حیات بخاری
مصنف : خاں غازی کابلی
صفحات: 218
مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواسے رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔ ان عظیم شخصیات میں سے ایک سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص ان کی شخصیت وسوانح پر پہلی کتاب ہے جو شاہ جی کی زندگی میں شائع کی۔ مصنف کی اس کتاب کی تحریر میں کہیں اجنبیت اور کہیں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ قدیم وجدید اسلوبِ نگارش کا حسین امتزاج اور بے تکلفی بھی ہے۔اس کتاب میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی ہنگامہ خیز زندگی کو ضبط تحریر میں لانا بہت بڑا کام کیا گیا ہے‘ یہ مختصر تو کیا ضخیم کتاب بھی کافی نہیں ہو سکتی لیکن اس کتاب میں ان کے حالات اور ملفوظات اور کارنامے جمع کیے گئے ہیں۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اسلام اور احترام نبوت ‘‘ خان غازی کابلی کی مرتب کردہ اور شاہد کاشمیری مدون ہیں۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
اپنی بات | 8 |
یادوں کےجھروکےسے | 11 |
عرض حال | 31 |
تقریب | 32 |
مقدمہ | 33 |
سیدناعطااللہ شاہ بخاری ،ولادت اورابتدائی تعلیم،مراجعت وطن | 43 |
تحریک احیائے خلافت فرفہ وارانہ فسادات | 44 |
تحریک قباب | 45 |
بےمثل مقرر | 46 |
رئیس الاحرار کامشورہ | 47 |
تحریک تحفظ ناموس رسالت | 48 |
احاطہ میاں عبدالرحیم کاتاریخی جلسہ1927 | 49 |
شاہ صاحب کی گرفتاری اورسزایابی | 50 |
مجلس احرارکی تشکیل | 51 |
کانگریس کی نمکین سول نافرمانی | 52 |
بچہ نورگاندھی کیپ یااجمل کیپ | 52 |
بٹالہ میں ورد | 54 |
تبلیغ کانفرنس قادیان کی صدارت | 57 |
سیشن جج گورداسپورکاتاریخی فیصلہ | 58 |
تحریک مباہلہ یاتحریک جمعہ | 72 |
مرزامحمودکافرارجمعہ کااجتماع | 73 |
ناموس شریعت کےلیےقربانی ،جماعت کےنظام کی پابندی | 74 |
آزادی کاپیغام،قادیان مین دفتر احرار | 75 |
وقف ختم نبوت | 76 |
تحریک خاکساریت | 76 |
شمالی پنجاب کوآزادی کاپیغام | 84 |
شاہ صاحب راولپنڈی میں ضلع میانوالی کاطوفانی دورہ | 86 |
ایک عجیب واقعہ | 87 |
امیرشریعت کی گرفتاری | 88 |
مقدمہ راولپنڈی کافیصلہ | 93 |
عادات وخصائل | 94 |
ادبی ذوق | 111 |
انجمن شباب المسلمین بٹالہ | 115 |
مسلمانان امرتسرسےخطاب | 118 |
تحفظ ناموس رسول اللہﷺ | 120 |
مرزائیت کی حقیقت | 121 |
مسلمانان چنیوٹ کوبخاری کاپیغام | 123 |
رام تلائی سیالکوٹ کاجلسہ | 127 |
احرار تبلیغ کانفرنس | 128 |
اچھوت تبلیغ کانفرنس1936ء | 130 |
موہانی اوربخاری کامکالمہ | 133 |
لاہورکےمسلمانوں سےخطاب | 134 |
احرارپولیٹکل کانفرنس لاہور1939ء | 137 |
آل انڈیااحرارپولیٹکل کانفرنس پشاور | 139 |
مدح صحابہ | 141 |
تشدد اورعدم تشدد کی جنگ کی تاریخ | 142 |
تحریک فوجی بھرتی بائیکاٹ 1939ء | 145 |
پنجاب پروانشنل احرارانتخابی کانفرنس | 147 |
پاکستان کاہوگااردوپارک دہلی اپریل کییادگارتقریر | 154 |
پاکستان بن گیاتوآپ نےفرمایا | 162 |
وفات | 169 |
ملفوظات | 171 |
شاہ جی مشاہیرکی نظرمی | 166 |
گلہائے عقیدت | 193 |