ہدایۃ المستفید (اردو ترجمہ) – جلد1

ہدایۃ المستفید (اردو ترجمہ) – جلد1

 

مصنف : عبد الرحمن بن حسن آل شیخ

 

صفحات: 716

 

اخروی فلاح کا معیار توحید وعقیدہ توحید سے شدید وابستگی اور شرک سے براءت پر منتج ہے۔روز قیامت وہی شخص سرخرو ہوگا جس کا دامن توحید سے منور اور شرک کی ظلمتوں سے پاک ہوگا۔اس اعتبار سے ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ عقیدہ توحید پر مضبوطی سے کاربند ہو اور شرک کی ظاہری وباطنی آلائشوں سے پاک ہو۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے توحید کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لیے انبیاء ورسل مبعوث فرمائے ۔پھر علمائے حق نے اس ذمہ داری کو بطریق احسن انجام دیا اور تعلیم وتدریس ،تالیف وتصنیف اور دروس وخطبات کے ذریعے شمع توحید کو فروزاں رکھا اور اس کی ضیاپاشیوں سے جہالت میں گری امت کو عقیدہ کی روشنی فراہم کی ۔توحید کے موضوع پر بہترین کتاب کتاب التوحید ہے جو اس اسلام کے عظیم سپوت اور قاطع شرک وبدعت شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب ؒ کی شاہکار تصنیف ہے ۔کتاب ہذا شرک میں ملوث فرقوں کے خلاف شمشیر بےنیاز ہےاس کتاب کی تشریح کئی علماء نے کی جن میں سے مقبول عام کتاب فتح المجید ہے ۔جو فضیلت الشیخ عبدالرحمن بن حسن آل شیخ کی مرتب کردہ ہے۔اس کتاب کا اردو ترجمہ عطاء اللہ ثاقب نے ہدایۃ المستفید کے نام سے ترتیب دیا ہے۔توحید کی تعلیمات سے بہرہ ور ہونے اور شرک کی تباہ کاریوں سے آگاہی کے متعلق یہ کتاب ایک بہترین انسائیکلوپیڈیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حیات امام الدعوۃ 79
رحلت 80
دعوت 81
سیرت 83
مخالفت 84
تصنیفات 89
وفات 94
حیات امام الموحدین العلامۃ الشیخ عبدالرحمن بن حسن 95
ولادت 95
شیوخ 95
تلامذہ 97
تصنیفات 99
وفات 99
باب فضل توحید وما یکفر من الذنوب 183
باب الخوف من الشرک 281
باب الدعاء الی الشہادۃ ان لاالہ الا اللہ 297
باب تفسیر توحید 329
باب شرک 367
باب جھاڑ ،پھونک ،تعویذ 385
باب ذات انواط کے بارے میں 407
باب غیراللہ کے نام کا ذبح کرنا 429
باب نذر پوری کرنے پر پابندی 452
باب اللہ کی نشانیاں 461
باب خوف اور ڈر کے بارے میں 471
باب شفاعت کے بارے میں 583

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like