حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ(پی ایچ ڈی مقالہ)
حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ(پی ایچ ڈی مقالہ)
مصنف : ڈاکٹر حافظ انس نضر مدنی
صفحات: 593
قرآنِ مجید وہ عظیم کتاب ہے ،جسے اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی رُشد و ہدایت کیلئے نازل فرمایا ہے۔ نبی کریم ﷺ ، صحابہ کرام ؓ ، تابعین عظام اور تبع تابعین سے لے کر آج تک ہر دور میں اہل علم مفسّرین اس کی مشکلات کو حل کرتے اور اس کی گتھیوں کوسلجھاتے چلے آئے ہیں۔ہر دَور میں مفسرین کرام نے خصوصی ذوق اور ماحول کے مطابق اس کی خدمت کی اور تفسیر کے مخصوص مناہج اور اصول اپنے سامنے رکھے۔ پیش نظر”حمید الدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر” حافظ انس نضر مدنی کا پی ایچ ڈی کے لیے لکھا جانے والا مقالہ ہے۔ محترم حافظ صاحب امتیازی حیثیت میں فاضل مدینہ یونیورسٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘اور ’کتاب ونت ڈاٹ کام‘ کے انچارج ہیں۔ موصوف جہاں طلباء جامعہ لاہور الاسلامیہ کو علم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں وہیں متنوع علمی و تحقیقی کاموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ آپ کی خداد صلاحیتوں کا ایک اظہار زیر نظر مقالہ ہے۔ مولانا حمید الدین فراہی ؒ کے منہجِ تفسیر اور مولانا امین احسن اصلاحی ؒ کی تفسیر ’تدبر قرآن ‘ پر تو کسی نہ کسی حوالے سے تحقیقی کام موجود ہے لیکن مولانا فراہی ؒ کے اُصول تفسیر اور جمہور کے اُصول تفسیر میں مناسبت اور تقابل پر مرتب تحقيقی کام پہلی بارسامنے آیا ہے۔محترم حافظ صاحب نے مولانا فراہی ؒ کے اُصول تفسیر اور تفسیر پر موجود کام کا سلف صالحین کے مناہجِ تفسیر سے اس انداز میں تقابلی جائزہ پیش کیاہےکہ واضح ہو سکے کہ کیا یہ ایک شے کے دو رُخ ہیں یا ان میں آپس میں جوہری اختلاف اور فرق ہے۔
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
|
مولانا حمید الدین فراہیؒ |
|
1 |
تعارُف ومختصر حالاتِ زندگی |
|
2 |
اَساتذہ وتلامذہ اور علمی وملی خدمات |
|
35 |
مصنفات ومؤلفات |
|
71 |
جمہور کے اُصولِ تفسیر |
|
88 |
اُصول تفسیر کی تاریخ وتدوین |
|
89 |
تفسیر بالماثور |
|
111 |
تفسیر بالرّائے |
|
161 |
’نظمِ قرآن‘ کے فراہی نقطۂ نظر کا تجزیاتی مطالعہ |
|
193 |
مولانا فراہیؒ اور ’نظم قرآن‘ |
|
194 |
’نظم قرآن‘ سے استفادہ کی حدود |
|
215 |
قرآنی فصاحت وبلاغت اور تصورِ حکمت |
|
229 |
’تفسیر نظام القرآن‘ میں نظم کے تفرّدات |
|
243 |
استفادہ علومِ عربیہ میں اِفراط وتفریط اور راہِ اعتدال |
|
267 |
مولانا فراہیؒ اور اَدب جاہلی |
|
268 |
علومِ عربیہ سے استدلال کا دائرہ کار |
|
290 |
قواعدِ عربیہ اور فہمِ قرآن میں محاورۂ صحابہ |
|
306 |
’تفسیر نظام القرآن‘ میں اَدبِ جاہلی کے تفرّدات |
|
317 |
تفسیر قرآن بذریعہ قرآن ….. تحقیقی جائزہ |
|
339 |
مولانا فراہیؒ اور تفسیر قرآن بذریعہ قرآن |
|
340 |
’تفسیر قرآن بذریعہ قرآن‘ میں سنّت کی حیثیت |
|
357 |
قرآنِ مجید کی دلالت کی قطعیت؟ |
|
385 |
’تفسیر نظام القرآن‘ میں اس حوالے سے تفرّدات |
|
406 |
تفسیر قرآن کے خبری مآخذ |
|
423 |
مولانا فراہی اور تفسیر قرآن کے فرعی مآخذ |
|
424 |
تفسیر قرآن اور اَحادیثِ مبارکہ |
|
470 |
خاتمۂ بحث |
|
530 |
جامع فہارس |
|
536 |
فہرست آیات |
|
537 |
فہرست احادیث |
|
555 |
فہرست اعلام |
|
559 |
فہرست اماکن |
|
570 |
فہرست مصطلحات |
|
573 |
فہرست اشعار |
|
578 |
مصادر ومراجع |
|
582 |