فتنہ غامدیت کا علمی محاسبہ

فتنہ غامدیت کا علمی محاسبہ

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 450

 

اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار میں جنم لینے والے بعض فتنوں مثلاً خوارج،معتزلہ،باطنیہ،قادیانیت اور انکار حدیث کی طرح دور حاضر میں ایک بڑا فتنہ تجدد پسند الحادی فکر ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کو اس کے ماضی سے کاٹ دینا اور اسے دین اسلام کی چودہ سو سالہ متفقہ اور متوارث تعبیر سےمحروم کر دینا ہے۔جناب جاوید احمد غامدی اسی تجدید پسند الحادی فکر کے علمبر دار ہیں اور تحریر و تقریر اور میڈیا کے ذریعے اس فکر کو پھیلانے میں سر گر م  عمل ہیں۔موصوف اسلامی جہاد کے مخالف ہیں،قرآن مجید کی معنوی تحریف کرتے ہیں،حدیث و سنت کی حجیت کو نہیں مانتے اور حدیث کو دین کا حصہ تسلیم نہیں کرتے۔اجماع امت کے منکر ہیں،شرعی اصطلاحات کے معنی بدلتے ہیں اور مغربی تہذیب کو مسلم معاشرے میں رائج کرنے کے لیے  ہمہ وقت کوشاں ہیں۔زیر نظر کتاب میں غامدی صاحب کے افکار و تطریات کا علمی و تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے،جس سے قارئین کو غامدی تصورات کی حقیقت جاننے کا موقع ملے گا۔اس کتاب سے بحیثیت مجموعی اتفاق کے باوجود انداز تحریر اور بعض مندرجات سے اختلاف ممکن ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 11
باب نمبر1:ایمانیات
کیا صرف خدا اور آخرت پر یقین رکھنے والا جنتی ہے؟ 18
کیا موجودہ توریت،زبور،انجیلیں خدا کی کتابیں ہیں؟ 19
کیا صرف رسولوں کے جھٹلانے والوں پر عذاب آتا ہے؟ 21
نزول عیسیٰ ؑ کے عقیدے کا انکار 23
کیا کوئی رسول کبھی قتل نہیں ہوا؟ 25
تکفیر یعنی کسی کو کافر قرار دینے کا مسئلہ 30
باب 2:قرآنیات
کیا قرآن مجید کی صرف ایک ہی متواتر قراءت ہے؟ 31
کیا قرآن میزان ہے؟ 46
کیا سورہ النصر مکی ہے؟ 50
کیا قرآنی الفاظ کے صرف معروف معنی لینا درست ہے؟ 57
محکم اور متشابہ آیات 62
کیا قرآن کی سورتوں کا شان نزول خودان کے اندر موجود ہے؟ 64
قرآنی عبارت میں حذف کی بحث 66
سورہ الفیل کی غلط تاویل 81
نظم کلام کا نظریہ 96
’سبع مثانی‘اور ’نظم قرآن‘ 108
قرآن فہمی کی نادر مثالیں 118
’جمال و کمال‘کیا کیسا دعویٰ؟ 122
باب نمبر3:حدیث و سنت
سنت کیا ہے اور کیا نہیں ہے ؟ 127
کیا احادیث کی حفاظت اور تبلیغ اشاعت کا اہتمام نہیں کیا گیا؟ 139
کیا حدیث دین کا حصہ نہیں ہے؟ 151
کیا سنت کا تعلق صرف عمل سے ہے ؟ 159
کیا سنت کے ثبوت کے لیے اجماع اور تواتر شرط ہے؟ 168
کیا حدیث کو قرآن کی روشنی میں سمجھا جائے گا؟ 177
کیا حدیث سے قرآن کے کسی حکم کی تخصیص یا تجدید نہیں ہو سکتی؟ 188
پرویزصاحب اور غامدی صاحب کی مماثلت 197
باب 4:عبادات
