فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام جلد سوم

فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام جلد سوم

 

مصنف : حافظ زبیر علی زئی

 

صفحات: 339

 

اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالم دین اور احکام شریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے کیونکہ شرعی احکام اور مسائل دینیہ سے آگاہی ہر مسلمان مرد اور عورت کی ضرورت ہے اور اس روحانی تشنگی کی سیرابی کے لیے شروع اسلام سے عامۃ الناس کی راہنمائی کے لیے نبیﷺ سائلین کا خود تشفی بخش جواب دیتے ۔بعض اوقات مسائل کی پیچیدگیوں کی عقدہ کشائی کے لیے وحی کا نزول ہوتا ۔پھر صحابہ کرام ،تابعین ،تبع تابعین اور علماء و محدثین نے اس ذمہ داری کو نہایت اچھے انداز سے نبھایا۔اگرچہ قدیم علماء کے فتاویٰ کافی تعداد میں موجود ہیں لیکن ہر دور میں فتویٰ طلبی اور نت نئے مسائل جنم لینے کی وجہ سے ایسے مسائل کی وضاحت کی اہمیت برقرار رہی بلکہ فتویٰ طلبی کی ضرورت او رافتاء کی اہمیت میں اضافہ ہوتا رہا ہے ۔پاکستان میں کئی جید علماء اپنے طور یاکسی جماعت کے پلیٹ فارم پر عوام الناس کے دینی مسائل کے جوابات قلمبند کر رہے ہیں اور کئی علماء کے فتاویٰ منصہ شہود پر آکر داد تحسین حاصل کر چکے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ فتاویٰ المعروف توضیح الاحکام ‘‘ محدث العصر حافظ زبیر علی ﷫ کے جاری کردہ فتاوی کی تیسری جلد ہے ۔حافظ زبیر علی زئی﷫ کا شمار ان جید علما ء میں ہوتا ہے جو استنباط مسائل میں مہارت تامہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اصول تحقیق کے میدان کے بھی شہسوار تسلیم کیے جاتے ہیں۔فتاویٰ’ توضیح الاحکام‘ ان فتووں کا مجموعہ ہے جو شیخ محترم سے مختلف مواقعوں پر دریافت کیے گئے۔اس فتاویٰ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھر پور عرق ریزی کے ساتھ ایسے سوالات کے بالدلائل تفصیلی جوابات بھی جمع کیے گئے ہیں جنہیں عام طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور اختصار کے ساتھ جواب دیا جاتا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اوّل 21
مقدمہ توضیح الاحکام 24
کتاب العقائد(توحیدوسنت کے مسائل)
کیا اللہ تعالی ہر جگہ بذاتہ موجود ہے؟ 29
اللہ کی معیت و قربت سے کیا مراد ہے؟ 31
قرآن مخلوق نہیں بلکہ اللہ کا کلام ہے اور رحمن کا عرش پر مستوی ہونا برحق ہے 33
کیا اللہ تعالی مومن کے دل میں سما سکتا ہے؟ 54
وحدت الوجود کیا ہے ؟اور اس کا شرعی حکم 55
وحدت الوجود اور علمائے دیوبند 67
حاجی امداد اللہ تھانہ بھونوی کا انوکھا نظریہ 69
شرک کا مفہوم 70
ایمان میں کمی بیشی کا مسئلہ 72
کلمہ طیبہ کا  ثبوت 75
نور اور بشر کا مسئلہ؟ 80
رسول اللہ ﷺ کا سایہ مبارک 81
نبی ﷺ کی قبر کے پاس دروداور اس کا سماع؟ 82
وسیلے کی حقیقت 83
طاہر القادری صاحب کے ایک حوالے کی تحقیق 84
قطب و ابدال کی شرعی حیثیت 85
کشف کی حقیقت؟ 87
بدعت لغوی اور بدعت شرعی میں فرق 88
اہل بدعت کا ذبیحہ 90
جنات کا وجود ایک حقیقت ہے 98
