غنیۃ الطالبین
مصنف : عبد القادر جیلانی ؒ
صفحات: 664
شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی کتب کاجائزہ لیا جائے تو وہ ایک عالم باعمل اور عقیدہ اہل السنۃ پر کاربند نظر آتے ہیں۔ شیخؒ کی طرف بہت سی کرامات منسوب کی جاتی ہیں لیکن ان میں سے بہت سی ایسی ہیں جن کو ان کے عقیدت مندوں نے بلادلیل ان کی طرف منسوب کر رکھا ہے۔ شیخ صاحب مجموعی طور پر عقیدہ سلف کے حامل ہیں اگرچہ ان کے کچھ تفردات ہیں، جس کا معاملہ ہم اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ ’غنیۃ الطالبین‘ شیخ عبدالقادر جیلانی کی وہ شہرہ آفاق کتاب ہے جس میں انہوں نے متعدد فقہی مسائل پر اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ مبشر حسین لاہوری نے کیا ہے اور بعض فوائد کا بھی اضافہ کیا ہے۔ اس ایڈیشن کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں تمام قرآنی آیات اور احادیث و آثار وغیرہ کی تخریج بھی قلمبند کی گئی ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں نماز، روزہ، حج، زکوۃ، اذکار و ادعیہ اور فضائل اعمال وغیرہ پر روشنی ڈالی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 17 | |
مقدمہ ازمصنف | 51 | |
ایمان واسلام کا بیان | 53 | |
زکوۃ کا بیان | 62 | |
روزوں کا بیان | 67 | |
حج کا بیان | 71 | |
آداب کا بیان | 83 | |
آداب دعا | 129 | |
آداب نکاح | 140 | |
تبلیغ دین اور وعظ ونصیحت کا بیان | 151 | |
اللہ رب العزت کا تعارف | 155 | |
ایمان اور اسلام میں فرق | 171 | |
محمدﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں | 195 | |
گمراہ فرقوں کا بیان | 211 | |
قرآ ن وحدیث سےوعظ ونصحیت کی چندمثالیں | 229 | |
جنت اور جہنم کےبیان میں | 317 | |
جمعہ کی فضیلت کا بیان | 451 | |
فضائل رمضان | 375 | |
ہتفہ کے دنوں اور ایام بیض کے روزوں کے فضائل ووظائف | 473 | |
رات کی عبادت اور اذکار | 481 | |
دن کےوظائف | 503 | |
نمازپنجگانہ کے اوقات اور فضائل | 511 | |
نمازجمعہ،عیدین،استسقاء،کسوف،نمازقصر،نمازجنازہ وغیرہ کابیان | 546 | |
راتوں کی نمازوں کی فضیلت | 571 | |
پنجگانہ نماز کے بعد کی دعائیں | 581 | |
مریدوں کے آداب | 591 |