فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان
مصنف : محمد سعود عالم قاسمی
صفحات: 180
نبی کریم ﷺ نے جس طرح حدیث کو حاصل کر نے کی ترغیب دی اور اس کےحاملین کے لیے دعا فرمائی ہے، اسی طرح حدیث وضع کرنے یا حدیث کے نام پر کوئی غلط بات آپﷺ کی طرف منسوب کرنے سے سختی سے منع فرمایا اور ایسے لوگوں کو جہنم کی وعید سنائی ہے۔ علماء اور محدثین نے بھی اس کے متعلق سخت موقف اختیار کیا ہے،اوران کے نزدیک حدیث کووضع کرنے والا اسی سلوک کا مستحق جو سلوک مرتد اور مفسد کےساتھ کیا جاتاہے ۔ وضع حدیث کی ابتداء ہجرت نبوی ﷺ کے چالیس سال بعد ہوئی۔ حدیث وضع کرنے میں سرفہرست روافض تھے ۔خوفِ خدا اور خوف آخرت سے بے نیازی نے اس معاملہ میں ان کو اتنا جری بنا دیا تھاکہ وہ ہر چیز کو حدیث بنادیتے تھے۔ علمائے اسلام نے واضعین کے مقابلہ میں قابل قدر خدمات انجام د ی ہیں ۔انہوں نے ایسے اصول وقواعد مرتب کیے او ر موضوع حدیث کی ایسی علامتیں بتائیں جس سے موضوع احادیث کےپہچاننے میں بڑی آسانی ہوجاتی ہےانہوں نے موضوع احادیث پر مشتمل کتب لکھیں تاکہ لوگ ایسی احادیث سےباخبر ہوجائیں جن کی کوئی اصل نہیں ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، جس میں فاضل مصنف نے فتنۂ وضع حدیث کے داخلی وخارجی اسباب کو بیان کرتے ہو ئے اس فتنہ کے سد باب کے سلسلے میں علماء ومحدثین کی مساعی اور موضوع احادیث کن علامتوں کے ذریعہ سےبآسانی پہچانی جاسکتی ہیں کو بڑے احسن انداز سے بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کو شش کو قبول فرمائے اور اہل اسلام کے لیے مفید بنائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریب | 4 | |
دیباچہ | 6 | |
مقدمہ | 9 | |
پہلا باب حدیث ایک اصولی بحث | 15 | |
حدیث کے معنی | 18 | |
حدیث کی تعریف | 19 | |
حدیث اور سنت | 21 | |
حدیث قدسی | 22 | |
حدیث اور سیرت | 23 | |
قرآن اور حدیث | 24 | |
تشکیل شریعت میں حدیث کا مقام | 25 | |
حدیث کے لیے سفر | 30 | |
حدیث کی تدوین | 33 | |
طبقات کتب حدیث | 36 | |
حدیث کے معاملہ میں صحابہ کی احتیاط | 39 | |
وضع حدیث پر وعید | 44 | |
موضوع روایت کا حکم | 49 | |
واضعین حدیث کا حکم | 51 | |
دوسرا باب وضع حدیث کے اسباب اور محرکات | 53 | |
وضع حدیث کی ابتداء | 53 | |
روافض و خوارج اور وضع حدیث | 55 | |
شیعہ اور وضع حدیث | 57 | |
اہل سنت اور وضع حدیث | 61 | |
فقہی اور مسلکی اختلاف | 68 | |
بادشاہوں اور امیروں کی خوشنودی | 70 | |
ترغیب اور ترتیب | 73 | |
شہرت اور مقبولیت | 79 | |
قرآن کی تلاوت اور تفسیر | 84 | |
تیسرا باب موضوع احادیث کی پہچان | 90 | |
موضوع احادیث اور محدثین کی خدمات | 90 | |
سند میں وضع کی علامت | 94 | |
متن میں وضع کی علامت | 98 | |
چوتھا باب موضوع روایات | 111 | |
عقائد سے متعلق موضوع روایات | 111 | |
عبادات سے متعلق موضوع روایات | 118 | |
نبی کریم ﷺ سے متعلق موضوع روایات | 121 | |
انبیاء کرام ؑ سے متعلق موضوع روایات | 126 | |
علم اور علماء سے متعلق موضوع روایات | 136 | |
اخلاق و آداب سے متعلق موضوعات روایات | 141 | |
زہد و تصوف سے متعلق موضوع روایات | 147 | |
عورتوں سے متعلق موضوع روایات | 150 | |
کھانے پینے سے متعلق موضوع روایات | 154 | |
امراض و علاج سے متعلق موضوع روایات | 158 | |
ایام و مقامات سے متعلق موضوع روایات | 160 | |
والدین سے متعلق موضوع روایات | 166 | |
متفرق موضوع روایات | 168 | |
حوالہ جات | 175 |