حقائق اسلام ( بعض اعتراضات کا جائزہ )

حقائق اسلام ( بعض اعتراضات کا جائزہ )

 

مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

 

صفحات: 219

 

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ عقائد، معاملات، عبادات، نکاح و طلاق، فوجداری قوانین، عدالتی احکام، خارجی اور داخلی تعلقات جیسے جملہ مسائل کا جواب اُصولاً یا تفصیلاًاس میں موجود ہے۔ ان مسائل کے بارے ہدایت و رہنمائی حاصل کرنے کے لئے کسی حال میں اس سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ خود انصاف پسند غیر مسلموں نے بھی اسلامی شریعت کے اس امتیاز کو تسلیم کیا ہے۔اسلام ہی نے انسانیت کی فلاح کے لئے رفاہِ عامہ اور خیرو بھلائی کے اُمورمیں کافر ومسلم کا فرق روا رکھے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی تعلیم دی۔اور اسلام نے بلا تفریق ہر انسان کے سر پرعزت و شرف کا تاج رکھا۔اور یہ اسلام کا ایسا واضح امتیاز ہے کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی اس سلسلہ میں اسلام کا سہیم اورہم پلہ نہیں ہے۔اسلام دین برحق ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق یہ پوری دنیا پر پھیلے گا اگرچہ اس کے نہ ماننے والے جتنی مرضی سازشیں کرلیں۔ہر دور میں اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور اس کی تعلیمات سے لوگوں کو دور رکھنے کے لیے سازشیں ہوتی رہی ہیں۔اسلام کے محافظوں نے الحمد للہ ہر دو ر میں اسلام پر کیے اعتراضات کے   دلائل سے مزین جوابات دئیے ہیں ۔اور اس موضوع  پرباقاعدہ کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیرتبصرہ  ’’حقائق اسلام  (بعض اعتراضات  کا جائزہ )‘‘کتاب بھی اسی سلسلہ کی  ایک کڑی ہے ۔یہ کتا ب انڈیا  کے  نامور عالم دین اسلامی سکالر  جناب  ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی  کی   تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں  چند ایسے اعتراضات  کا انتخاب کیا ہے  جو عام طور پر غیر مسلموں کی جانب سے اٹھائےجاتے ہیں اوراسلام کے بنیادی مصادر مآخذ کی روشنی میں ان کا جائزہ لیا ہے اور  اسلام کا صحیح نقظۂ نظر واضح کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔ مولانا سید جلال الدین عمر صاحب کی نظر ثانی  سے اس  کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔جو حضرات دعوت کے میدان میں سرگرم عمل  ہیں اور انہیں آئے دن غیر مسلموں کے مختلف سوالات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ان کے لیے یہ کتاب  انتہائی مفید ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
اسلام پر اعتراضات ۔ اسباب اور تدارک 15
ہندوستان میں اشاعت اسلام 17
اسلام پر اعتراضات کے اسباب 19
الف ۔ اسلام سے ناواقفیت 19
ب۔ مسلمانوں کی بے عملی اور غلط طرز عمل 20
ج۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلا  ف پروپیگنڈا 22
تدارک کی صورتیں 23
الف ۔مسلمان اسلام کا سچا نمونہ بنیں 24
