حقیقت شرک و توحید
مصنف : امین احسن اصلاحی
صفحات: 315
اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’حقیقت شرک وتوحید‘‘صاحب تدبرقرآن مولانا امین احسن اصلاحی کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب دو حصوں حقیت شرک اور حقیقت توحید پر مشتمل ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے دین کے بنیادی عقائد کی وضاحت قرآن حکیم کے فطری وعقلی دلائل کی روشنی میں کی ہے ۔پہلے حصے حقیقت شرک میں دس ابواب قائم کیے ہیں ۔ اور ا ن میں شرک کی حقیقت اور اس کے اقسام ، مشرکین کا شرک،اہل کتاب کا شرک، منافقین کا شرک،موجودہ دنیا او رموجودہ مسلمانوں کی حالت کا جائزہ اور شرک کا اصلی سبب بیان کیا ہے۔اور کتاب کے دوسرے حصہ حقیقت توحید میں توحید کے عمومی دلائل ،توحید کےدلائل انفس،توحید خصوصی دلائل، توحید کےاثرات اور دین میں توحید کی اہمیت کو واضح کیا ہے
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 9 |
دیباچہ | 13 |
حقیقت شرک | |
تمہید | 19 |
شرک کی حقیقت اوراس کےاقسام | 32 |
مشرکین کاشرک | 27 |
ملائکہ پرستی | 30 |
جنات پرستی | 37 |
کواکب پرستی | 42 |
آباء پرستی | 48 |
خود پرستی | 52 |
اہل کتا ب کاشرک | 71 |
احبار پرستی | 74 |
پاکی وبرتری کادعوی | 89 |
ایمان بالجنت والطاغوت | 94 |
حمایت شرک | 97 |
منافقین کاشرک | 100 |
تحاکم الی الطاغوت | 101 |
پچھلے مباحث کاخلاصہ | 115 |
موجودہ دنیا کاسرسری جائزہ | 120 |
مشرق بعید | 121 |
ہندوستان | 126 |
مغربی یورپ اورامریکہ | 129 |
روس | 132 |
مسلمانوں کی موجود ہ حالت کاجائز ہ | 134 |
وقت کااصلی فرض اوربعض شبہات کاازالہ | 146 |
کیا شرک تقاضے فطر ت ہے | 159 |
شرک کااصلی سبب | 179 |
حقیقت توحید | |
مقدمہ | 201 |
قرآن کے اولین مخاطب | 201 |
قرآن کاطرز استدلال | 202 |
قرآنی استدلال کی اساس | 204 |
بعض ضروری تنبیات | 207 |
اس حصہ میں مباحث کی ترتیب | 209 |
توحید کےعمومی دلائل | 211 |
دلائل آفاق | 211 |
کائنات کاحسن وجمال | 211 |
کائنات کےمختلف اجزا کاباہمی توافق | 216 |
ضد سےضد کاوجود | 224 |
متحدات سےمختلغات کاوجود | 226 |
مظاہرکائنات کی تسخیر | 227 |
کائنات کی محکم تدبیر | 229 |
ہر نظم اجتماعی کےلیے لازم ہےکمیت غیر منقسم ہو | 232 |
حق باطل کی آویز ش اورحق کاغلبہ | 234 |
اشارات | 238 |
توحید کےدلائل انفس | 243 |
عہد فطرت | 244 |
عل ویقین کی فطر ی طلب | 251 |
فطرت انسانی کاغلو | 254 |
انسان کاضعف وافتقار | 260 |
توحید کےخصوصی دلائل | 265 |
دلائل بلحاظ مسلمات مخاطب | 265 |
شرکاء کےلے کوئی دلیل نہیں ہے | 266 |
لواز م سےاستدلال | 270 |
دلیل عدل | 288 |
اہل کتاب اورمنافقین | 290 |
پچھلے مباحث کاخلاصہ | 294 |
توحید کےاثرات | 297 |
توحید کی اہمیت دین میں | 306 |