ھدیۃ النساء
ھدیۃ النساء
مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری
صفحات: 457
یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ اور انسانی معاشرہ میں جتنی اہمیت ایک مرد کو حاصل ہے اتنی ہی ایک عورت کوبھی حاصل ہے اس لیے کہ وہ خاندان کی مرکزی اکائی ہے ۔ ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی چلتی رہی تو اس مادی دنیا کا اصل زیور وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے ۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی ، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے اسے دیے ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے اور تہذیب وتمدن میں وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے عورت کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتا ہے کسی گھر کی عورت اگر نیک اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو وہ برائی کا اڈا ہ اور فحاشی وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔زیر نظر کتاب’’ ہدیۃ النساء‘‘ڈاکٹر حافظ مبشر حسین لاہور ی ﷾ (فاضل جامعۃ الدعوۃ الاسلامیۃ،مرید کے ،سابق ریسرچ سکالرمجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور) کی تصنیف ہے یہ کتاب ان کی اصلاحِ خاندان سیریز میں شامل ہے ۔ خواتین کے احکام ومسائل اور ان کی دینی واخلاقی تربیت پر ایک جامع کتاب ہے تاکہ اس کے مطالعہ سے ایک عورت پہلے اپنی اصلاح کرے اور پھر اپنے خاندان کے دیگر افراد کی اصلاح کےلی کمر بستہ ہوجائے ۔اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو خواتین اسلام کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | ||
عورت کا کردار ، دائرہ عمل اور حقوق و فرائض | 25 | |
عورت اور مرد میں تخلیق فرق | 25 | |
تخلیقی فرق کا نتیجہ …. دائرہ عمل میں فرق | 26 | |
مغرب کی فطرت کی طرف واپسی ؟ | 30 | |
اسلام دین فطرت ہے | 31 | |
اسلام میں عورت کا مقام ومرتبہ | 31 | |
مردو زن میں مساوات یا انصاف؟ | 32 | |
مرد افضل ہے یا عورت ؟ | 36 | |
عورت کے حقوق | 37 | |
جینے کا حق | 37 | |
تعلیم و تربیت کا حق | 38 | |
انتخاب شوہر کا حق | 38 | |
حق علیحدگی ( خلع) | 39 | |
جنسی تمتع کاحق | 40 | |
عزت وعصمت کی حفاظت کا حق | 41 | |
کفالت کی سہولت | 42 | |
پردے کی سہولت | 43 | |
شادی کےاخراجات میں سہولت | 44 | |
سفر کےلیے محرم کی سہولت | 45 | |
وراثت میں حصہ داری کی سہولت | 46 | |
عورت کے فرائض | 47 | |
باب :1 | ||
عورت … پیدائش و پرورش اور تعلیم و تربیت | 48 | |
فصل 1: عورت کی پیدائش و پرورش | 49 | |
لڑکا پیدا نہ ہو تو خرابی مرد میں ہے عورت میں نہیں | 50 | |
جہیز کےخوف سے بچیوں کا قتل | 51 | |
بچیوں کوباعث اجر سمجھو | 52 | |
بچیوں کی پرورش اور تربیت سےمتعلقہ احادیث | 53 | |
فصل2: عورت کی تعلیم و تربیت | 57 | |
بنیادی ضرورت کے دنیوی علوم اورخواتین | 58 | |
معاشرتی ضرورت سےمتعلقہ علوم اورخواتین | 59 | |
اضافی نوعیت کے علوم اور خواتین | 60 | |
خواتین کے لیے تعلیمی ماحول کیسا ہو ؟ | 61 | |
فصل3: عورت اور اسلامی عقائد | 65 | |
اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان | 66 | |
حضرت خدیجہ کااللہ پر ایمان | 68 | |
عمر بن عبد العزیز کی والدہ اورخوف خدا | 70 | |
اللہ کے رسول پر ایمان | 71 | |
فرشتوں پر ایمان | 72 | |
قرآن مجید پر ایمان | 73 | |
آخرت پر ایمان | 74 | |
عورتوں میں عقائد کی خرابیاں | 75 | |
بدشگونی | 78 | |
عورتوں میں جادو ٹونااور تعویذ گنڈا | 81 | |
باب :2 | ||
عورت کا لباس ، پردہ اور زیب وزینت | 84 | |
فصل 1: عورت اور احکام لباس | 85 | |
پردہ پوشی | 85 | |
سردی گرمی اور موسمی تغیرات سے بچاؤ | 89 | |
زیب وزینت | 90 | |
لباس سے ستر چھپایا جائے | 91 | |
عورت کا لباس تنگ اور چست نہ ہو | 94 | |
عورت کا لباس پتلا اور باریک نہ ہو | 95 | |
عورت لباس پر خوشبو لگا کر باہر نہ نکلے | 96 | |
عورت مردانہ وضع کا لباس نہ پہنے | 97 | |
فصل 2: عورت اور ستر وحجاب | 99 | |
حجاب کے بارے میں قرآنی دلائل | 99 | |
حجاب کےبارے میں احادیث | 100 | |
گھر سے باہر نکلنے کے لیے بڑی چادر یا برقع لینا چاہیے | 107 | |
غیر محرم رشتہ داروں سے پردہ | 108 | |
شرعی حجاب | 109 | |
ڈرائیور اور نوکر سے پردہ | 110 | |
ہاتھ پاؤں کاپردہ ؟ | 111 | |
رضاعی باپ سےپردہ | 113 | |
سگے چچا سے پردہ ؟ | 114 | |
چھوٹا اورتنگ لباس پہننا | 115 | |
کیاڈاکٹر عورت کا جسم چھو سکتا ہے ؟ | 116 | |
عورتکاغیر محرم مرد کی طرف دیکھنا | 117 | |
فصل3:عورت اورزیب وزینت | 118 | |
زیب و زینت کی حدود | 119 | |
ہر وقت بناؤ سنگھار | 120 | |
تکبر اور غرور کے لیے فیشن | 121 | |
زیب وزینت او رحرام چیزیں | 121 | |
عورت کے لیے سر کے بال کاٹنا | 122 | |
جسم کے دیگر حصوں کے بال | 124 | |
چالیس دنوں کی مہلت | 126 | |
روزانہ کنگھی کرنا | 128 | |
بالوں کو رنگنے کے مسائل | 130 | |
سیاہ خضاب کے استعمال کی استثنائی صورت | 131 | |
رنگوں کا فیشن | 132 | |
ہاتھ پاؤں پر مہندی | 132 | |
سرمہ لگانا | 134 | |
انگوٹھی اور زیورات سے متعلقہ مسائل | 135 | |
انگوٹھی کس انگلی میں پہنی جائے ؟ | 136 | |
اعضا کی قطع و برید | 137 | |
دانتوں کا علاج | 138 | |
جسم گدوانا | 140 | |
عورت کے لیے سر کے بال کاٹنے کاحکم | 141 | |
چہرے کے غیر عادی بال زائل کرنا | 142 | |
ابرو کے زائد بالوں میں کمی کرنے کا حکم | 143 | |
مصنوع بالوں ( وگ) کا استعمال | 144 | |
بالوں کو سیاہ رنگ سے رنگنا | 145 | |
بالوں کو گھنگھر یالا بنانا | 146 | |
بغل اور زیر ناف بالوں کا ازالہ | 147 | |
اونچی ایڑھی والی جوتی پہننا | 148 | |
جسم گدوانا | 149 | |
ناک میں نتھ پہننا | 150 |