فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے رجحانات تاریخ اسباب اور ان کا حل

فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے رجحانات تاریخ اسباب اور ان کا حل

 

مصنف : پروفیسر عبد الخالق سہریانی بلوچ

 

صفحات: 180

 

انتہا پسندی اورفرقہ واریت نے اُمت کوبہت نقصان پہنچایاہے۔مخلص لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہاءپسندی اورفرقہ واریت کو روکنے کے لیےکردار اداکریں کیونکہ ا نتہا پسندی اورفرقہ واریت کا ہم انکار نہیں کرسکتے، البتہ اس کا سامنا اور اس کا حل نکالنے کی ہمیں تدبیر کرنا چاہیے۔ہمیں معاشرے میں دلیل اور اعلیٰ نظریات کےساتھ کام کرنا چاہیے۔امن و سلامتی کی بنیاد پر دعوتِ دین دینے کی اشد ضرورت ہے۔دہشت گرد کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ جہنم کے دروازے پرہوں گے۔امام ابن قیم نے فرمایا:’’اسلام عدل ،سچائی اورامن پسندی کادین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محدثین کرام نے اسلام کو امن وسلامتی کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا ہے۔انتہا پسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ قرآن وسنت کی طرف رجوع کرنے اور منہجِ سلف کو اختیار کرنے ہی سے ممکن ہے۔‘‘دور جدید میں میڈیااسلام کی شکل بگاڑ نے میں خاصا پیش پیش ہے۔ اسلام اور اہل اسلام کا مذاق اُڑانا اور معاشرے کو ان سے متنفر کرنا روزمرہ کا معمول بن چکاہے۔ لہٰذاہمیں سوشل میڈیا اوردیگر ذرائع ابلاغ کے اداروں کی طرف بھی توجہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے رجحانات‘‘ پروفیسر عبد الخالق سہریانی بلوچ کی تصنیف ہے ۔ جس میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے رجحانات کو تاریخی اعتبار سے بیان کرتے ہوئے اسباب اور ان کا حل مدون کیا ہے نیز اس کتاب میں دین اسلام کی اہمیت اور گمراہ کن فرقوں کی نشاندہی کرتے فرقہ ناجیہ کی وضاحت فرمائی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مصنف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مولف کاذاتی تعارف 6
پیش لفظ 7
مقدمہ 9
کلمہ جامعہ 16
ایک ہی امت،ایک ہی دین 20
دین صرف اسلام ہی ہے 26
دین اسلام آسان ہے 31
مسلمان کی سادہ اورآسان تعریف/تشریح 36
اصول دین تزرشریعت کافرق اوراس کی حکمت 40
مسلم امہ کےاولین دورکےاختلافات پرایک طائرانہ نظر 44
خلفائےراشدین کےدورکےانکشافات 47
اختلاف اورآداب اختلاف 51
صحابہ کرامؓ تابعین اورتبع تابعین کےدورخیرالقرون اورائمہ مجتہدین کےاختلافات کی نوعیت 59
ائمہ کرام کےاختلافات دین میں تنگی کوروکنےاورسہولت ووسعت پیداکرنےکاسبب ہیں 61
متاخرین علماءمیں اختلافات کی شدت اوراس کی نوعیت 63
اختلاف رائےباعث عداوت نہیں ہوناچاہیے 64
اختلاف آراءایک فطری حقیقت ہےاسےبرداشت کرنے کی ضرورت ہے 68
قومی،لسانی،نسلی، اورسیاسی فرقہ واریت 76
گمراہ فرقےکس طرح جنم لیتےہیں؟ 88
اہل فتنہ،تفرقہ واختلافات کی بنیاد 90
فرقہ واریت کےتعصب اورعنادکےاندرونی وبیرونی عوامل 94
امت میں تفرقہ ڈالنےکےلیےگمراہ لوگوں کاطریقہ واردات 97
فتنہ تکفیر 101
فرقہ واریت کےنقصانات کاجائزہ 106
فرقہ واریت دعوت دین اوراشاعت اسلام میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے 110
مسلمانوں کوکسی شرکیہ عقیدہ عمل کی وجہ سےمشرک حقیقی قراردینا 115
اسلام اورانتہاپسندی 117
اچھےمقاصدکےلیےجماعت سازی کی اجازت 121
مولاناروم کی نصیحت 125
اتحاداللہ تعالیٰ کی جانب سےایک نعمت ہےاسےضایع کرنےکےبارےمیں حضورﷺ کاانتباہ 127
فرقہ واریت کوہوادینےکےلیےمستشرقین کےفتنے 134
انگریزوں کی آمدکےبعدبرصغیرمیں فرقہ واریت کےرجحانات کافرغ 136
اختلافات اورفرقہ واریت سےبچنےکےلیے اہم تجاویز 138
فقہی اختلافات رفع کرنےکامستقل حل اسلامی ریاست کاقیام 142
اسلام مسلمان اورموجودہ عالمی حالات 143
امت کاآئندہ لائحہ عمل 148
علمائےدین کےلیے لمحہ فکریہ 153
خون جگرسےلکھی ہوئی اختتامی معروضات 158
فرقہ واریت کےخلاف مقتدرعلمائےکرام کےآراءونصائح مسلمانوں کوامت بننےکی دعوت 162
کتب جن سےاستفادہ کیاگیا 178

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like