ہدایۃ المستفید (اردو ترجمہ) جلد2

ہدایۃ المستفید (اردو ترجمہ) جلد2

 

مصنف : عبد الرحمن بن حسن آل شیخ

 

صفحات: 721

 

اخروی فلاح کا معیار توحید وعقیدہ توحید سے شدید وابستگی اور شرک سے براءت پر منتج ہے۔روز قیامت وہی شخص سرخرو ہوگا جس کا دامن توحید سے منور اور شرک کی ظلمتوں سے پاک ہوگا۔اس اعتبار سے ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ عقیدہ توحید پر مضبوطی سے کاربند ہو اور شرک کی ظاہری وباطنی آلائشوں سے پاک ہو۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے توحید کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لیے انبیاء ورسل مبعوث فرمائے ۔پھر علمائے حق نے اس ذمہ داری کو بطریق احسن انجام دیا اور تعلیم وتدریس ،تالیف وتصنیف اور دروس وخطبات کے ذریعے شمع توحید کو فروزاں رکھا اور اس کی ضیاپاشیوں سے جہالت میں گری امت کو عقیدہ کی روشنی فراہم کی ۔توحید کے موضوع پر بہترین کتاب کتاب التوحید ہے جو اس اسلام کے عظیم سپوت اور قاطع شرک وبدعت شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب ؒ کی شاہکار تصنیف ہے ۔کتاب ہذا شرک میں ملوث فرقوں کے خلاف شمشیر بےنیاز ہےاس کتاب کی تشریح کئی علماء نے کی جن میں سے مقبول عام کتاب فتح المجید ہے ۔جو فضیلت الشیخ عبدالرحمن بن حسن آل شیخ کی مرتب کردہ ہے۔اس کتاب کا اردو ترجمہ عطاء اللہ ثاقب نے ہدایۃ المستفید کے نام سے ترتیب دیا ہے۔توحید کی تعلیمات سے بہرہ ور ہونے اور شرک کی تباہ کاریوں سے آگاہی کے متعلق یہ کتاب ایک بہترین انسائیکلوپیڈیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
طاغوت کے معنی 732
جادو کے بارے میں 777
علم نجوم کے بارے میں 799
نجومی کے پاس جانے کا بیان 809
نشرہ کے بارے میں مکمل وضاحت 828
بین کرنے والی عورتوں کی سزا 886
اللہ تعالیٰ سے محبت کے معنیٰ 906
خوف کی قسمیں 926
مومنین کی صفات 960
وہ کون لوگ ہیں جو کو دوزخ کی آگ سب سے پہلے جلائے گی 1016
غیراللہ کی قسم کھانا شرک ہے 1120
اپنے آپ کو شہنشاہ کہلوانے کی ممانعت 1155
تصاویر کوہٹانے اور قبر کوزمین کے برابر کرنے کا حکم 1322
عرش الہیٰ کے مقابلہ میں کرسی کی حیثیت 1414

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like