حج و عمرہ اور زیارت کے مسائل کی تحقیق و وضاحت
مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
صفحات: 176
اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے بیت اللہ کا حج ہے ۔بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے۔ ا ور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اگر اللہ تعالی توفیق دے تو ہر پانچ سال بعد حج یا عمر ہ کی صورت میں اللہ تعالی ٰ کے گھر حاضر ی کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں۔ مگر یہ اجر وثواب تبھی ہےجب حج او رعمر ہ سنت نبوی کے مطابق اوراخلاص نیت سے کیا جائے ۔اور منہیات سےپرہیز کیا جائے ورنہ حج وعمرہ کےاجروثواب سےمحروم رہے گا۔حج کے احکام ومسائل کے بارے میں اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب بازار میں دستیاب ہیں اور ہر ایک کا اپنا ہی رنگ ڈھنگ ہے۔انہی کتب میں سے زیر تبصرہ کتاب سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم فضیلۃ الشیخ جناب عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز کی ہے۔ اصل کتاب عربی میں التحقيق والايضاح لكثير من مسائل الحج والعمرة والزيارة على ضوء الكتاب والسنة کے نام سے ہے جس کے اردو ترجمہ وتفہیم کی سعادت ہند کے نامور عالمِ دین جناب مولانا مختار ندوی نے حاصل کی۔ مسائل حج کی بابت یہ مختصر مجموعہ ہےجو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ﷺکی روشنی میں حج ،عمرہ اور زیارت کےاکثر مسائل پر مشتمل ہے۔ یہ کتابچہ پہلی مرتبہ 1363ھ میں جلالۃ الملک عبد العزیز بن عبد الرحمن الفیصل کے خرچ پر شائع ہوا۔ اس کے بعد سعودی عرب ، برصغیر پاک وہند میں اس کے متعدد ایڈیش شائع ہوچکے ہیں اور لاکھوں مسلمانوں نے اس سے استفادہ کیا اورحج وعمرہ کو مسنون طریقہ سے ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ۔موجود ہ ایڈیشن وزارت اسلامی امور واوقاف سعودی عرب کی طرف سے شائع شدہ ہے۔اس کتاب کی طباعت میں جن حضرات نے حصہ لیا اللہ تعالی ان کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے اہل اسلام کے نفع بخش بنائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
المقدمہ | 7 | |
خطبۃ الکتاب | 9 | |
حج اورعمرہ کےوجوب اوردلائل کابیان | 13 | |
حج کےلیے جلدی کرنا | 15 | |
حج اورعمرہ زندگی میں ایک بار فرض ہے | 17 | |
فضل : گناہوں اورمظالم سے توبہ کرنےکے بیان | 18 | |
حج کے لیے حلال کمائی | 20 | |
حج کا قصد رضائے الہٰی | 22 | |
میقات پر پہونچ کر حاجی کیا کرے؟ | 27 | |
حائضہ اور نفاس والی عورت کا حکم | 28 | |
داڑھی منڈانا حرام ہے | 31 | |
عورت جس لباس میں چاہے احرام باندھ سکتی ہے | 32 | |
احرام کےعلاوہ لفظوں میں نیت کرنا بدعت ہے | 34 | |
میقات کا بیان | 36 | |
حاجی کےلیے میقات سےبلااحرام گزرنا حرام ہے | 37 | |
حج کےبعد کثرت سے عمرہ کرنا مشروع نہیں | 43 | |
موسم حج کے علاوہ جوشخص میقات پر پہونچے اس کوعمرہ کے احرام کی نیت کرنی چاہیے | 44 | |
جس حاجی کے پاس اشہر حج میں جانور ساتھ ہوتو وہ قرآن کی نیت کرے ، جس کے پاس نہ ہو وہ تمتع کی | 46 | |
عذر کےخوف سےمشرو ط احرام باندھنا | 49 | |
بچے کا حج | 50 | |
احرام کی مشروع اور مباح چیزوں کا بیان | 54 | |
مکہ میں آنےکے بعد حاجی کیا کرے ؟ | 64 | |
مسجد حرام میں داخلہ اور طواف کا بیان | 66 | |
عورتوں کے لیے پردہ اور ترک زینت ضروری ہے | 68 | |
طواف و سعی کی کوئی مخصوص دعاء نہیں | 71 | |
سعی اور اس کےآداب کا بیان | 73 | |
فصل | 80 | |
آٹھوین ذی الحجہ کومنیٰ جانے کا بیان | 81 | |
عرفہ جانے کا بیان | 82 | |
عرفات میں وقوف اور اس کے آداب کا بیان | 83 | |
قرآن وحدیث کی منتخب دعائیں | 86 | |
مزدلفہ میں رات گزارنےکا بیان | 106 | |
عورتوں اور بچوں کونصف شب کے بعد منیٰ بھیجنا چاہیے | 107 | |
صبح ہوتےہی منیٰ میں جانا ،کنکری مارنا ، قربانی کرنا | 108 | |
قربانی کےایام کا بیان | 110 | |
متمتع حاجی کےلیے ایک سعی کافی نہیں | 113 | |
فصل | ||
یوم النحر کو پہلے رمی پھر نحر ، پھر حلق پھر طواف کرنا چاہیے | 118 | |
جب حاجی رمی اور حلق و طواف کر لےتو پوری طرح حلال ہو گیا اور اگر ان میں سے دو کرے تو تحلل اول کے حکم میں ہو گا | 118 | |
منیٰ کے لیے واپسی اور وہاں تین دن کا قیام | 120 | |
کنکری مارنے کے آداب کا بیان | 120 | |
منیٰ میں دودن کی تعجیل جائز ہے لیکن تیسرے دن کی تاخیر افضل ہے | 122 | |
بچوں ، بوڑھوں اوربیماروں اور حاملہ عورتوں کی طرف سےرمی کرنا جائز ہے | 123 | |
متمتع اورقارن پر دم واجب ہے | 127 | |
قربانی کا جانورحلال کمائی کا ہونا چاہیے | 127 | |
جس کےپاس جانور نہ ہو وہ تین دن ایام حج میں اور سات دن گھرجا کرروزہ رکھے | 128 | |
حجاج پر امر بالمعروف واجب ہے | 131 | |
نمازباجماعت کی پابندی | 131 | |
حاجی کے لیے معاصی سےاجتناب ضروری ہے | 134 | |
فصل | ||
حائضہ اور نفاس والی عورت کے علاوہ طواف وداع سب پر واجبہے | 146 | |
فصل | ||
مسجدنبوی کی زیارت کا بیان | 147 | |
قبر نبوی کی زیارت واجب نہیں | 168 | |
مسجدقبااور بقیع کی زیارت مستحبہے | 172 | |