ماہنامہ محدث کا فتتہ انکار حدیث نمبر
ماہنامہ محدث کا فتتہ انکار حدیث نمبر
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 280
علم حدیث کی قدرومنزلت او رشرف وقار صرف اس لیے ہے کہ یہ شریعت اسلامی میں قرآن پاک کے بعد دوسرا بڑا مصدر ہے علم حدیث ارشادات واعمال رسول ﷺ کا مظہر ،حضرت محمد ﷺ فداہ امی وابی کی پاکیزہ زندگی کاعملی عکس ہے جو ہر مسلمان کی شب وروز زندگی کےلیے بہترین نمہونہ ہے علم حدیث رفیع القدر،عظیم الفخر اور شریف الذکر ہے اس کے شیدائی فدائی رسول ﷺ ہیں جو لقب ’’محدثین ‘‘کے نام سے معروف ہیں۔اس کے مطالعہ سے ان شاءاللہ تعالی اس گروہ جو حدیث ختم رسل ﷺ کا دل وجان سے مخالف جوبزعم خود اہل قرآن کہلاتا ہے اگرچہ قرآن پاک سے انکا کوئی قطعی تعلق نہیں ان کے پیدا کردہ شکوک وشبہات کا خاطر خواہ ازالہ ہوگا چونکہ منکرین حدیث حدیث رسول ﷺ کے خلاف سادہ لوح لوگوں میں یہ تأثر پید ا کرتے ہیں کہ حدیث غیر محفوظ قرآن کے خلاف او رحدیث خود حدیث کے مخالف ہوتی ہے حالانکہ یہ صریحاً دروغ گوئی ہے۔اس میں نبی کریم ﷺ کی سنت کا تعارف ،اس کے عمومی خدوخال ،تدوین حدیث،کتابت حدیث،حفاظت حدیث اور حجیت حدیث پر بنیادی معلومات فراہم کی گئی ہیں نیز دینی رسائل میں حجیت حدیث پر مضامین کا اشاریہ بھی پیش کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہر عام وخاص علوم حدیث جیسے اہم علوم کی گہرائی تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
فکرونظر | ||
فتنہ انکار حدیث | 2 | |
پرویزیت | ||
مسٹر غلام احمد پرویز کے کفریہ عقائد | 12 | |
اختلاف تعبیر قرآن اور منکرین حدیث | 47 | |
پرویز اور اطاعت رسول | 86 | |
پرویزیت کے بارے میں علمائے امت کےفتاوی | 109 | |
تاریخ تدوین حدیث | ||
برصغیر میں فتنہ انکار حدیث کی تاریخ اور اسباب | 117 | |
عہدنبوی میں کتابت حدیث | 132 | |
حفاظت حدیث میں حفظ کی اہمیت | 139 | |
حفاظت حدیث کے مختلف ذرائع | 150 | |
حجیت حدیث | ||
انکار حدیث حق یا باطل؟ | 156 | |
حجیت حدیث پر بعض شبہات کا جائزہ | 187 | |
مقام حدیث اور بزم طلوع اسلام کویت | 197 | |
حجیت حدیث اورفتنہ انکار حدیث | 216 | |
اشاریہ جات | ||
برصغیر میں انکار حدیث کا لٹریچر | 261 | |
دفاع حدیث اوراہل حدیث | 238 | |
دینی رسائل میں ،حجیت حدیث،پر مضامین کااشاریہ | 249 |