حادثہ کربلا اور سبائی سازش

حادثہ کربلا اور سبائی سازش

 

مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

 

صفحات: 109

 

دور حاضرمیں حادثہ کربلا  کے  موضوع پر کچھ  لکھنا یابولنا بڑا  نازک او ر مشکل  کام ہے، کیوں کہ اس  بارے  بہت افراط وتفریط پایا جاتا   ہے ۔سانحۂ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک انتہائی المناک باب ہے۔  اس  سانحۂ کے بعد ایک گروہ یزید بن معاویہ کو لگاتار برا بھلاکہنے پر مصر ہے۔جبکہ دوسری جانب یزید کے جنتی ہونے کےبارے میں نبی ﷺ کی اس  بشارت کا تذکرہ کیا جاتاہے، جس میں  شہر قیصرکی طرف  سب سے پہلے حملہ آور لشکر کےمغفور لہم ہونے  کی  خوشخبری دی گئی ہے۔  ائمہ اسلا ف  میں  سےامام ابن تیمیہ،حافظ ابن حجر ،علامہ قسطلانی ، ابن کثیر﷭ وغیرہ نے  یزید ین معاویہ کو  اس پہلے لشکر کا سالار قرار دیا ہے،  جس نے تاریخ اسلامی میں سب سے  پہلے  قسطنطنیہ پر حملہ کیا ہے تھا۔زیر تبصرہ کتاب   مؤلف  کا وہ خطاب ہے،  جوانہوں نے  جامع مسجد اہل حدیث ممبئ میں ارشاد فرمایا تھا۔جسے احباب کے اصرار پر کتابی شکل میں شائع کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں  مصنف نے  تاریخی لحاظ سے اس موضوع پر بحث کی ہے ، اور مختلف  اہل علم کی تحریروں او رمستند تاریخی روایات سے  یہ ثابت کیا ہے کہ  قسطنطنیہ پر پہلا حملہ  یزید ہی نےکیا تھا، او رحادثہ کربلا سے  قبل امت مسلمہ کے خلاف جو سازشیں کی گئیں،  اور متعددعظیم شخصیات شہید ہوئیں۔ ان کے پیچھے جس گروہ کا  ہاتھ تھا، وہی  گروہ میدان  کربلا میں بھی  اہل  حق  کا دشمن تھا۔ جس نے کربلا کے  بعد اہل بیت کی محبت کا سہارہ لے کر  خو د کو روپوش کر لیا ہے۔فاضل مصنف نے  آیات قرآنیہ،  احادیث نبویہ ﷺ او ر آثار صحابہ   کی  روشنی میں    یزید بن معاویہ کی شخصیت وسیرت کوبھی بیان کیاہے ۔اللہ تعالی مؤلف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین
 

عناوین صفحہ نمبر
باب اول ۔ حادثہ کربلا کا پس منظر ( یہود کی قاتلانہ سازشیں) 7
فصل اول ۔ یہود اور قتل انبیاء ؑ 7
یوسف ؑ کے قتل کی سازش 7
زکریا ؑ کی شہادت 7
یحییٰ ؑ کی شہادت 8
شعیا ؑ کی شہادت 8
عیسی ؑ کے قتل کی سازش 9
امام الانبیاء رسول اللہ ﷺ کے قتل کی سازش 9
فصل دوم ۔ یہود اور قتل صحابہ کرام ﷢ 10
خلیفہ راشد عمر فاروق ؓکی شہادت 11
خلیفہ راشد عثمان ؓکی شہادت 11
جنگ جمل میں صحابہ کرام ؓ کا قتل عام 12
جنگ صفین میں صحابہ کرام ﷢ کا قتل عام 13
فصل سوم ۔ یہود اور قتل اہل بیت ﷜ 14
خلیفہ راشد علی ﷜ کی شہادت 14
نواسہ رسول حسن ؓکی شہادت 15
نواسہ رسول حسین ؓکی شہادت 16
باب دوم ۔ حادثہ کربلا کی رواداد 19
فصل اول۔ حادثہ کربلا اور تاریخی روایات 19
الف ۔ روایات کربلا کی حقیقت 19
ب۔ روایات کربلا اور متضاد بیانات 20
ج۔ روایات کربلا سے متعلق معتدل موقف 22
فصل دوم ۔ حادثہ کربلا کی رواداد 24
پہلا مرحلہ قیام مدینہ 24
دوسرا مرحلہ قیام مکہ 29
تیسرا مرحلہ روانگی کوفہ 37
چوتھا مرحلہ روانگی دمشق 38
خلاصہ رواداد 44
خود ساختہ کہانیاں 46
فصل ثالث۔ حادثہ کربلا کی روایات اور الزام تراشیاں 48
الف۔ یزید بن معاویہ ؒ 48
ب ۔ حسین ؓ 48
باطل حکومت کے خلاف جہاد 52
حکومت وقت کے خلاف خروج 53
ج۔ عبیداللہ بن زیاد 56
حسین ؓکے ساتھ ابن زیاد کا سخت گیر حاکمانہ رویہ 56
ابن زیاد کے پاس حسین ؓکے سر مبارک کا لایا جانا 59
ابن زیاد کا حسین ؓکے سر مبارک کی بے حرمتی 60
حسن کی مذمت 60
سر پر چھڑی مارنا 61
د۔ عمر بن سعد بن ابی وقاص 66
ھ۔ شمر بن ذی الجوشن 66
باب سوم ۔ سیرت یزید بن معاویہ 67
فصل اول۔ یزید کے مناقب 67
الف ۔ آیات قرآنی کی روشنی میں 67
ب۔ احادیث مبارکہ کی روشنی میں 67
ج۔ اثار صحابہ وسلف کی روشنی میں 69
فصل دوم ۔ یزید کی طرف منسوب مثالب 73
الف۔ آیات قرآنی سے غلط استدلال 73
ب۔ احادیث سے غلط استدلال و موضوع روایات 76
ج۔ آثار صحابہ و سلف کا غلط مفہوم 81
فصل سوم ۔ دور یزید کے بعض حوادث 91
الف۔ شہادت حسین ؓ 91
قتل حسین ؓ 91
سر حسین ؓکی بے حرمتی 92
قاتلین حسین ؓسے عدم قصاص 92
ب ۔ واقعہ حرہ 93
ج۔ مکہ پر حملہ 96
لشکر قسطنطنیہ اور امارت یزید کا مسئلہ 110

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like