حیات انبیاء ؑ
حیات انبیاء ؑ
مصنف : محمود احمد غضنفر
صفحات: 491
ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء ہیں ۔جن کا مقام انسانوں میں سے بلند ہے ۔انبیاء اللہ تعالیٰ کے وہ برگزیدہ بندے ہیں جنہیں روئے زمین میں لوگوں کی راہنمائی کے لیےمنتخب کیاگیا انہوں نےاپنی اپنی قوم کو راہ راست پر لانے کے لیے دن رات محنت کی ۔انہوں نے بھی تبلیغ دین اوراشاعتِ توحید کےلیے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ اشاعت ِ حق کے لیے شب رروز انتھک محنت و کوشش کی اور عظیم قربانیاں پیش کر کے پرچمِ اسلام بلند کیا ۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جابجا ان پاکیزہ نفوس کا واقعاتی انداز میں ذکر فرمایا ہے ۔قرآن مجید میں ہر نبی کا تذکرہ مختلف مقامات پر حالات وواقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے ۔ جس کا مقصد محمد ﷺ کو سابقہ انبیاء واقوام کے حالات سے باخبر کرنا، آپ کو تسلی دینا اور لوگوں کو عبرت ونصیحت پکڑنے کی دعوت دینا ہے بہت سی احادیث میں بھی انبیاء ﷺ کےقصص وواقعات بیان کیے گئے ہیں۔انبیاء کے واقعات وقصص پر مشتمل مستقل کتب بھی موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’حیات انبیاء‘‘ وطن عزیزکے نامور مترجم ومصنف مولانامحمود احمد غضنفر کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے ہر نبی کے حالات کے ضمن میں تمام مقامات کو ایک جگہ پر اکٹھا کردیا ہے۔حالات و واقعات کو مربوط بنانے کےلیے دیگر تاریخی مستند کتابوں سے بھی مدد لی گئی ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں سیدنا آدم سے لے کر سیدنا عیسی تک 23 جلیل القد رانبیاء کرام کےحالات وواقعات کو نہایت دلنشیں انداز میں قلم بند کیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 5 |
تالیفات وتراجم | 6 |
حرفے چند | 7 |
سیدنا آدم | 17 |
سیدنا ادریس | 47 |
سیدنا نوح | 51 |
سیدنا ھود | 79 |
سیدنا صالح | 101 |
سیدنا ابراہیم | 124 |
سیدنا اسماعیل | 157 |
سیدنا اسحاق | 181 |
سیدنا لوط | 191 |
سیدنا شعیب | 209 |
سیدنا یعقوب | 227 |
سیدنا یوسف | 235 |
سیدنا ایوب | 271 |
سیدنا ذوالکفل | 281 |
سیدنا موسی | 285 |
سیدنا یونس | 297 |
سیدنا یوشع بن نون | 385 |
سیدنا الیاس | 391 |
سیدنا داؤد | 393 |
سیدنا سلیمان بن داؤد | 409 |
سیدنا زکریا | 429 |
سیدنا یحیی | 439 |
سیدنا عیسی بن مریم | 451 |