قصیدہ بردہ کی حقیقت 101
نظر کا لگ جانا برحق ہے 103
رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھنا 106
معراج جسمانی تھا 107
دعوت حق کے لئے مناظرہ کرنا 108
کذبات ثلاثہ والی حدیث کا مفہوم 111
قیامت سے پہلے امام مہدی کا ظہور 114
امام احمد بن حنبل اور عقیدہ سماع موتی 115
حافظ ابن تیمیہ ؒ اور تقلید 115
زمین اور آسمان کے درمیان مسافت 122
ابراہیم ؑ کے والد کا نام 122
سیدنا عمر ؓکا اللہ تعالی سے مصافحہ کرنا؟ 129
مصنف عبدالرزاق کا مفقودنسخہ اور حدیث نور 130
رافضیت سے متعلق چند روایات کی تحقیقی 139
امام حسن بن علی البربہاری کی کتاب : شرح السنۃ ؟ 149
عبداللہ بن سبا کون تھا؟ 153
حسین بن منصور الحلاج 159
نبی ﷺ کا جسم اطہر اور قبر 163
قبر میں نبی ﷺ کی حیات کا مسئلہ 164
قبر میں نماز اور ثابت البنانی رحمۃ اللہ علیہ 171
اہل بیت میں ازواج مطہرات شامل ہیں 174
مروجہ جماعتوں او ربیعت کی  حیثیت 175
تخلیق آدم اور احادیث کا مفہوم 176
امام ابن خزیمہ اور  اللہ تعالی کی صفت : آنکھیں 177
نبی ﷺ کی نبوت اور آدم علیہ السلام 178
رسول اللہ ﷺ پر دروداور فرشتوں کا اسے پہنچانا 182
نذر اور تقدیر 185
اہل حدیث کی قدامت اور آل دیوبند 187
کیا چاروں امام برحق ہیں؟ 187
طہارت کے مسائل
پانی کی نجاست کا مسئلہ 197
جیب میں اذکارکی کتاب اور طہارت 197
بیت الخلاء اور انگوٹھی اتارنا 198
قبلہ رُخ ہوکر پیشاب کرنا منع ہے 199
حالت جنابت اور قرآن کی قراء ت 199
جنابت اور حیض کی حالت میں قرآن کی تلاوت اور مسجد میں داخلہ 202
حائضہ اور جنبی کا مسجد میں داخلہ؟ 205
غسل جنابت میں سر پر پانی ڈالنا 206
غسل جنابت میں سر کا مسح 209
کیا منی پاک ہے؟ 210
وضو کی فضیلت اور  برکات 213
ایک ہی چلو سے کلی کرنا او رناک میں پانی ڈالنا 213
وضو کے دوران میں جائز کلام 214
وضو کے بعد دعا 215
وضو کے بعد شرم گاہ پر پانی چھڑکن 215
وضو کے بعد اعضائے وضو پونچھنا 217
مقتدی کا وضو کے بغیر نماز پڑھنے سے امام کو اشتباہ 219
جرابوں پر مسح جائز ہے 220
سخت سردی میں تیمم 223
تیمم کے لئے مٹی کا ڈھیلا 225
ہوا نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے 225
پیشاب کے قطروں کی بیماری اور وضو 229
ٹخنوں سے نیچے ازار اور وضو 229
نماز میں ہنسنے سے وضو کا ٹوٹنا 230
مساجد کا بیان
تحیۃ المسجد کا حکم 235
مساجد اور صحیح سمت قبلہ 236
مسجد کو کسی دوسری ہئیت(حالت)میں بدلنا؟ 238
مسجد کے فنڈز کو ذاتی استعمال میں لانا کیسا ہے؟ 239
اذان کے مسائل
قبلہ رُخ ہوکر اذان کہنا 243
نومولود کے کان میں اذان کہنا 244
دوہری اذان کا مسئلہ 245
فجر کی دو اذانیں اور مسئلہ تثویب 247
اذان جمعہ کا مقام 249
اذان کے بعد درود پڑھنا 250
اقامت مؤذن کا حق ہے 250
اقامت کہنے والا کہاں کھڑا ہو؟ 251
بغیر اقامت کے نماز کس حکم میں ہے؟ 251
دوسری جماعت کے لئے اقامت کا مسئلہ 252
انفرادی نماز اور اقامت 253
نماز کے مسائل ——- باجماعت نماز کا بیان
اذان سننے کے باوجود مقامی جگہ پر نماز پڑھنا 257
نماز باجماعت کے بعد دوسری جماعت 258
قصداً دوسری جماعت کرانے کا حکم؟ 259
