حاسدوں کے شر سے بچو ( تفسیر المعوذتین )
حاسدوں کے شر سے بچو ( تفسیر المعوذتین )
مصنف : ابن قیم الجوزیہ
صفحات: 221
حسد ایک ایسا جذبہ ہے جو کسی کی تباہی وبربادی پرتکمیل پذیر ہوتاہے اور حسد ایسا مہلک مرض ہےکہ جس سےحاسدکے اعمال بھی تباہ ہو جاتے ہیں حسدکی اس بیماری میں ہمارا معاشرہ مختلف مصائب سے دوچار ہے ہر کوئی دوسرے سے خوفزدہ اور پریشان ہے ۔ قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری کی بنا پر ہر شخص ایک دوسرے کاجانی دشمن بنا ہوا ہے اور حسد کی چنگاری میں جھلس رہا ہے حاسد جب جادو ٹونے کا وار کرتاہے تو اس کے اثرات سے لڑائی جھگڑے ،نااتفاقی ،بیماریاں ،پریشانیاں ڈیرا ڈالی لیتی ہیں کاروبار ،سکون ،صحت تباہ ہوجاتی ہے۔ اسلام نے چودہ صدیاں قبل اپنے آخری رسول پر نازل شدہ کتاب قرآن مجید کے ذریعہ اس بیماری کےمہلک اثرات سے دفاع کاطریقہ بتادیا ہے وہی طریقہ اس کتاب میں بتایا گیا ہے ۔حسد کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے اس کتاب سے رہنمائی مل سکتی ہے یہ کتاب دراصل امام ابن قیم کی کتاب ’’ تفسیر المعوذتین‘‘ کااردو ترجمہ ہے جسے دار الابلاغ نے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے اللہ تعالی مصنف ،مترجم اورناشرین کی جہو د کو قبول فرمائے اور اسے پڑھنے والوں کوعمل کی توفیق دے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرف آغاز | 18 | |
پیش لفظ | 22 | |
تقریظ | 20 | |
باب اول تفسیر معوذتین | 24 | |
فصل اول معوذتین کی فضیلت و خواص | 24 | |
فصل دوم استعاذہ | 29 | |
فصل سوم تکلیف کے وقت کس کی پناہ مانگی جائے؟ | 34 | |
فصل چہارم تکلیف کے وقت کن چیزوں سے پناہ مانگنی چاہیے؟ | 37 | |
فصل پنجم جس سے پناہ مانگی جاتی ہے ان اشیاء کی اقسام | 45 | |
فصل ششم شر کے اسباب | 49 | |
فصل ہفتم وہ شرور جن کا معوذتین میں ذکر ہے | 51 | |
فصل ہشتم زبان رسالت سے اللہ کی پاکیزگی اور شان کے تذکرے | 60 | |
باب دوم تفسیر سورۃ الفلق | 66 | |
فصل اول ہر طرح کی مخلوق کے شر سے پناہ مانگنا | 66 | |
فصل دوم اندھیری رات کے شر سے پناہ طلب کرنا | 69 | |
فصل سوم رات اور چاند کے شر سےپناہ مانگنے کی حقیقت | 73 | |
فصل چہارم رب الفلق سے پناہ مانگنے کے اسرار | 75 | |
فصل پنجم صبح کے رب کی پناہ مانگنے کا مطلب | 78 | |
فصل ششم گانٹھوں پر پھونکنے والوں کے شر سے پناہ مانگنا | 81 | |
فصل ہفتم جادو کا اثر مسلم ہے | 93 | |
فصل ہشتم حاسد کے شر سے پناہ طلب کرنا | 97 | |
فصل نہم نظر بد وحسد میں اشتراک اور فرق | 103 | |
فصل دہم حاسد کے شر سے پناہ مانگنا | 111 | |
فصل یازدہم حاسد جب حسد کرے تو | 115 | |
باب سوم تفسیر سورۃ الناس | 140 | |
فصل اول جس ذات سے پناہ مانگی جاتی ہے اس کا تعارف | 140 | |
فصل دوم سورۃ فلق اور سورۃ ناس کا باہم موازنہ | 145 | |
فصل سوم وسواس کیا ہے | 146 | |
فصل چہارم خناس کی پہچان | 148 | |
فصل پنجم لوگوں کے دلوں میں شیطان کی وسوسہ انگیزیاں | 151 | |
فصل ششم شیطان کے دوسرے شر | 157 | |
فصل ہفتم شیطانی شر کی چھ بڑی اقسام | 162 | |
فصل ہشتم جنوں اور انسانوں سے پناہ مانگنا | 168 | |
فصل نہم شیطان کے شر سے بچاؤ کے دس طریقے | 175 | |
فصل دہم کثرت سے میل جول کے نقصانات | 187 | |
باب چہارم شیطانوں کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرنا | 195 |