ہم دعوت کا کام کیسے کریں؟

ہم دعوت کا کام کیسے کریں؟

 

مصنف : عبد البدیع صقر

 

صفحات: 176

 

دنیا میں کوئی بھی فکر اور نظریہ ہو اسے لوگوں تک منتقل کرنے کے لیے یا اسے لوگوں تک پہنچانے کے لیے اس کی دعوت ضروری ہے ۔ پھر یہ ہے کہ دعوت کے اندر افہام و تفہیم کا پہلو غالب ہو ۔ تاکہ بات سمجھ کر اسے قبول کرنا آسان ہو ۔ یا کہیں ایسا نہ ہو کہ بات بحث و نزاع میں ہی الجھ کر رہ جائے اور اصل مدعا فوت ہو کر رہ جائے ۔ پھر جب آپ کسی کو دعوت دیتے ہیں تو اس وقت کچھ اصولوں کو ملحوظ رکھنا ہوتا ہے یعنی آپ اپنی دعوت کیسے آگے پہنچائیں کہ سامع قائل ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔ یہ بات انسان عملی تجربات سے سیکھتا ہے اگرچہ اس باب میں بھی قرآن و حدیث نے کچھ بنیادی اصول دے رکھے ہیں تاہم ان کے ساتھ ساتھ انسان کے عملی تجربات کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔ اور پھر دوسری بات یہ ہے کہ ہر علاقے اور قوم کے احوال مختلف ہوتے ہیں ہر قوم کی اپنی اپنی نفسیات ہوتی ہیں ۔ اس کے سمجھنے کے اپنے اپنے  زاویے ہوتے ہیں تاہم پھر بھی عقل و فہم کے کچھ عمومی اصول ہوتے ہیں جن پر عمل کیا جاسکتا اور انہیں بوقت دعوت عملا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ زیر نظر کتاب اسی پہلو کے بارے میں روشنی ڈالتی  ہے کہ قرآن و حدیث اور عمومی تجرباتی اصول دعوت کیا ہو سکتے ہیں ۔ یہ کتاب ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس کتاب کے مصنف ، مترجم اور ناشر کے لیے نافع بنائے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 9
پہلا باب انفرادی دعوت 23
مفہوم ، خصوصیات 23
اثرات 25
آداب 26
مخاطب کے جذبات کا احترام 28
حالات کا مطالعہ 29
بنیادی اصولوں پر توجہ 30
اعتراف حق 31
متفقہ امور میں باہمی تعاون 32
حرص سے پرہیز 33
دوسرا باب عوامی دعوت 37
حقیقت وہمیت 37
عبادتی امور سے متعلق خطبے 41
عیدین کی نماز 42
سورج گرہن یا چاند گرہن کی نماز 44
نماز جنازہ غسل میت 45
میت کی تدفین 48
شرعی تقریروں میں قابل لحاظ امور 50
موثر خطبے 51
عوامی دعوت کے آداب 52
توسیعی لیکچرس 75
مباحثہ 76
گفتگو کے چند نمونے 79
تیسرا باب دعوت کتابوں سے 89
تصنیف وتالیف 89
تالیف کتب کے دو پہلو 90
داعی اور تصنیف وتالیف 92
صحافت 93
صحافتی مقالے 94
تنقید 96
رسائل وخطوط 97
کارٹون 101
ٹیپ ریکارڈنگ 102
چوتھا باب دعوت کردار سے 107
داعی کا کردار 107
پاکیزگی وایثار 110
فراخدلی اور اعلیٰ ظرف 111
قربانی 112
نیکو کاروں سے تعلق 114
دینی تربیت کا فن 116
عربی زبان کا اہتمام 119
اجتماعی کاموں کی اہمیت 122
فلاحی اداروں کا قیام 124
عبرت کے لیے ! 129
پانچواں باب عام معاملات 135
سوالات وجوابات 135
دعوت کے کام سے متعلق چند سوالات 146
مغربی افکار سے متاثر مسائل 150
ظاہر وباطن 152
وسیلہ اور شفاعت 154
اجتماعات کا قیام 157
دعوتی ادارے 163
پسماندگی کی بعض مثالیں 165
خارجی مشکلات 166
بشارتیں 169
حرف آخر 171

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like