ہفتے کے دن اور ان کا تعارف

ہفتے کے دن اور ان کا تعارف

 

مصنف : محمد ارشد کمال

 

صفحات: 307

 

مہینوں کے ناموں کے بعد دنوں کے نام جو انگریزی میں رائج ہیں ان کی وجہ تسمیہ کیا ہے اور اس کے پیچھے کیا مشرکانہ عقائد ہیں اس کی معلومات اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ بالکل اسی سے ملتی جلتی کیفیت دنوں کے ہندی ناموں کی ہے جو ہم عام زندگی میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ نام ہندوؤں کے یہاں نہ صرف دیوتاؤں سے وابستہ ہیں بلکہ آج بھی ان کی زندگی کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔عربی، عبرانی اور فارسی کے نام : عربی میں دنوں کے نام نمبر شمار کے اعتبار سے ہوتے ہیں سوائے جمعہ اور سبت کے۔ ہفتہ کا پہلا دن ناموں کی ترتیب میں اتوار سے شروع ہوتا ہے۔ اوریہ نام الاحد،الاثنین،الثلاثہ، الاربعہ، الخمیس، الجمعہ اور السبت ہوتے ہیں۔جبکہ فارسی کیلنڈر میں بھی دنوں کے نام نمبر شمار کے مطابق ہیں سوائے جمعہ کے۔اس طرح گنتی اگر اتوارسے شروع کریں تویہ دن یکشنبہ ، دو شنبہ، سہ شنبہ ، چہار شنبہ، پنج شنبہ ،جمعہ اور شنبہ ہوتے ہیں ، جہاں تک یہودی یا عبرانی کیلنڈرمیں دنوں کے نام کا تعلق ہے وہاں بھی دنوں کو عربی کے انداز میں نمبر شمارکے حساب سے جانا جاتا ہے سوائے یوم السبت کے۔جیسے اتوار سے گنتی شروع کریں تویوم ریشون Yom Rishonپہلا دن،یوم شینیYom Sheiniدوسرا دن(عربی میں ثانی)،Yom Shlishiتیسرا دن (عربی ثالث) ، یوم ریوائی R’vi’i Yomچوتھا دن، یوم چامیشی Yom Chamishiپانچواں دن،یوم شیشی Yom Shishiچھٹا دن ، یوم شبّت Shabbat Yom ساتواں دن۔یوم السبت یہودیوں کے یہاں آرام کا دن تصور ہوتا ہے جبکہ عیسائیوں کے یہاں اتوار کو یہ مقام حاصل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ہفتے کے دن اور ان کا تعارف‘‘محمد ارشد کمال کی ہے۔  اس کتاب میں آپ کو ہفتہ کے ہر دن کے بارے میں معلومات ملیں گی۔پہلے ان کا تعارف،ان کے ناموں کا معنی و مفہوم اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں ان کے کیا نام ہیں،ان کی صحیح ثابت شدہ فضیلتیں،اس طرح ان کی فضیلتوں میں جو ضعیف اور موضوع روایات بیان کی جاتی ہیں “غیر ثابت شدہ روایات” کے عنوان سے ان کا بھی ذکر کر دیا گیا ہے اور وجہ ضعف بھی بتا دی گئی ہے۔نیز ان دنوں کے احکام و مسائل ، ان میں رائج بدعات و رسومات کا تذکرہ بھی کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ان دنوں میں پیش آمدہ اسلامی تاریخ کے بعض چیدہ چیدہ واقعات جن میں زیادہ تر مشاہیر اسلام کی وفیات ہی ہیں انہیں بھی  بیان کر دیا گیا ہے۔ ہم  مصنف اور دیگر ساتھیوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کےلئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 16
عرض مولف 17
جمعہ
وجہ تسمیہ 27
جمعہ کےدوسرےنام 30
یوم جمعہ کےفضائل
یوم جمعہ کاقرآن میں ذکر 31
اللہ تعالیٰ کاجمعہ کی قسم اٹھانا 32
غیرثابت روایات 33
ہفتہ وارعیداورتکمیل دین کادن 34
غیرثابت روایات 35
دنوں کاسرداراورافضل دن 36
اہم امورکی رونمائی کادن 37
غیرثابت روایات 37
قبولیت کی گھڑی 38
پہلاقول 42
دوسراقول 42
غیرثابت روایات 44
امت محمدیہ کاخصوصی دن 45
غیرثابت روایات 47
جمعہ کی امتیازی شان 49
گناہوں کاکفارہ 50
غیرثابت روایات 51
دیدارالہیٰ کادن 51
غیرثابت روایات 54
یوم جمعہ کی غیرثابت فضیلتیں
اللہ تعالیٰ انبیاءکرام اورفوت شدگان پراعمال کی پیشی کادن 58
