فتنہ انکار ختم نبوت

فتنہ انکار ختم نبوت

 

مصنف : مرزا محمد حسین

 

صفحات: 291

 

اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپﷺخاتم النبیین اور سلسلہ نبوت  کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں۔آپ  کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔آپﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک  جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔ زیر تبصرہ کتاب” فتنہ انکار ختم نبوت “مرزا محمد حسین بی کام کی تصنیف ہے۔موصوف مرزائیوں کے خلیفہ ثانی مرزا بشیر الدین محمود کے خاندان کی مستورات کے اتالیق رہے ہیں اور اس لحاظ سے وہ ان کے گھر کے بھیدی ہیں۔انہیں اس خانہ ساز نبوت کے اندرون خانہ کے حالات دیکھنے کے جو مواقع  میسر آئے وہ کسی دوسرے شخص کو میسر نہیں آئے۔انہوں نے مرزا محمود کے گھر کے جو حالات آنکھوں سے دیکھے بعض احباب کے کہنے پر اس کتاب میں جمع دئیے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب میں شریک تمام اہل علم کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس فتنے سے محفوظ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 17
صدق او رکذب کی قرآنی کسوٹی 33
مولف کاحلف 46
قصر خرافات 53
مضحکہ خیز افتراؤں کاتجزیہ 67
ربوی مجوسیت پر اقبالی ضرب 78
مسلم لیگ  میں قادنیوں کی شمولیت کاخطرہ 88
7ستمبر 1974ءکے تاریخی محرکات 62
دین اسلام او رعجمی اسرائیل 103
مولانا محمداسماعیل غزنوی مرحوم کی روایات 109
دین کے پردے میں بھیانک سیاست 110
سوشل بائیکاٹ کی مثالیں 123
خلافتی حکومت کاتفصلی خاکہ 126
خلیفہ کاعسکری نظام 134
نظام بنکاری 142
آزادی رائے پر پہرے 146
خلیفہ جی کی خروجی تدابیر 149
قادیانی خلافت کاغذی پیراہین 155
میں نے مرزائیت کیوں چھوڑی 163
ربوہ کاخلیفہ یا پاکستان کا اسپوتین 172
مرزامحمود کے دو مذہب 180
فطرت کاناگزیز انتقام 187
قادیانی سرکس کے مناظر 199
مالی خیانت کےلازہ خیز انکشافات 208
وظیفہ خوار خلیفہ 2417
شیخ مصری مانفسیاتی جائز ہ 231
محمد یوسف ناز کاخلیفہ کابیان 274
توہین رسالت کاالمیہ 282

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like