فتنہ انکار حدیث

فتنہ انکار حدیث

 

مصنف : محمد ایوب دہلوی

 

صفحات: 148

 

فتنہ انکار حدیث دور حاضر کے فتنوں میں سے ایک بڑا فتنہ ہے۔ اس وجہ سے نہیں کہ اس کا موقف علمی زیادہ مستحکم و مضبوط ہے بلکہ اس وجہ سے کہ اپنے مقصد کے اعتبار سے یہ فتنہ دہریت اور کمیونزم کا ہم آہنگ ہے۔ اس کا مقصد بجز دین کو فنا کرنے کے اور کچھ نہیں ہے۔ منکرین حدیث اس گمراہی میں مبتلا ہیں یا دوسروں کو یہ کہہ کر گمراہ کرنا چاہتے ہیں کہ واجب الاتباع محض وحی الٰہی ہے اور وحی صرف کتاب اللہ میں منحصر ہے اور حضور نبی کریمﷺ کی اطاعت آپ کی زندگی تک محض مرکز ملت ہونے کی وجہ سے تھی آج مرکز ملت کی عدم موجودگی میں حضورﷺ کے احکام کی پابندی غیر ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب میں علامہ محمد ایوب صاحب دہلوی نے اس ضمن میں پائے جانے والے تمام تر شبہات کا جواب دیا ہے۔ حدیث سے متعلق بحث کرتے ہوئے اس موضوع کو آٹھ سوالات میں تقسیم کیا گیا ہے اور پھر انھی آٹھ سوالات کو سامنے رکھ کر خالص علمی انداز میں بحث کی گئی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 2
وحی کی کتنی صورتیں ہیں اور کیا کتاب الٰہی کے علاوہ بھی وحی ہوسکتی ہے؟ 9
حدیث رسول فی نفسہ دین میں حجت ہے یا نہیں؟ 27
حدیث کا جو معتبر مجموعہ ہمارے پاس ہے وہ یقینی ہے یا نہیں؟ 54
ظن شرعا حجت ہے یا نہیں؟ 54
اعمال شرعیہ کی مثالیں 61
احادیث مسلمہ واجب ہیں یا نہیں؟ 69
منکرین حدیث کے جوابات 81
منکرین حدیث کے ترجمے کی غلطی 99
رسالہ طلوع الاسلام جون 1957ء کے باب المرسلات کے جوابات 105

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like