ہمارا تعلیمی بحران اور اس کا حل چند نظریاتی مباحث

ہمارا تعلیمی بحران اور اس کا حل چند نظریاتی مباحث

 

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

 

صفحات: 543

 

اسلامی نقطہ نظر سے تعلیم محض حصول معلومات کا نام نہیں ،بلکہ عملی تربیت بھی اس کا جزو لاینفک ہے۔اسلام ایسا نظام تعلیم وتربیت قائم کرنا چاہتا ہے جو نہ صرف طالب علم کو دین اور دنیا  دونوں کے بارے میں صحیح علم دے بلکہ اس صحیح علم کے مطابق اس کے شخصیت کی تعمیر بھی کرے۔یہ بات اس وقت بھی نمایاں ہو سامنے آتی ہے جب ہم اسلامی نظام تعلیم کے  اہداف ومقاصد پر غور کرتے ہیں۔اسلامی نظام تعلیم کا بنیادی ہدف ہی یہ ہے کہ وہ ایک ایسا مسلمان تیار کرنا چاہتا ہے،جو اپنے مقصد حیات سے آگاہ ہو،زندگی اللہ کے احکام کے مطابق گزارے اور آخرت میں حصول رضائے الہی اس کا پہلا اور آخری مقصد ہو۔اس کے ساتھ ساتھ وہ دنیا میں ایک فعال ،متحرک اور با عزم زندگی گزارے ۔ایسی شخصیت کی تعمیر اسی وقت ممکن ہے جب تعلیم کے مفہوم میں حصول علم ہی نہیں ،بلکہ کردار سازی پر مبنی تربیت اور تخلیقی تحقیق بھی شامل ہو۔لیکن افسوس کہ  استعمار کی سازش سے ہمارے تعلیمی  اداروں میں دین ودنیا کو الگ الگ کر دیا گیا ہے۔دنیوی تعلیم حاصل کرنے والے دین کی بنیادی تعلیمات سے بھی عاری ہوتے ہیں ،جبکہ دین کے طالب علم  دنیوی تعلیم کے ماہر نہیں ہو پاتے ہیں۔ جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ  دونوں طرح کے اداروں میں ایک مسلمان اور کارآمد بندہ تیار نہیں ہوپاتا ہے۔اسی احساس کو لئے ہوئے  ڈاکٹر محمد امین  صاحب ﷾نے یہ کتاب ” ہمارا تعلیمی بحران اور اس کا حل (چند نظریاتی مباحث)” تیار کی ہے ۔جس میں انہوں نے  دین ودنیا دونوں تعلیمات کو اکٹھے پڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ یہ مشترکہ تعلیم حاصل کرنے والا ہر طالب علم معلومات کے حصول کے ساتھ ساتھ  معاشرے کا ایک مسلمان اور کارآمد فرد بھی بن جائے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور قوم وملت کے تمام تعلیمی اداروں اور  اساتذہ کو اپنے طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک موثر تربیت کرنے کی بھی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
حروف اول 9
دریا بہ حباب اندر 19
حصہ اول تعلیمی مقالات 29
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو 29
ہمارا تعلیمی بحران اور اس کا حل 47
پاکستان میں تعلیم کی اسلامائزیشن 73
تعلیمی ثنویت کے خاتمے کا طریق کار 111
ایک نئے تعلیمی ماڈل کی ضرورت 128
پرائیویٹ سکولوں کے نام ایک اہم پیغام 147
انگلش میڈیم فائدے اور نقصانات 156
طلبہ کی اسلامی تربیت کیوں اور کیسے 164
ایک ماڈل اسلامی سکون کا خاکہ 179
ایک ماڈل اسلامی یونیورسٹی کا خاکہ 211
تعلیم اور جدیداسلامی تحریکیں 286
تعلیم اور نفاذ اسلام 306
تعلیم اور مسلم نشاۃ ثانیہ 317
ایک ماڈل اسلامی نظام تعلیم کا خاکہ 330
حصہ دوم مختصر مضامین 389
زندہ قوموں کے اطوار 389
انگریز کی حکومت 395
پاکستانی یونیورسٹیوں میں علوم اسلامیہ کی تعلیم کا انحطاط 407
سبق شاہین بچوں کو یاد رہے ہیں خاکبازی کا 412
خشت اول چوں نہد معمار کج 420
قومی تعلیمی پالیسی 426
پڑھیں عربی بچیں تیل 436
بھٹکے ہوئے آہو کو پھر سوئے حرم لے چل 442
ہم کرپٹ قوم کیوں ہیں 450
مروجہ حکومتی نصاب پر ایک نظر 460
پاکستان میں تعلیم کی اسلامی تشکیل نو 473
حصہ سوم علمی مقالات 488
کشف و الہام بحیثیت مصدر علم 488
نبی اکرمﷺ کا منہاج تربیت 503
خلق المتعلم عند الزرنوجی 521

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like