا اور ان کے ایمان کو ہمارے لیے ایک نمونہ قراردیا ۔حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کی زندگی حضرت رسول معظم ﷺ کی صداقت کا اعلیٰ ترین ثبوت ہے کہ آپ ﷺ کی تربیت سے ایسے عظیم الشان لوگ تیار ہوئے جنہوں نے اطراف واکناف عالم میں خدا کے دین کو غالب کر دیا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے احوال زندگانی کا مطالعہ کیا جائے تاکہ دلوں میں خدا اور رسول ﷺ کی محبت کے جذبات بیدار ہو ں اور دین خداوندی کی خاطر کٹ مرنے کا داعیہ پیدا ہو۔سچ یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کے واقعات مسلمانوں کے لیے حیات نو کا پیغام اور تجدید دین کا سامان رکھتے ہیں ۔زیر نظر کتاب صحابہ کرام ؓ اجمعین کے تذکرے پر مشتمل ہے اصل عربی کتاب مولانا یوسف کاندھلوی ؒ کی تصنیف ہے جو بانی تبلیغی جماعت مولانا الیاس کاندھلوی ؒ کے فرزند ہیں۔یہ اس کا اردو ترجمہ ہے،جس سے اردو دان طبقے کے لیے استفادہ کی راہ آسان ہو گئی ہے۔اس کے بارے میں یہ امر ذہن نشین رہنا چاہیے کہ اس کی تخریج و تحقیق کا اہتمام نہیں کیا گیا،جس کی بناء پر اس میں موجود روایات پر کلی اعتماد نہیں کیا جاسکتا،تاہم بحثیت مجموعی اس کا مطالعہ مفید رہے گا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مترجم | 15 | |
مقدمہ | 19 | |
پیش لفظ | 24 | |
کتاب حیاۃ الصحابۃ ؓ(حصہ اول) | 26 | |
نبی کریم ﷺ کی اطاعت اور آپ کے اتباع اور آپ کے خلفاء ؓ کے ابتاع کے بارے میں احادیث | 31 | |
دعوت کا باب | 57 | |
دعوت سے محبت اور شفقت | 57 | |
حضور ﷺ کا مختلف صحابہ کو دعوت دینا | 71۔161 | |
صلح حدیبیہ کا قصہ | 164 | |
حضرت حارث ابن ہشام کے اسلام لانے کا واقعہ | 200 | |
اسلام پر بیعت ہونا | 261 | |
اعمال اسلام پر بیعت ہونا | 263 | |
نصرت پر بیعت ہونا | 267 | |
جہاد پربیعت ہونا | 267 | |
موت پر بیعت ہونا | 272 | |
عورتوں کا بیعت ہونا | 274 | |
نابالغ بچوں کا بیعت ہونا | 280 | |
ہجرت کا باب | 360 | |
نصرت کا باب | 404 | |
جہاد کاباب | 443 | |
عورتوں کے جہاد میں جانے پر نکیر | 644 | |
بچوں کا اللہ کے راستہ میں نکل کر جنگ کرنا | 644 |