حدیث نماز (تخریج شدہ ایڈیشن)
مصنف : حافظ عبد المتین میمن جونا گڑھی
صفحات: 328
نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمہ توحید کے اقرار کے بعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش و منکرات سے انسان کو روکتی ہے۔ بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے از حد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہیں کے طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ مذاہب فقہیہ میں نمازکے مسائل کے سلسلے میں رفع الیدین، فاتحہ خلف، آمین بالجہر میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’حدیث نماز‘‘ مولانا عبدالمتین میمن کی تصنیف ہے۔ موصوف نے یہ کتاب اہل تقلید کی جانب لکھی جانے والی کتاب کے جواب میں لکھی۔ احناف نے اس کتاب میں اہل حدیث کے سنت کےمطابق نماز اداکرنے پر خاص طور پر اعتراضات کیے تھے۔ تو مولانا عبدالمتین میمن جوناگڈھی نے ’’حدیث نماز‘‘ کے نام سے یہ کتاب تالیف کی اوراس میں سنت کے مطابق اہل حدیث کے طریقہ نماز تمام مسائل کو خود حنفی مذہب کی کتابوں اورحنفی فقہاء و علماء کے اقوال و فتاویٰ سے ثابت کرنے کوشش کی ہے۔ مصنف موصوف نے خیر خواہی پر مبنی ناصحانہ اور مشفقانہ اسلوب اختیار کیا ہے اور دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ہمارے حنفی بھائی سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی پر اہل حدیث پر اعتراض نہ کریں اور دوسرے مسلمانوں کی بے جا مخالفت نہ کریں، بلکہ خود بھی سنت کےمطابق نماز ادا کر کے اجروثواب حاصل کریں۔ یہ اس کتاب کو جدید تحقیق شدہ ایڈیشن ہے محترم جناب عقیل احمد صاحب نے اس کتاب میں وارد شدہ احادیث وآثار کی مفصل تخریج کی ہے ۔مصنف نے جو حوالہ جات دئیے تھے وہ کتابوں کی پرانی طباعت کے تھے لیکن اس ایڈیشن میں عقیل صاحب نے قارئین کی آسانی کے لیے ان حوالوں کو جدید طباعت کے مطابق کر دیا ہے۔ اور تخریج کے مصادر و مراجع کی فہرست بھی بنادی ہے۔ پہلے یہ کتاب 177 صفحات پر مشتمل تھی اب یہ تخریج وتعلیق کے بعد یہ کتاب 330 صفحات پر مشتمل ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ التخریج واالتعلیق | 9 |
ابتدائیہ | 27 |
پانچ ستون کی زبر دست عمارت | 28 |
نمازی کاخدائی استقبال | 33 |
نماز کےلیے پاک ہونا ضروری ہے | 51 |
وضو ء کابیان | 57 |
مسواک کابیان | 69 |
تحیۃ الوضو ء | 71 |
وضوء تورنے والی چیزیں | 72 |
بہتے ہوئے خون کی بحث | 80 |
تیمم | 84 |
امام ابو حیفیہ اوراین عباس خیال ہیں | 91 |
صفت نماز قیام | 94 |
نیت کابیان | 95 |
قیام کس طرح کریں | 99 |
نماز باجماعت میں پاؤں ملانا | 100 |
قیام کی ابتداء اللہ اکبر سے | 108 |
تکبیر تحریمہ میں رفع الیدین | 111 |
کانوں کولوچھونا بےاصل ہے | 112 |
سینہ پر ہاتھ باندھنا | 115 |
آپ کےیہاں بھی اس کاثبوت | 121 |
دعائے استفتاح | 129 |
تعوذ | 134 |
تسمیہ | 136 |
سورۃ الفاتحہ کابیان | 141 |
اما م بخاری کابیان اور دعوی | 146 |
سورۃ فاتحہ شرط نماز اورکن نما ز ہے | 147 |
امام شوکانی حافظ ابن حجر شاہ ولی اللہ اور شیخ عبدالقادر جیلانی کااصولی بیان | 148 |
اس سنت مطہر ہ کو گلے لگانے والے | 150 |
صاحب مسلک اما م ابو حنیفہ | 160 |
امام ابو حنیفہ کامختار مذہب | 161 |
امام ابو حنیفہ ی کارحوع | 162 |
اما م ابو حنیفہ کے اساتذہ | 162 |
حنفی مذہب کے اصل لاصول ابن مسعود | 164 |
حنفی مذہب کےراوی مقبول ابن عباس ؓ | 165 |
حنفی مذہب کےراوی مقبول ابن زبیر | 166 |
حنفی مذہب کےراوی مقبول ابن عمر | 166 |
فاروق اعظم عمر ؓ | 168 |
تمام صحابہ کرام امام کےپیچھے سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے | 169 |
امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ نہ پڑھنے کےلدائل کادرجہ | 171 |
صحابہ کرام پر لگائے گئے الزامات کاازلہ | 174 |
جب قرآن پڑھا جائے تو خاموش رہو کامطلب | 175 |
رسول اللہﷺ نےایک صحابی کونماز سکھائی | 179 |
تین حدثییں اور | 182 |
اللہ تعالی سےہم کلامی | 188 |
بلند آواز سےآمین کہنا سنت ہے | 192 |
بلند آواز سےآمین کہنے کی احادیث | 193 |
آمین سے یہودیوں کو دشمنی | 199 |
حنفی مذہب کےفقہاءکرام کی تحقیق اورفتو ے | 200 |
آمین کب کہیں | 211 |
رکوع کارفع الیدین | 216 |
حنفی مذہب کی کتابوں اور فقہاء سےرفع الیدین کاثبوت | 217 |
امام ابوحنیفہ کےمتعلق تحقیق | 221 |
فع الیدین کرنےارو نہ کرنےکی روایت کی تحقیق | 224 |
حضرت عبداللہ بن مسعود کے رفع الیدین نہ کرنے کی تحقیق | 231 |
رفع الیدین کامعنی | 240 |
رفع الیدین کاثواب | 241 |
رکوع کی دعائیں اوراس کےمسائل | 242 |
قومہ | 247 |
سجدہ کی دعائیں اوراس کی فضیلت وکیفیت | 253 |
جلسہ | 258 |
جلسہ استراحت | 260 |
تشہد اولی | 264 |
تشہد اخیرہ | 267 |
سلام کےبعد کی دعائیں | 270 |
اذان کی دعاء | 278 |
دعائے قنوت | 278 |
نما ز فجر | 280 |
نماز ظہر | 283 |
نماز عصر | 284 |
نماز مغرب | 286+ |
نماز عشاء | 289 |
نماز تراویح | 293 |
فہرست مصادر مراجع | 299 |
نما ز اشراق | 300 |
نماز تسبیح | 300 |