فن تاریخ نویسی (ھومر سے ٹائن بی تک )

فن تاریخ نویسی (ھومر سے ٹائن بی تک )

 

مصنف : ڈاکٹر صادق علی گل

 

صفحات: 379

 

تاريخ ايک ايسا مضمون ہے جس ميں ماضی ميں پيش آنے والے لوگوں اور واقعات کے بارے ميں معلومات ہوتی ہيں۔تاریخ کا لفظ عربی زبان سے آیا ہے اور اپنی اساس میں اَرخ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دن (عرصہ / وقت وغیرہ) لکھنے کے ہوتے ہیں۔ تاریخ جامع انسانی کے انفرادی و اجتماعی عمال و افعال اور کردار کا آئینہ دار ہے۔ تاریخ انسانی زندگی کے مختلف شعبوں میں گزشتہ نسلوں کے بیش بہا تجربات آئندہ نسلوں تک پہنچاتی ہے، تاکہ تمذن انسانی کا کارواں رواں دواں رہے۔تاريخ دان مختلف جگہوں سے اپنی معلومات حاصل کرتے ہيں جن ميں پرانے نسخے، شہادتيں اور پرانی چيزوں کی تحقيق شامل ہے۔ البتہ مختلف ادوار ميں مختلف ذرائع معلومات کو اہميت دی گئی۔ زیر تبصرہ کتاب’’فن تایخ نویسی ھومر سے ٹائن بی تک ‘‘ جناب صادق  علی گل (چئیرمین  شبعہ  تاریخ جامعہ پنجاب )کی تصنیف ہے  فاضل مصنف نے یہ کتاب  بنیادی طور پر طالب علموں کی ضروریات کے پیش  نظر لکھی ہے اور حتی المقدور کوشش کر کے  اس کتاب  کو  زیادہ سے زیادہ قابل فہم انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔مصنف نے ہر باب میں  اہم انگریزی اور اردو  تاریخی ، ادبی اور علمی ماخذوں سے وسیع استفادہ کیا ہے ۔یہ کتاب تاریخ کی تاریخ اور اس کا اصل موضوع تاریخ نویسی کے وہ اصول وضوابط جن کا جاننا ہر پیشہ ور مؤرخ کے لیے ضروری ہے ۔ ان اصولوں کی عدم موجودگی میں تاریخ نہیں بلکہ قصے کہانیوں، افسانوں کے مجموعے اور داستانیں جنم لیتی ہیں۔یہ کتاب تاریخ نویسی کے تنقیدی نظریات  کے ارتقاء کی تاریخ نہیں بلکہ اس میں مختلف اصول پیش کرتے وقت  مصنف نے مغربی تاریخ سے متعلق بحثوں کو زیادہ ترنظر انداز کردیا ہے  اور محض اصولوں کے ذکر پر اکتفا کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ
پہلاباب
تاریخ کی تعریف
لفظ تاریخ 1
تاریخ کی تعریف 2
حوالہ جات 19
دوسراباب
مطالعہ ءتاریخ
وسعت تاریخ 21
تاریخ کی افادیت 26
رجعت پسند 32
قدامت پسند 32
آزاد خیال 33
مذہبی طبقہ 33
تاریخ کے مقاصد 39
حوالہ جات 46
تیسراباب
تاریخ بحیثیت سائنس
تعریف 47
مطابقت 48
مسئلہ تاریخ کاخاکہ 56
حوالہ جات 61
چوتھا باب
نظریہ تاریخ عہد قدیم سے سائنسی دورتک
تصورنظریہ 62
نظریات کی اقسام 63
رومانی 63
عملی 64
فکری 64
نظریہ کاعمومی جائزہ 65
یونانیوں کانظریہ تاریخ 68
ہومر 69
کسےنوفینئس 70
کیڈموس 71
ہیکٹس 71
بلنکیش 71
ہیروڈوٹس 72
تھیوسی ڈائیڈز 74
زینوفون 78
الفیوروس 76
تھیوپومپوس 76
پولی بیوس 76
پوسیڈدینوس 78
پلوٹارک 79
دوررومہ 80
پانچواں باب
تاریخ اور مسئلہ اسباب
تعریف 103
اقسام اسباب 105
ضروری اسباب 105
فوری اسباب 107
دوررس اسباب 107
اختصاری اسباب 107
مافوق الفطرت اسباب 108
ڈرامائی اسباب 109
تلاش اسباب 109
حوالہ جات 115
چھٹا باب
اقسام تاریخ
سوانحی تاریخ 117
سیاسی تاریخ 118
معاشی تاریخ 124
جنگی تاریخ 131
مذہبی تاریخ 134
ذہنی تاریخ 141
تاریخ اسلام 144
تاریخ نسواں 150
تاریخ تمدن 152
تاریخ آرٹ 156
تاریخ فلسفہ 158
ڈپلومیٹک تاریخ 159
سائنس کی تاریخ 161
تیسری دنیا کی تاریخ 163
حوالہ جات 166
ساتواں باب
دستاویزات
آغازفن تحریر 169

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like