فرشتوں کا درود پانے والے اور لعنت پانے والے

فرشتوں کا درود پانے والے اور لعنت پانے والے

 

مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

 

صفحات: 168

 

اللہ تعالیٰ کے کچھ خوش نصیب بندے ایسے ہیں جو ایسے اعمال سرانجام دیتے ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان پر درود بھیجتے ہیں اور درود کا مطلب علمائے کرام نے انسان کے لیے فرشتوں کو دعا و استغفار کرنا بتلایا ہے۔ اور کچھ بدقسمت ایسے ہیں جو ایسے کاموں میں بدمست رہتے ہیں جو اللہ اور اس کے فرشتوں کی لعنت کا موجب بنتے ہیں۔ قرآن وسنت میں ایسے اعمال کی بالتفصیل بیان کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فضل الہٰی نے زیر تبصرہ کتاب میں قرآن وحدیث کی نصوص سے ایسے ہی خوش قسمت اور بدقسمت  لوگوں کی فہرست مرتب کی ہے۔ مولانا نے احادیث شریفہ کو ان کے اصلی مراجع سے نقل کیا ہے۔ صحیحین کے علاوہ دیگر کتب حدیث سے منقولہ احادیث سے متعلق علمائے امت کے اقوال ذکر کیے گئے ہیں۔ آیات کریمہ اور احادیث مبارکہ سے استدلال کرتے وقت مفسرین اور محدثین کی تفاسیر اور شروح سے مقدور بھر استفادہ کیا گیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کا جائزہ لیں کہ ہمارا شمار کس فہرست میں ہوتا ہے۔ اور اگر اس سلسلہ میں کوئی کمی کوتاہی موجود ہے تو اس کو دور کرتے ہوئے اپنے آپ کو فرشتوں کے درود کے مستحق بنانے کی کوشش کریں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
فرشتوں کی دعا کی اہمیت 13
اللہ تعالیٰ او رفرشتوں کے دروو سے مراد 15
اللہ تعالیٰ اور فرشتوں کی لعنت کا معنی 17
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں 17
کتاب کا خاکہ 18
شکر ودعا 19
فرشتوں کے درود اور دعاسے فیض یا ب ہونے والے خوش نصیب 21
نماز کی حالت میں بیٹھنے والے پر فرشتوں کا درود 27
صفوں کو ملانے والوں پر فرشتوں کا درود 38
قرآن کریم ختم کرنےوالے پر فرشتوں کا درود 55
سحری تناول کرنے والے پر فرشتوں کا درود 71
لوگوں کو خیر کی بات سنانے والے پر فرشتوں کا درود 87
فرشتوں کی لعنت اور بدعا حاصل کرنے والے بد نصیب لوگ 99
اہل مدینہ پر ظلم کرنے اور انہیں خوف زدہ کرنے والوں پر فرشتوں کی لعنت 110
مسلمان کے عہد کو توڑنے والے پر فرشتوں کی لعنت 118
شوہر کے بستر سے دور رہنے والی عورت پر فرشتوں کی لعنت 138
حالت کفر میں مرنے والوں پر فرشتوں کی لعنت 146
خاتمہ 152
فہرست مصادر ومراجع 155

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like