ہدیۃ المسلمین نماز کے اہم مسائل مع مکمل نماز نبوی
مصنف : حافظ زبیر علی زئی
صفحات: 139
نماز ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے جس کے تارک کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: (بین الرجل وبین الشرک والکفر ترک الصلاۃ) ‘‘شرک و کفر اور آدمی کے درمیان نماز کے چھوڑنے کا فرق ہے(صحیح مسلم:82) اور علمائے اسلام نے بھی اس رکن کے تارک کو ملت اسلامیہ سے خارج سمجھا ہے۔اس گئے گزرے دو رمیں جبکہ بدعات و خرافات او رباطل عقائد رواج پاچکے ہیں او ران نظریات کی زد سے نماز جیسی عبادت بھی نہ بچ سکی۔ اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا (صلوا کما رأیتمونی اصلی) (صحیح بخاری:631) ’’نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے دیکھتے ہو۔‘‘اب ہر مکتبہ فکر اس بات کا دعویٰ کرتا ہے کہ ا س کی بیان کردہ نماز رسول اللہ ﷺ کی نماز کے مشابہ ہے اور ہر گروہ کی نماز کا ذریعہ اخبار اقوال و افعال رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کے اقوال و افعال کو ثابت کرنے کے لیے ہم تک پہنچنے والی مختلف خبریں ہی اس اختلاف کی وجہ ہیں۔ لہٰذا ان اخبار کی استنادی حالت جانچنے کے لیے علم اسماء الرجال پر عبور حاصل کرنا او رمحدثین کے اصولوں پر ہر خبر کو پرکھ کر اس پر عمل کرنا اختلافات کے خاتمے کے لئے از بس ضروری ہے۔ لیکن آج ہمیں جو نماز کے مختلف ایڈیشن نظر آتے ہیں افسوس کہ لوگ محدثین کے اخبار کو لینے کے معیارات کو استعمال نہیں کرتے اور اپنے اپنے مسلک کے نماز کے ایڈیشن کو ثابت کرنے کے لیے معیار تحقیق سے گری پڑی روایات کو بھی اپنی دلیل بنا کر پیش کرتے چلے جاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب محترم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی مرتبہ ہے۔ حافظ صاحب عہد حاضر کے ایک کہنہ مشق محقق ہیں اور اسماء الرجال پر ان کی بہت گہری نگاہ ہے۔ مذکورہ کتاب میں وضو اور نماز کا طریقہ اور اس سے متعلقہ مسائل جو اللہ کے رسولﷺ سے ثابت تمام افعال و اقوال بیان کردیئے ہیں اور محقق فاضل نے ہر دلیل کو اسماء الرجال کے فن پر پرکھتے ہوئے اس کی تخریج او رحکم کے ساتھ نشاندہی بھی کردی ہے۔ حدیث کی وضاحت اور مسائل کے استنباط کے علاوہ قاری کے ذہن میں معاشرے میں گردش کرنے والی نماز کی جزئیات سے متعلق متضاد اخبار و مسائل کا تجزیہ بھی کردیا گیا ہے۔ ہر حدیث کی استنادی حالت اپنے حوالوں کے ساتھ درج ہے۔ جس کی وجہ سے اس تحریر پر اعتماد بڑھ جاتا ہے ۔ لہٰذا ان تمام خوبیوں کی وجہ سے یہ کتاب لائق مطالعہ ہے
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 5 | |
مقدمہ | 6 | |
نیت کی فرضیت | 11 | |
وضو کا طریقہ | 13 | |
کانوں کا مسح | 15 | |
وضو میں جرابوں پر مسح | 17 | |
مفہوم | 18 | |
مزید معلومات | 19 | |
تنبیہ | 20 | |
اول وقت نماز کی فضیلت | 21 | |
نماز ظہر کا وقت | 23 | |
نماز عصر کا وقت | 25 | |
نماز فجر کا وقت | 27 | |
اذان و اقامت کا مسنون طریقہ | 29 | |
لباس کا طریقہ | 32 | |
سینے پر ہاتھ باندھنا | 34 | |
دعائے استفتاح | 37 | |
بسم اللہ اونچی آواز سے پڑھنا | 39 | |
نماز میں سورۃ فاتحہ پڑھنا | 41 | |
فاتحہ خلف الامام | 44 | |
آمین بالجہر | 46 | |
رفع الیدین قبل الرکوع و بعدہ | 48 | |
جلسہ استراحت | 51 | |
تشہد میں التحیات پڑھنا فر ض ہے | 53 | |
نماز میں درود ابراہیمی | 55 | |
درود کے بعد اشارہ کرنا | 56 | |
دعا میں منہ پر ہاتھ پھیرنا | 58 | |
نفلی نمازیں | 60 | |
صبح کی دو سنتیں | 62 | |
نماز میں مسنون قراءت | 64 | |
تعداد رکعات وتر | 66 | |
وتر کا طریقہ | 68 | |
دعائے قنوت | 70 | |
قیام رمضان | 72 | |
تکبیرات عیدین | 74 | |
مسافت سفر | 76 | |
مدت قصر | 78 | |
جمع بین الصلاتین | 80 | |
صلوۃ استسقاء | 82 | |
صلو ۃ التسبیح | 83 | |
سورج اور چاند گرہن کی نمازیں | 85 | |
سجد ہ سہو | 86 | |
صف کے پیچھے اکیلا نمازی | 88 | |
تعدیل ارکان | 90 | |
نماز جنازہ کا طریقہ | 92 | |
صحیح نماز نبوی | 97 | |
نماز کے بعد اذکار | 115 |