ب ۔ غیر مسلموں سے اختلاط اور ربط بڑھایا جائے 25
ج۔ اعتراضات کا جواب  دیا جائے 25
مسلمانوں کا معاملہ 25
قرآن 26
قرآن ۔ اللہ کا کلام 28
قرآن کا دعویٰ 28
اہل مکہ کے بعض اعتراضات 30
کیا قرآن کسی انسان کی تصنیف ہے 31
قرآن  کا چیلنج 33
چیلنج کا جواب نہ دیا جا سکا 35
مشرکین کو قرآن کے غیر انسانی کلام ہونے کا یقین تھا 35
یہ چیلنج رہتی دنیا تک کے لیے ہے 37
قرآن کے کلام الہی ہونے کے دلائل 38
اسلوب ‘ادب اور نظم کلام 38
موضوعات کی وسعت 39
بیانا ت کی صداقت 40
یکسائی اور عدم اختلاف 42
احادیث سے مختلف اسلوب 43
ایک امی کی زبان سے ادائیگی 44
عصر حاضر میں قرآن کریم کی معنویت 46
ہر پر انی چیز فرسودہ اور بے کار نہیں ہوتی 46
دلیل کم نظر ی قصہ جدید و قدیم 47
اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے 48
قرآن کا موضوع انسان ہے 49
قرآن کی تعلیمات ابدی ہیں 50
قرآن کی کوئی بات غلط ثابت نہیں ہوئی ہے 51
قرآن آج کے مسائل کا حل پیش کرتاہے 52
کیا قرآن مخالفوں سے لڑنے اور انہیں قتل کرنے کا حکم دیتا ہے 53
اسلام جبرو اکراہ کا مخالف ہے 54
جنگ  کی اجازت ظلم کے خاتمے کےلیے دی گئی ہے 55
آیات قتال کا تعلق حالت جنگ سے ہے 59
اس طرح کے احکام دیگر مذاہب میں بھی ہیں 61
ان احکام کی مخاطب اسلامی ریاست اور اس کی فوج ہے 63
عام غیر مسلمین کے ساتھ اچھے سلوک کا حکم 64
غیر مسلموں کی دوستی سے ممانعت کا مفہوم 68
سیرت رسول ﷺ
رسول کریم ﷺ کی کثرت ازواج کے مصالح 74
ازواج مطہرات 74
حضور ﷺ کی ازدواجی زندگی پر ایک نظر 75
کثرت ازواج معیوب نہیں تھی 77
قرآن نے چار کی حد مقرر کی 78
نبی کریم ﷺ کو اس حکم سے مستثنیٰ رکھا گیا 78
کثرت ازواج کے مصالح 78
الف ۔ اصحاب کی دل جوئی 81
ب۔ دین کی توسیع اور استحکام 80
ج۔ عداوتوں کا خاتمہ 82
د۔ عورتوں کی تعلیم و تربیت 83
ھ۔ حسن معاشرت کا اعلی نمونہ 84
حضور کریم ﷺ  پر عائد بعض پابندیاں 84
ازواج مطہرات کو دوسرے نکاح کا حق کیوں نہیں دیا گیا 87
رسو ل اللہ ﷺ اور آپ کے اہل بیت کی حیثیت 87
ازواج نبی امت کی معلمات ہیں 89
ایک وضاحت 90
آں حضرت ﷺ نے آزاد بیویوں کی موجودگی میں باندیاں کیوں رکھیں 92
حضرت عائشہ کی کم سنی پر اعتراضات 95
زوجین میں اصل باہمی موافقت ہے 95
بلوغ کی کوئی حد مقرر نہیں کی جا سکتی 97
حضرت عائشہ کی ذات سے امت کو حاصل ہونے والے فائدے 98
نکاح  زینب کا واقعہ 100
حضرت زید کو ن تھے 100
حضرت زینب کا حضرت زید سے نکاح 101
حضور ﷺ کا حضرت زینب سے نکاح 102
مخالفین کا فتنہ 103
رسول اللہ ﷺ نے جاہلیت کی غلط رسوم کو ختم کیا 103
ایک اور اعتراض 105
اس اعتراض کی غیر معقولیت 105
عبادات 106
خانہ کعبہ کی اہمیت و مرکزیت 106
خانہ کعبہ ۔ اللہ تعالیٰ کا گھر ہے 106
طواف کی حکمت 108
قبلہ متعین کرنے کا مقصد 110
خانہ کعبہ کو قبلہ کیوں بنایا گیا 111
اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہیں 112
حجر اسود کی حقیقت 114
حجر اسود کیا ہے 114
تاریخ 115
حضرت ابراہیم کی زندگی پر ایک نظر 116