مسجد میں دوسری جماعت کرانے کا حکم 260
گھر میں نماز  باجماعت ادا کرنے کی کیفیت 265
عورتوں کی جماعت میں خیر؟ 266
اوقات نماز
نماز ظہر کو ٹھنڈا کرکے پڑھنے کا مفہوم 271
نماز عصرکا وقت 272
ممنوع اوقات میں نوافل کی ادائیگی 274
سترے کا بیان
سترے کا حکم 276
امامت اور اقتداء کا بیان
مقیم امام کی اقتداء میں مسافر کی نماز 277
مقتدی کے لئے سمع اللہ لمن حمدہ کہنا 278
جماعت میں شامل ہونے کا طریقہ 278
دو منزلہ مسجد میں امام کے کھڑے ہونے کا مقام 280
عورتیں امام کے پیچھے  ہی کھڑی ہوں 280
امام کا اونچی آواز سے تکبیریں کہنا 281
نبی کا امتی کی اقتداء میں نماز پڑھنا 285
نماز میں عورت کی امامت 287
باقی ماندہ  رکعات کی ادائیگی کیسے؟ 293
مغرب کی نماز پڑھنے والے  کے پیچھے عصر کی نماز؟ 294
صف بندی کا بیان
صف بندی کا حکم اور فقہ حنفی 296
صف میں اکیلے آدمی کی نماز 297
صف میں اکیلے نماز پڑھنے کا حکم 302
طریقہ نماز کا بیان
نماز حنفی!یارسول اللہ ﷺ والی محمدی نماز؟ 303
نماز کی نیت زبان سے؟ 303
نماز کی ہررکعت  کے شروع میں تعوذ 304
نماز میں تعوذ کے الفاظ 304
سکتات کا بیان 305
سورہ فاتحہ امام کے سکتات میں پڑھنا 308
نماز میں ہاتھ کہیں باندھے جائیں؟ 313
بسم اللہ بالجہر کا مسئلہ 317
مسئلہ سورہ فاتحہ خلف الامام 320
حدیث: ((من کان لہ إمام فقرأۃ الإمام لہ قرأۃ))کی تحقیق 326
)واذا قری القرآن فاستمعوا) کا مفہوم 330
نماز میں آمین بالجہر 331
جہری نمازوں میں آمین بالجہر 333
زاد الیقین فی تحقیق بعض روایات  التأمین 334
مسبوق اور آمین 343
سورہ فاتحہ اور دوسری سورت کے درمیان بسم اللہ پڑھنا 344
نماز  میں رکوع سے پہلے اور بعد : رفع الیدین 345
مسئلہ رفع الیدین اور سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ 348
مسئلہ رفع الیدین اور عدم رفع الیدین 351
مسند حمیدی اور رفع الیدین 353
مسئلہ رفع الیدین اور مؤطا امام مالک 354
رفع الیدین اور سیدنا ابن مسعود ؓ 355
رفع الیدین کے خلاف ایک نئی روایت: اخبار الفقہاء والمحدثین 355
رفع الیدین کے  خلاف ایک  بے اصل روایت اور طاہر القادری صاحب 362
سجدہ تلاوت کرتے وقت رفع الیدین کا ثبوت 367
مدرک رکوع کی رکعت کا حکم 367
رکوع اور سجدے میں مختلف دعائیں کرنا 374
رکوع کے بعد ہاتھوں کی کیفیت 374
رکوع کے بعد ہاتھوں کو باندھنے والی روایت کی تحقیق 380
دوسری رکعت کے لئے اٹھتے  وقت ہاتھوں کی کیفیت 380
سجدوں سے کیسے اٹھا جائے؟ 381
دو سجدوں کے درمیان رفع سبابہ 382
سجدوں میں ایڑیاں ملانا 384
تشہد میں رفع سبابہ کا مسئلہ 385
پہلے تشہد میں درود 387
آخرت رکعات میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی سورت کا ملانا 387
نماز سے متعلق دیگر مسائل
غیبت  سے وضو اور  نماز کا اعادہ؟ 389
ترک نماز سے خارج از ملت ہونا 389
ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم 395
مرد اور عورت کی نماز میں فرق اور انوار خورشید دیوبندی 396
نماز میں مخصوص آیات کا جواب دینا 401
سورہ غاشیہ کے  اختتام پر جواب 402