کیا تیمم کا حکم پہلی امتوں میں بھی موجود تھا؟ 198
کیا نماز غیر عربی زبان میں بھی جائز ہے؟ 200
امام کی غلطی کی اصلاح کا کیا طریقہ ہے؟ 201
کیا عورت کی امامت جائز ہے؟ 202
رویت ہلال کا مسئلہ 203
زکوۃ کا نصاب اور اس سے استثنیٰ 207
مصنوعات پر زکوۃ کا طریقہ 210
طواف وداع کی شرعی حیثیت 212
باب نمبر5:معاشرت
کیا بیواؤں کے حق میں ایک سال تک نا ن و نفقہ کی وصیت کا حکم منسوخ نہیں ہے؟ 213
پھوپھی بھتیجی یا خالہ بھانجی کا بیک وقت کسی مرد کے نکاح میں ہونا حرام ہے 217
عورت کے پردے کے بارے میں مغالطہ انگیزیاں 221
باب 6:سیاسب و ریاست
اسلامی ریاست کے اختیارات کامسئلہ 234
کیا اسلام میں مرتد کے لیے قتل کی سزا نہیں ہے؟ 246
کیا شادی شدہ زانی کے لیے رجم(سنگساری)کی حد(سزا)نہیں ؟ 263
چوری کے جرم پر حد 277
اسلام میں سزائے موت کا قانون 279
کیا کفار کے خلاف جہاد و قتال کا حکم منسوخ ہو چکا ہے؟ 302
مرزا قادیانی اور غامدی میں مماثلت 302
مال غنیمت کی بحث 348
کیا غیر مسلم ذمیوں سے جزیہ لینا جائز نہیں؟ 351
باب7:فقہی مسائل
کھانے پینے کی کون کون سی اشیاء حرام ہیں؟ 354
کیا کافر کسی مسلمان  کا وارث ہو سکتا ہے؟ 359
’کلالہ‘کی غلط تعریف 361
شہید کے غسل کا مسئلہ 363
باب نمبر8:متفرقات
کیا’معروف‘اور ’منکر‘ کا تعین انسانی فطرت کرتی ہے ؟ 369
شریعت اور عمل صالح کا فرق 372
دعوت کے’قانون‘کی تلقین و نصیحت؟ 375
کیا تصوف اسلام سے الگ الگ متوازی دین ہے؟ 376
طالب علم غامدی صاحب کی ’قطعیات‘،شطحیات اور دعاوی 377
غامدی صاحب کی عربی دانی 381
دوسروں کے خلاف طنز اور طعن و تشنیع کا انداز 382
باب نمبر9:فکری تضادات
نجات کے لیے مطلوب ایمان میں تضاد 384
سنن کی تعداد میں تضاد 386
حدیث پر غور کرنے میں تضاد 392
کیا امام زہری ؒ غیر ثقہ راوی ہیں اور معتبر بھی؟ 395
قرآن و سنت کے مقدم و مؤخر ہونے میں تضاد 397
نماز فرض بھی سنت ہے مگر اس کی رکعتیں فرض ہیں؟ 398
روزہ سنت بھی ہے ،فرض بھی اور قانون بھی؟ 398
حج سنت بھی ہے،فرض بھی اور اللہ تعالیٰ کے لیے حمیت و حمایت بھی؟ 399
عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ سنت بھی ہیں اور رسوم و آداب بھی؟ 400
وراثت کے حق میں وصیت جائز بھی ،ناجائز بھی ؟ 401
کبھی صرف قرآن میزان ہے تو کبھی سنت بھی میزان؟ 402
حدیث سے قرآنی حکم کی تحدید ہونے میں تضاد 402
قرآنی الفاظ کے صرف معروف معنی مراد لینے میں تضاد 404
تکفیر کے مسئلے میں تضاد 407
باب نمبر 10:متفقہ اسلامی عقائد و اعمال سے تقابل
غامدی صاحب کی تحریروں کے حوالہ جات 417
ضمیمہ جات:1،2،3 43084348442
(غامدی نامہ،غزل،تضمین بر شعر اقبال،صاحب اشراق کے اسرار ورموز،’ہم سفر‘کے جواب میں) 442

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like