ہمارا دینی نظام تعلیم

ہمارا دینی نظام تعلیم

 

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

 

صفحات: 328

 

ہمارے معاشرے میں کم علمی کے سبب بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو چکی ہیں۔ کوئی عصری علوم کے خلاف ہے تو کوئی خواتین کی تعلیم پر معترض ہے۔ جب تک مسلمان تعلیم کو شعوری طور پر حاصل کرتے تھے اس وقت ہماری درسگاہوں سے امام غزالی، امام رازی اور امام عبدالقادر جیلانی رحمہم اللہ پیدا ہوتے تھے جنہوں نے فقط اپنی ذات اور اہل ہی کو نہیں بلکہ پورے معاشرے کو اعلیٰ اقدار میں ڈھال دیا تھا۔ آج مسلم قوم اس سے غافل ہوتی جا رہی ہے۔ مسلم معاشرے میں جو کمیاں آ چکی ہیں زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر محمد امین صاحب نے ان کو دور کرنے کے لیےنہایت قیمتی آرا دی ہیں۔ انھوں نے صرف تنقید ہی نہیں کی بلکہ قیمتی آرا بھی دی ہیں۔ یہ کتاب اس سلسلہ میں ان کے افکار و خیالات اور جذبات و احساسات کی آئینہ دار ہے۔ اور اس حوالہ سے ان کی اب تک کی جد و جہد کی روداد بھی ہے جو اپنے اندر بہت سے امور کو سمیٹے ہوئے ہے۔ ضروری نہیں کہ ان کی ہر بات سے اتفاق کیا جا سکے اور ہر تجویز کو قبول کیا جائے لیکن یہ بات بہر حال ضروری ہے کہ ان کے درد دل سے آگاہی حاصل کی جائے اور اس کے ثمرات سے استفادہ کیا جائے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ د
تاثرات و
مقدمہ 1
ہمارا دینی نظام تعلیم 17
دینی مدارس کے نام ایک اہم پیغام 51
اصلاح نصاب 61
اجلاص جامعہ اشرفیہ 71
ورکنگ پیپر 86
اجلاس جامعہ نعیمیہ لاہور 92
اجلاس وفاق المدارس السلفیہ لاہور 104
اجلاس مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور 117
متفقہ نصابی تجاویز کے مطابق مجوزہ  نیانصاب 129
ایک نئے تعلیمی ماڈل کی ضرورت 147
دینی مدارس کا نظام تربیت 164
پاکستان کا دینی نظام تعلیم،چند اصلاحی تجاویز 188
تدریب المعلمین 221
تعلیمی ثبوت کے خاتمے کا طریق کار 233
ہمارے مسائل کا واحد حل 251
دینی تعلیم اور فرقہ واریت 276
خواتین کی دینی تعلیم 306
مساجد ومدارس کے منتظمین کی خدمت میں 310

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like