گانا اور آلات موسیقی قرآن و سنت اور اقوال صحابہ ؓ کی روشنی میں

گانا اور آلات موسیقی قرآن و سنت اور اقوال صحابہ ؓ کی روشنی میں

 

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

 

صفحات: 136

 

اسلام میں ہر اس چیز کی روک تھام کی گئی ہے جس سے اخلاقی بگاڑ پیدا ہوتا ہو۔ذہنی انتشار اور اخلاقی بگاڑ پیدا کرنے والی مختلف چیزوں میں سے ایک موسیقی ہے جس کو لوگوں نے جواز بخشنے کے لیے روح کی غذا تک کے قاعدے کو لاگو کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔ فرمانِ رسولﷺ ہے:’’ میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے‘‘ یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالٰہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالیٰ ہے:﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَر‌ى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ‌ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾( سورة القمان)’’ لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے”جمہور صحابہ وتابعین اور ائمہ مفسرین کے نزدیک لهوالحدیث عام ہے جس سے مراد گانا بجانا اور اس کا ساز وسامان ہے اس میں آلات ِ موسیقی او رہر وہ چیزجو انسان کو خیر او ربھلائی سے غافل اور اللہ کی عبادت سے دور کردے شامل ہے ۔ زیر نظر کتاب’’گانا اور آلات موسیقی قرآن  وسنّت اور اقوالِ صحابہ﷢ کی روشنی میں ‘‘ معروف سعودی عالم دین  فضیلۃ الشیخ سعید بن علی بن وھف القحطانی﷫ کے رسالہالغناء والمعازف في ضوء الكتاب واالسنةواٰثار الصحابة کا اردو ترجمہ ہے۔شیخ مرحوم نے اس  رسالہ میں  قرآن وسنت، اقوال صحابہ ﷢ کی روشنی میں موسیقی اور آلات موسیقی کی حرمت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے نقصانات کا جائزہ بھی پیش کیا ہے ۔اس کی افادیت کے پیش نظر  محترمہ حافظہ سمیرا طاہرہ صاحبہ نے اسے اردو قارئین کے لیے بہت ہی عمدہ انداز میں  اردو قالب میں ڈھالا ہے اور  اس کے آخر میں موسیقی کےدنیاوی اور اخروی انجام کے متعلق چند مضامین بھی شامل کردئیے ہیں جن سے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ   مصنف ، مترجم اور ناشرین کی  کو اجر عظیم سے نوازے اور اسے عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے

 

عناوین صفحہ نمبر
حر ف تمنا 9
عرض مترجم 11
مقدمہ 14
باب 1: الغناء اور المعازف کا مفہوم 17
لغوی معنی 17
اصطلاحی معنی 17
باب 2: بغیر علم کے اللہ کے بارے میں کچھ کہنا حرام ہے 18
باب3: گانے کی حرمت ، کتاب وسنت اور صحابہ وتابعین کےاقوال 23
قرآن آلات موسیقی کا استعمال حارم قرار دے کر برے انجام سے ڈراتا ہے 23
سنت نبویہ صحیحہ، موسیقی کو حرام قرار دیتی ہے 33
موسیقی اور آلات لہو ولعب صحابہ ﷢ کی نظر میں 40
گانا اور آلات موسیقی ائمہ اربعہ کی نظر میں 46
گانا سننے کی حرمت پر اجماع 49
امام احمد ﷫ 51
موسیقی  اور گانا علمائے اسلام کی نظر میں 53
امام ابو عمرو بن صلاح ﷫ 53
امام فقیہ محدث محمد بن مفلح مقدسی ﷫ 53
امام عبد العزیز بن عبد اللہ باز ﷫ 57
علامہ محمد بن صالح عثیمین ﷫ 59
باب4: گلوکاروں اور موسیقی میں مگن رہنے والوں کے لیے سخت وعید 61
باب5: گانوں اور آلات موسیقی کے نام 63
باب6: گانے کے نقصانات 69
باب7: گانا اور آلات موسیقی کی احادیث کو ضعیف کہنے والوں کا رد 75
باب8: کون سا گانا اور کھیل کود جائز ہے 80
باب9: گانا  ، آلات موسیقی اور لغویات پر فتاویٰ جات 84
شیخ الاسلام ابو عباس احمد بن عبد الحلیم بن تیمیہ ﷫کے فتاویٰ 84
امام محمد بن ابراہیم آل شیخ 89
’’ان گانوں کا حکم جو مختلف پروگراموں یا مجلسوں کا حصہ ہوتے ہیں ۔‘‘ 89
استدلال 89
استدلال 91
استدلال 92
نشریات میں گانا 93
ائمہ اربعہ کا موقف 94
ریڈیو میں عورت کی آواز اور مردوں کے ساتھ مل کر کام کرنا 95
امام عبد العزیز بن عبد اللہ ابن باز ﷫کے فتاویٰ 100
کچھ لوگ موسیقی کو جائز اور مباح سمجھتے ہیں 101
موسیقی کا سماع برائی اور مصیبت کےسوا کچھ بھی نہیں 102
اسلامی شعار (ترانے وغیرہ) کا حکم 103
تقریبات اور محفلوں میں خواتین کا تالیاں بجانا 104
مشاعرے میں مردوں کا تالیاں بجانا اور جھومتے ہوئےر قص کرنا 105
پرسکون ہونے کے لیے ہلکا پھلکا میوزک سننا 108
نکاح کے موقع پر مروج غیر شرعی امور کا حکم 109
سعودی دار الافتاء کی مستقل کمیٹی کے فتاویٰ 111
مردوں کے دف بجانے کا حکم 111
شادی کی تقریب میں مردوں کے رقص کا حکم 112
خوشی کے موقع پر مسجد میں محفل منعقد کرنا 112
نکاح یا دیگر تقریبات میں ڈھول اور دلہا ، دلہن کے لیے سٹیج بنانا 113
شادی کے موقع پر ٹیپ ریکارڈ یا ڈیک کے ذریعے گانے سننا 114
خاص علاقائی رقص اور کھیل 116
بہنوں کو شادی میں شرکت سے روکنا 119
جواں ہیں لات و منات 120
آخری خواہش 123
ابدی سکون یا …چند لمحوں کا سرور؟ 130
صبر کا صلہ 132

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like