حجر اسود حضرت ابراہیم کی توحید پرستی کی یاد دلاتا ہے 117
حجر اسود اللہ کے شعائر میں سے ہے 118
رسول اللہ ﷺ کا عمل 118
حضرت عمر کا حکیمانہ قول 119
تعظیم میں حد سے گزرنا جائز نہیں 120
بوسہ دینا ضروری نہیں 121
کیا حج دولت کا ضیاع ہے 123
حج کے فائدے 124
الف۔ جذبہ عبودیت کی آبیاری 125
ب۔ تاریخی اور روحانی ماحول کا مشاہدہ 127
ج۔ اتحاد اور مساوات کا بے مثال مظاہرہ 127
عظیم الشان اجتماعیت 128
یہ فائد ے صرف حج ہی سے حاصل ہوتے ہیں 129
متبرک مقامات کی زیارت ہر قوم میں مشروع ہے 129
قربانی اور اس کی اہمیت 130
کیا قربانی ایک مسرفانہ رسم ہے 132
نذرو نیاز اور قربانی انسانی فطرت ہے 133
قربانی اللہ کی نعمتوں پر شکر گزاری کا اظہار ہے 134
حضرت ابراہیم کے تاریخی واقعہ کی یادگار 135
قربانی کا معاشی پہلو 136
قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کی تدابیر 137
معاشرت 139
پردہ کی حقیقت 141
اسلامی نظام معاشرت 142
تطہیر معاشرہ کی تدابیر 143
پردہ کی حدود 144
پردہ پر اعتراضات 145
آزادی سے محرومی 146
عملی سر گرمیوں سے علحیدگی 146
میلان میں اضافہ 148
بے پردہ معاشرت 149
طلاق کے بعد حلالہ کا حکم 149
طلاق سب سے زیادہ ناپسندیدہ کا م 150
نباہ ممکن نہ تو طلاق کی اجازت ہے 150
طلاق سے قبل کے اقدامات 151
طلاق کے بعد رجوع کی صورتیں 152
تین طلاق کے بعد رجوع کی کوئی صورت نہیں 153
حلالہ کرنا اور کروانا دونوں ناجائز ہیں 154
تہذیب 155
حیوانات کے حقوق 157
حیوانا ت کے بارے میں قدیم تصورات 157
حقوق حیوانات کے سلسلے میں بیداری 159
اسلام اور حیوانات 160
حیوانات کا خیال رکھنے کی تاکید 165
حیوانات کو آرام پہنچانا باعث اجر ہے 166
حیوانات کو اذیت دینا گناہ ہے 168
اذیت رسانی کی مختلف شکلیں 169
الف ۔ بھوکا پیاسا رکھنا 169
ب۔ کوئی نازک عضو پکڑ کر کھینچنا 169
ج۔ اسٹیج بنانا 170
د۔ جسم کا کوئی ٹکڑا کا ٹ لینا 170
ھ۔ نشانہ بازی کی مشق کرنا 171
و۔ باہم لڑانا 172
ز۔ بچے کو ماں سے جدا کرنا 172
ح۔ منہ پر مارنا یا داغنا 173
اشعار کی اجازت ہے 174
جانوروں پر لعنت بھیجنا منع ہے 175
بے ضرر جانوروں کومارنے کی ممانعت 177
ضرر رساں حیوانات کو مارنے کا حکم 178
گوشت خوری 183
گوشت خوری پر اعتراض 183
اہنسا کا نظریہ 184
نباتات میں بھی جان اور حس ہوتی ہے 185
بلاضرورت جانور کو ہلاک کرنا منع ہے 186
ذبح کرنے میں رحم دلی کا مظاہرہ 187
کیا گوشت خوری سے بے رحمی اور خوں خواری پیدا ہوتی ہے 189
ناکارہ مویشوں کے اضافی بوجھ سے نجات 190
گوشت خوری کی اجازت بیش تر مذاہب نے دی ہے 192
قرآن میں مذکور  بعض محرمات اور ان کی تحریم کی حکمتیں 195
اسلام میں بعض جانوروں کا گوشت حرام کیوں ہے ؟ 196
اسلام کا فلسفہ حلت و حرمت 196
بعض محرمات اور ان کی حکمت تحریم 199
1۔ مردار 199
حادثاتی موت کی بعض صورتیں 201
2۔ خون 203
3۔ خنزیر کا گوشت 205
4۔ غیراللہ کے نام پر ذبیحہ 209
چند دیگر حرام جانور 211
کتابیات 213

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like