حج وعمرہ(مطالعہ حدیث کورس)
مصنف : حبیب الرحمن
صفحات: 33
انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا نواں یونٹ ہے۔ اس یونٹ کاموضوع ’حج‘ ہے۔ اس یونٹ میں حج کی اہمیت، فرضیت، حج کے احکام، حج کی ادائیگی کا طریقہ، قربانی کی حقیقی روح اور حج کے فوائد و برکات پر احادیث کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 5 | |
تعارف | 7 | |
آیات قرآنی | 8 | |
احادیث نبوی | 9 | |
حج کی فرضیت | 9 | |
حج کی فضیلت اور برکت | 10 | |
فریضہ حج ادا کرنے میں جلدی | 13 | |
عورت کا حج | 13 | |
مواقیت | 14 | |
احرام کا لباس | 15 | |
عورتوں کے لیے احرام کا لباس | 16 | |
احرام سے پہلے غسل کرنا | 17 | |
احرام کے لیے تلبیہ | 17 | |
تلبیہ پڑھنے کا طریقہ | 18 | |
نبی ﷺ نے کتنے حج کیے ہیں | 19 | |
رسول اللہ ﷺ نے کتنے عمر ادا کیے | 19 | |
حج کے اہم افعال اورارکان | 19 | |
طواف میں ذکر اور دعا | 21 | |
وقوف عرفہ | 22 | |
رمی جمرات | 23 | |
طواف کے بعد ملتزم سے چمٹنا اور دعا کرنا | 25 | |
قربانی | 26 | |
طواف زیارت | 27 | |
خطبہ حجۃ الوداع | 28 | |
حج کے فوائد،ثمرات اور برکات | 30 | |
حج ایک اجتماعی عبادت | 30 | |
فہرست مراجع | 32 |