حیات صحابیاتؓ داستانیں ، عبرتیں اور نصیحتیں
مصنف : ابو انس ماجد البنکانی
صفحات: 307
اسلام کی قدیم تایخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اور اصلی نمونہ پیش کرتی ہے اور آج جب کہ زمانہ بدل رہا ہے مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے دور حاضر میں مغربی تہذیب وثقافت سے متاثر مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزید خواتین کوچھوڑ کر راہِ راست سے ہٹی ہوئی خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں اسلام کے ہردور میں اگرچہ عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے لیکن ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ ان تمام حیثیات کی جامع ہیں اور ہمار ی عورتوں کے لیے انہی کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے اسوۂ حسنہ بن سکتے ہیں اور موجودہ دور کےتمام معاشرتی او رتمدنی خطرات سے ان کو محفوظ رکھ سکتےہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ حیات صحابیات داستانیں عبرتیں اور نصیحتیں‘‘ ایک عربی عالم دین الاستاذ ابو انس ماجد البنکانی کی عربی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتا ب کا اردو ترجمہ وطن عزیز کےنامور ادیب جناب مولانامحمود احمد غضنفر نے کیا ہے مترجم موصوف صحابہ کرام ، صحابیات کریمات، تابعین عظام اور تابعین عظیمات پر تراجم وتالیفات کوعلم و ادبی حلقوں میں بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں جلیل القدر خواتین کی سوانح حیات کا تذکرہ اس انداز میں کیا ہے کہ یوں محسوس ہوتاہےکہ ان میں سے ہرایک میں اخلاص، تقویٰ، ثابت قدمی، خوشی اخلاقی ، اللہ ورسول کی محبت واطاعت اورایثار وقربانی جیسے اوصاف بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں۔نیز امہات المومین ، نبی کریم ﷺ کی بیٹیاں، نواسی اور رضاعی بہن ، نبی کریم ﷺ کی پھوپھیاں اور مدرسہ نبوت سے فیض پانے والی جلیل القدر صحابیات کاتذکرہ بھی اس کتاب کی زنیت ہے۔ بلاشبہ آج ہماری خواتین ان عالی مقام صحابیات کریمات کی پاکیزہ زندگیوں سےاستفادہ کر کے اپنے معاشرے کودرست سمت پر استوار کرسکتی ہیں ۔ان شاء اللہ
عناوین | صفحہ نمبر |
القرآن الکریم | 9 |
خطبتہ الحاجتہ | 10 |
اسلام میں عورت کا مقام | 11 |
حرفے چند | 150 |
ازواج مطہرات | |
ام المو منین سیدہ خدیجہ بن خویلد | 19 |
ام المو منین سیدہ عائشہ | 34 |
و اقعہ بہتان | 50 |
واقعہ بہتان کے مفید پہلو | 53 |
ام المو منین سیدہ عائشہ کی ثابت قدمی | 57 |
وفات | 58 |
ام المو منین سیدہ حفصہ بنت عمر | 63 |
ام المو منین سیدہ صفیہ بنت حی | 69 |
سیدہ صفیہ کی شجا عت او راس کا حھاد | 72 |
ام المو منین سیدہ زینب بنت جحش | 75 |
ام المو منین سیدہ ام حبیبہ | 86 |
اللہ کا دشمن رسو ل اللہ کے بستر پر نہیں بیٹھ سکتا | 89 |
ام المو منین سیدہ ام سلمہ | 93 |
ام المو منین سیدہ میمونہ بنت الحارث | 105 |
ام المو منین سیدہ سو دہ بنت زمعہ | 108 |
ام المو منین سیدہ جویریہ بنت الحارث | 113 |
نبی کریم ﷺ کی بیٹیاں .نو اسی ا ور رضاعی بہن | |
سیدہ زینب بنت رسول اللہ ﷺ | 121 |
اپنے خاوند کا فدیہ دینے والی | 121 |
سیدہ رقیہ بنت رسول اللہ ﷺ | 125 |
سیدہ ام کلثوم بنت رسو ل اللہ ﷺ | 131 |
سیدہ فا طمتہ الزہر ا ء کی وفات | 143 |
سیدہ امامہ بنت ابی العاص | 147 |
سیدہ الشیما ء بت الحا رث السعد یہ | 153 |
نبی کریم ﷺپھوپھیاں | |
سیدہ حلیمہ سعدیہ | 159 |
حلیمہ کو خیر و بر کت میسر آئی | 160 |
حلیمہ کی مکہ معظمہ کی طرف پہلی واپسی | 162 |
سیدہ ام ایمن الحبشہ | 167 |
رسول اللہ ﷺ اورام ایمن کے درمیان چپاتی بنانے میں جو واقعہ پیش آیا | 169 |
سیدہ صفیہ بنت عبد المطلب | 173 |
سید ہ ام الفضل | 177 |
سیدہ ام الفضل کا کار نامہ | 179 |
سیدہ فاطمہ بنت اسد | 182 |
سیدہ ام رومان | 186 |
جلیل القدر صحابیات طیبات جنھوں نے مدرستہ نبو ت سے فیض حا صل کیا | |
سیدہ ام المند ر بنت قیس | 191 |
سیدہ ام حرام بنت ملحان | 195 |
سیدہ ام عطیہ الاءنصا ریہ | 199 |
سیدہ ام ھانی | 203 |
سیدہ ام امیمتہ بنت صبیح | 207 |
سیدہ اسما ء بنت یزید بن السکن | 211 |
رو میوں کوز قتل کرنے کی داستان | 214 |
سیدہ الربیع بنت معوذ | 216 |
رسول اللہ ﷺ کا الربیع اور اس کی والدہ ام سنبلہ کا اکرام | 218 |
سیدہ خولہ بنت ثعلبہ | 221 |
سیدہ درۃ | 225 |
سیدہ سمیہ بنت خیاط | 231 |
سمیہ بن خیاط تاریخ اسلام کی پہلی شہید خاتون | 234 |
سیدہ نسبیتہ بنت کعب الا نصاریہ | 239 |
سیدہ اسما ء بنت ابی بکر | 243 |
طلاق | 250 |
سیدہ اسما ء بنت عمیس | 261 |
و فات | 266 |
سیدہ ام الدحداح الانصاریہ | 269 |
سیدہ ام سلیم | 275 |
سیدہ حبیبہ بنت خارجہ | 283 |
سیدہ کبشہ بنت رافع | 287 |
ایمانی کا ر نامہ جو اس کے صبر جہاد اور شجاعت پر دلالت کرتا ہے | 288 |
سیدہ الخنسا ء | 291 |