حج مسنون ( صادق سیالکوٹی )
مصنف : محمد صادق سیالکوٹی
صفحات: 322
حج اسلام کے ارکانِ خمسہ میں اسے ایک رکن ہے ۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔اور جس طرح نماز ،روزہ ، زکوٰۃ ،اسلام کے ارکان اور فرائض ہیں اسی طرح حج دین کا بہت بڑا رکن اور فیع الشان فریضہ ہے نماز اور روزہ صرف بدنی عبادت ہے ۔ زکوٰۃ صرف مالی عبادت ہے ۔ لیکن حج اپنے اندر بدنی اور مالی دونوں قسم کی عبادتیں سموئے ہوئے ۔ یعنی حا جی گھر سے چل کر مکہ مکرمہ ،عرفات اورمدینہ منورہ سے ہو کر لوٹتا اور ساتھ ہی مال بھی خرچ کرتا ہے تو گویا دونوں قسم کی بدنی اور مالی عبادتوں کا شرف حاصل کرتا ہے ۔حج کرنے سے پہلے حج کے طریقۂکار سےمکمل آگاہی ضرور ی ہے ۔ تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں اور ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’حج مسنون ‘‘ معروف عالم دین مصنف کتب کثیرہ مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے فریضہ حج کو سنت رسول ﷺ کے مطابق بیان کرتے ہوئے گھر سے چل کر کعبۃ اللہ ، عرفات اور مدینہ طیبہ تک پہنچنا اور پھر واپس آنے کے سارے احوال کو احادیث نبویہ کی روشنی میں تحریر کیا ہے اور اس دوران پاک وہند میں رواج پا جانے والی خرابیوں کی نشاندہی بھی کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولانا صادق سیالکوٹی کی تقریری وتحریری کاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
فہرست مضامین | 3 | |
خطبہ رحم للعالمین | 11 | |
نقش اول | 13 | |
حج کی فرضیت | 21 | |
فرضیت حج کی شرطیں | 23 | |
حج بدل کرانے کا مسئلہ | 25 | |
نا بالغی میں حج کرنا | 26 | |
حج کے ایام اور اوقات | 26 | |
احرام حج کے مہینے | 27 | |
حج کے مقامات | 27 | |
فہرست نا مکمل |