جہنم کابھڑکایانہ جانا 59
نیک عمل کےثواب میں برکت 60
جمعہ کی سلامتی سےباقی دنوں کی سلامتی 60
فقراءومساکین کاحج 61
اعمال جمعہ اوران کی فضیلتیں
جمعہ کےدن نمازفجرکی فضیلت 61
غیرثابت روایات 62
جمعہ کےدن فوت ہونےکی فضیلت 63
غیرثابت روایات 62
جمعہ کےدن مختلف سورتوں کی فضیلت 63
سورۃ الکہف 63
غیرثابت روایات 64
سورۃ السجدہ اورسودہ الدھر 65
سورۃ الفاتحہ ،سورۃ الاخلاص ،اورمعوذتین 67
غیرثابت روایات 67
جمعہ کےدن غسل کرنےکی فضیلت 67
غسل جمعہ کےاحکام ومسائل 72
غسل جمعہ واجب ہےیامستحب؟ 72
غسل جمعہ کاتعلق کس سےہے؟ 77
کیاغسل جمعہ عورتوں کےلیے بھی ہے 77
غسل جمعہ کاوقت 78
غسل جمعہ کاطریقہ 78
غیرثابت روایات 78
جمعہ کےدن خوشبو لگانےاورعمدہ لباس پہننےکی فضیلت 80
خطبہ جمعہ کی فضیلت 84
خطبہ جمعہ کےاحکام ومسائل 86
پہلی قسم 86
خطبہ جمعہ کھڑےہوکردیناچاہیے 86
خطبہ کےلیےمنبرکیساہو. 88
لاٹھی وغیرہ کاسہارالےکرخطبہ دینا 91
اندازخطابت کیساہوناچاہیے؟ 92
خطبہ کاآغاز کیسےکریں.؟ 93
انگشت شہادت سےاشارہ کرنا 94
خطبہ زیادہ لمبانہ ہو 95
اگرخطبہ کاتسلسل توڑناپڑے 96
غیرعربی میں خطبہ دینا 97
جمعہ کےدوخطبےدینا 97
خطبہ جمعہ میں ہاتھ اٹھاکردعاکرنا 101
خطبہ جمعہ میں چندےکی اپیل کرنا 102
دوسری قسم 103
نمازجمعہ سےقبل نوافل اداکرنا 103
تاخیرسےآنےوالےحضرات کہاں بیٹھیں.؟ 106
کسی شخص کواٹھاکراسکی جگہ پربیٹھنا 107
دوران خطبہ گوٹھ مارکربیٹھنامنع ہے 109
دوران خطبہ اونگھ        آئےتو؟ 111
خطبہ جمعہ خاموشی اورتوجہ سےسنیں 111
غیرثابت روایات 114
اذان جمعہ کی فضیلت 116
اذان جمعہ کےاحکام ومسائل 117
عہدرسالت میں اذان جمعہ ایک ہی تھی 117
بوقت رسالت میں اذان عثمانی بھی جائزہے 118
اذان عثمانی کہاں دی جائے؟ 119
قرآن مجیدمیں کس اذان کاذکر ہے 121
اذان جمعہ کاجواب دینا 123
نمازجمعہ کےفضیلت 124
غیرثابت روایات 127
نمازجمعہ کےاحکام ومسائل 129
نمازجمعہ کاحکم 129
نمازجمعہ کب فرض ہوئی؟ 130
دیہات میں نمازجمعہ کاحکم 131
نمازجمعہ میں نمازیوں کی تعدادکیاہو؟ 132
نمازجمعہ کاوقت 134
رکعات جمعہ کی تعداد 135
نمازجمعہ کی ایک رکعت ملےتو؟ 135
نمازجمعہ کی سنتیں 138
نمازجمعہ میں قرات 140
خواتین کےلیے نمازجمعہ کاحکم 141
عیداورجمعےاکٹھےآجائیں تو.؟ 142
جمعہ کےغیرثابت اعمال اوران کی فضیلتیں
والدین کی قبرپرجانےکی فضیلت 143
عمامہ باندھنےکی فضیلت 144
دردپڑھنےکی فضیلت 145
مخصوص اذکارکی فضیلت 149
مختلف سورتوں کی فضیلت 150
سورہ آل عمران 150
سورہ ہود 150
سورہ یٰسین 150
سورہ الدخان 150
نمازباجماعت کی فضیلت 151
جمعہ کےمتفرق بدعات
یوم جمعہ کےچند دیگرمسائل
روزہ رکھنا 156
ہفتہ دارتعطیل 158
جمعہ کےدن دعوت کرنا 161
حج اکبرکادن 162
شب جمعہ کی فضیلت
غیرثابت روایات 165
شب جمعہ کےمسائل 168
شب جمعہ کونوافل کےلیے خاص کرنا 168
قبروں اورمزاروں پرجانا 168
مخصوص ذکر 168
جمعہ تاریخ کےآئینےمیں
غزوہ بدر 169
شہات سیدناعثمان بن  عفان﷜ 169
شہادت سیدناعلی بن ابی طالب ﷜ 170
خلافت عمربن عبدالعزیز ﷫ 170
وفات عمربن عبدالعزیز﷫ 170
وفات ام حسن بصری﷫ 170
وفات امام لیث بن سعد﷫ 171
ولادت امام بخاری﷫ 171
وفات امام  احمدبن حنبل﷫ 171
ولادت حافظ ابن عبدالبر﷫ 172
وفات علامہ ابن جوزی﷫ 172
وفات علامہ جلال الدین سیوطی ﷫ 172
وفات قاضی محمدسلیمان منصورپوری﷫ 173
وفا ت مولانامحمدجوناگڑھی﷫ 173
وفات مولاناصفی الرحمن مبارک پوری﷫ 173
ہفتہ
ہفتہ کےدوسرےنام 176

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like