قراء ت کی غلطی کا نماز پر اثر 403
ہر تکبیر پر رفع الیدین کرنا؟ 403
سجدہ سہو رہ جائے تو نماز کا حکم؟ 403
صلوۃ المسلمین پر ایک نظر 404
امام احمد کی کتاب الصلوۃ 405
فرض نمازیں اور ان کی  رکعات 406
نماز میں قراء ت کی ترتیب 409
نماز میں جوتے سامنے رکھنا 410
نوافل، وتراور قنوت کا بیان
سنن اور وتر کی قضا کا مسئلہ 411
وتروں کا  بعد نوافل کا حکم 411
وتر کے بعد تہجد؟ 412
قنوت پڑھنے کے لئے تکبیر کہنا 412
قنوت وتررکوع سے پہلے یا بعد میں 413
قنوت وتر میں ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا 415
نماز وتر میں دعائے قنوت والی ایک روایت 418
نماز ظہر سے پہلے دو سنتیں 419
نماز عصر سے پہلے چار سنتیں 419
نماز مغرب سے پہلے  دو رکعتیں 420
چار سنتیں دو دو کرکے پڑھیں 424
دن اور رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں 425
نماز تسبیح کی تحقیق اور اس کے مسائل 426
 نماز استسقاء کا طریقہ 432
 سجدہ تلاوت واجب یا سنت؟ 433
قصر نماز کا بیان
سفر کی مسافت او رقصر نماز 436
سفر میں نماز قصر کا مسئلہ 437
آبائی گھر میں  قصر نماز کا حکم 440
آبائی مقام میں قصر نماز کا حکم 442
جمع بین الصلاتین کا مسئلہ 442
بغیر عذر کے جمع بین الصلاتین جائز نہیں ہے 443
جمعہ کا بیان
خطبہ مسنونہ اور بعض مروج الفاظ 444
خطبہ جمعہ میں اشعار پڑھنا 444
اختلافی مسائل پر خطبات 444
دوران خطبہ میں سلام کا جواب دینا 444
حالت خطبہ میں دو رکعت نماز 445
خطبہ جمعہ  کے لئے آنے والا  دو رکعتیں پڑھے 447
رکعات جمعہ ایک سلام کے ساتھ 448
نماز جمعہ رہ جانے کی صورت میں ظہر کی ادائیگی 450
سورہ اعلیٰ کی قراءت اورسبحان ربی الاعلی کہنا 451
عیدین کابیان
عیدکے دن نماز جمعہ کااختیار 453
مسجدمیں نماز عیدکی ادائیگی 453
شاہراہ عام پرنمازعیدکی ادائیگی 454
خطبہ عیداورمنبر 454
تکبیرات عیدین میں رفع یدین 455
تکبیرات عیدین اورجنازہ میں رفع الیدین 457
دعاواذکاراورفضائل کابیان
فرض نمام کےبعداجتماعی دعا 463
فرض نماز پڑھنے کےبعدآیت الکرسی پڑھنےکی فضیلت 466
تعزیت میں اجتماعی دعاکی حیثیت 469
خطبہ نکاح کےبعداجتماعی دعا 469
دعامیں نبی ﷺ کاوسیلہ 469
نبی اکرم ﷺ کےوسیلے سے دعا؟ 470
فرض نماز کے بعدماتھے پرہاتھ رکھنا 471
دانوں والی مروجہ تسبیح کی شرعی حیثیت 474
صف میں کھڑےہونے کی دعا 475
دوسجدوں کے درمیان دعاکی تحقیق 476
دوسجدوں کے درمیان دعا 476
آئینہ دیکھتے وقت کی دعا 478
کھاناکھانے سے پہلے کی دعا 478
دم اورازکارسے بیماری کاعلاج 478
تکبرات عیدین کے الفاظ 479
بازارمیں داخل ہوتے وقت دعاکی تحقیق 481
عشرہ ذوالحجہ میں تکبیرات کااہتمام 481
روایت ’’اللہم اجرنی من النار‘‘کی تحقیق 484
کالے علم سےبچنے کاطریقہ 485
جنات سے بچاؤکیسے ممکن ہے ؟ 485
سودفعہ درودپڑھنا 486
استخارہ کب اورکتنے دن کرناہے؟ 486
دوران تلاوت  سلام کرنا 488
سورہ حشرکی آخری تین آیات کی فضیلت اوراس کی تحقیق 491
سورہ یسٰ کےفضائل 493
سورہ ملک اورعذاب قبر 497
پانی پینے کے بعدکی دعا 502

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like