گستاخ رسول کی سزا( مختصر الصارم المسلول)

گستاخ رسول کی سزا( مختصر الصارم المسلول)

 

مصنف : علامہ محمد بن علی محمد البعلی الحنبلی

 

صفحات: 160

 

رسول کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کا جز وِلاینفک ہے اور حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے عصر حاضر میں کفار ومشرکین کی جانب سے نبوت ورسالت پر جو رکیک اور ناروا حملے کیے گئے دراصل یہ ان کی شکت خودردگی اور تباہی وبربادی کے ایام ہیں نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا قتل کے حوالے سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت میں بے شمار واقعات موجود ہیں ۔ شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ ﷫ کی متنوع خدمات کادائرہ بہت وسیع ہے آپ نے ہر میدان میں دفاع او رغلبۂ اسلام کی خاطر خدمات سرانجام دیں ۔ شیخ الاسلام کی مساعی جمیلہ میں سے ایک خوبصورت کارنامہ ” الصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ ”ہے جو کہ آپ نے ایک عساف نصرانی کے جواب میں تصنیف فرمائی جس کا ترجمہ کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے ۔زیر نظرکتاب ” گستاخ رسول کی سزا” دراصل مختصرالصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ کا اردو ترجمہ ہے یہ اختصار آٹھویں صدی ہجری کے علامہ محمدبن علی الحنبلی(متوفی778ھ) نے کیا اور اس کے ترجمہ کی سعادت محمدخبیب﷾ نے حاصل کی اور ادارہ تحقیقات سلفیہ ،گوجرانوالہ نے اسے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے صاحب اختصار نے ” الصارم المسلول” میں موجود تمام آیات واحادیث ،اجماع،آثارصحابہ اور ان سے استدلال واجتہاد کو حسن ترتیب سے چن لیا ہے کہ جس سے استفادہ کرنا ہر خاص وعام کے لیے آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالی کتاب ہذا کےمصنف ،مترجم ،اور ناشرین کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 14
صاحب المختصر کا مختصر تعارف 17
تمہید 19
کتاب میں چار مسائل ہیں 20
پہلا مسئلہ گستاخ رسول خواہ وہ مسلمان ہو یا کافر واجب القتل ہے 21
اجماع کا بیان 22
مزید توضیح 23
امام مالک اور امام احمد کا مذہب اور اس کی تحقیق 24
امام شافعی اور امام ابو حنیفہ کا مذہب 26
گستاخ رسول کے واجب القتل ہونے کے دلائل 27
قرآن مجید کے دلائل 27
پہلی تا پانچویں دلیل 27
فصل ایسی آیات جو گستاخ رسول کے قتل اور کفر پر دلالت کرتی ہیں اگر وہ حلیف نہ ہو 36
پہلی تا آٹھویں دلیل 36
فصل احادیث سے ثبوت 54
پہلی تا پندرہویں حدیث 55
جس مسئلہ پر یہ احادیث دلالت کرتی ہیں 88
فصل اجماع صحابہ 90
اجماع کے ثابت ہونے کی کیفیت 90
گستاخ رسول کو حضرت عمر نے قتل کروایا 92
حضرت ابن عباس کا قول جو کسی بھی نبی کی گستاخی کرے 92
گستاخ رسول کے قتل کے بارے میں صحابہ کے مختلف فیصلے 93
اقدار کا تحفظ مختلف انداز سے 95
پہلا تو دسواں انداز 96
معاہدہ کی پاسداری اللہ تعالیٰ اور مسلمانوں کا حق ہے 98
دوسرا مسئلہ گستاخ رسول کا قتل نامزد ہے 102
اکثر اہل علم کے اس پر اجماع کا بیان کرنا 102
اس کے قتل کی دو وجوہات ہیں 102
دیگر مسالک میں اس کے قتل میں اختلاف اور اس کی تحقیق 103
تیسرا مسئلہ وہ بغیر توبہ کروائے قتل کیا جائے گا چاہے مسلمان ہو یا کافر 108
امام شافعی امام ابو حنیفہ اور امام کا موقف 109
گستاخ کی توبہ کے بارے میں ان اصحاب کے ہاں تین روایات 110
امام مالک اور شافعی کا موقف 113
چوتھا مسئلہ مذکورہ گستاخی اور محض کفر کے مابین فرق 115
پیش لفظ جس کا بیان کرنا ضروری ہے 116
گستاخ کے کفر پر اجماع کا بیان کرنا 117
دوبارہ مسئلہ کا ذکر 117
اس مسئلہ میں بعض علماء کی تصریحات 118
نبوت کی گستاخی میں مخصوص الفاظ کا ذکر 125
گستاخی دو اقسام کی ہے 130
گستاخ اگر ذمی ہو 135
اللہ کی گستاخی کی دو قسمیں ہیں 136
دیگر انبیاء کی گستاخی کا حکم وہی جو ہمارے نبی کی گستاخی کا ہے 140
جو ازواج النبی کو گالی دے 140
جو کسی ایک صحابی کی گستاخی کرے 141
قرآن مجید 143
احادیث 143
آثار 149
اس کا حکم جو مطلق طور پر لعنت کرتا ہے اور مذمت کرتا ہے 157

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like