فقہ السنہ ( منتخب ابواب )

فقہ السنہ ( منتخب ابواب )

 

مصنف : سید سابق مصری

 

صفحات: 98

 

فقہ السنہ سید سابق مصری کی  تصانیف میں سے ایک شاہ کار تصنیف ہے اس کتاب میں فقہ اسلامی کے مسائل کتاب اللہ، صحیح احادیث اور اجماعِ امّت کے دلائل کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔  اس  میں بہت آسان اور سہل اسلوب میں بہت سے مسائل کا استیعاب کیا گیا ہے جن کی ایک مسلمان کو ضرورت ہوتی ہے۔ عموماً اختلافات کو بیان کرنے سے احتراز کیا گیا ہے، فقہ السنۃ کو عالم عرب میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔یہ کتاب  عالم  عرب کی یونیورسٹیوں اور پاک وہند  کے مدارس وجامعات کے میں شامل نصاب ہے ۔مشہور محدّث علامہ محمد ناصر الدین البانی ؒ نے اس پر بعض ملاحظات لکھے ہیں اور اس میں بعض ضعیف احادیث کی نشان دہی کی ہے۔ ان کی کتاب کا نام ’ ’تمام المنّة فی التعلیق علی فقه السنة ‘‘ ہے۔نصابی کتاب ہونے کی وجہ سے اس کا مکمل اور الگ الگ حصوں کے ترجمے بھی شائع ہوچکے ہیں ۔زیر نظر کتاب بھی  وفاق المدارس سلفیہ کے نصاب میں شامل منتخب ابواب ( کتاب الایمان، النذور،الاطعمۃ،الذکاۃالشرعیۃ ،الاضحیۃ اور العقیقۃ)کا سلیس اردو ترجمہ  ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمۃ از مترجم 9
علم فقہ کاتعارف 9
علم فقہ کی اصطلاحی تعریف 10
علم فقہ کاموضوع 11
’’فقہ السنہ‘‘کےمصنف سید سابق رحمہ اللہ۔حالات وخدمات 12
تصنیفی وتالیفی خدمات 13
فقہ السنۃ۔عصر حاضر کاایک علمی وفقہی شاہکار 13
الایمان(قسمیں)
تعریف 16
قسم اللہ تعالی کےنام یااس کی کسی صفت کےذکرہی کےساتھ ہوگی 16
ایمُ اللہ ،عمرُاللہ اوراقسَمتُ علیک کےبھی قسم ہے 18
مسلمانوں کاقسموں کےساتھ حلف 18
اپنے غیر مسلم ہونے یااسلام سے برات کی قسم 19
غیراللہ کی قسم ممنوع ہے 20
تعظیم کےبغیر غیراللہ کی قسم 21
اللہ تعالی کامخلوقات کی قسم کھانا 22
قسم کی شرط اوررکن 23
قسم کاحکم 23
قسم کی اقسام 23
لغوقسم اوراس کاحکم 24
اس قسم کاحکم 24
منعقد قسم اوراس کاحکم 25
حکم 25
جھوٹی قسم اوراس کاحکم 26
قسموں کی بنیاد عرف اورنیت پرہے 27
نسیان اورخطاسے قسم نہیں ٹوٹتی 29
جبرواکراہ کی صورت میں قسم لازم نہیں 29
قسم میں استثناء 29
قسم میں تکرار 30
قسم کاکفارہ 30
کفارہ کی تعریف 31
کفارےکی حکمت 31
کھاناکھلانا 31
لباس 32
گردن آزاد کرنا 33
عدم استطاعت کی صورت میں روزہ 33
قیمت اداکرنا 34
قسم توڑنے سےپہلے اوربعد میں کفارہ اداکرنا 34
مصلحت کےلیے قسم توڑنا 35
قسم کھائی گی چیز کےاعتبارسے قسم کی قسمیں 36
نذرماننا
نذرکےمعنی 38
نذرایک قدیم عبادت ہے 38
نذر،دورجاہلیت میں 39
اسلام میں نذرکاجواز 40
نذرکب صحیح اورکب صحیح نہیں ہے 41
نذرمباح 41
نذرمشروط وغیر مشروط 43
مردوں کےلیے نذر 43
کسی مخصوص جگہ پرعبادت کی نذر 44
کسی خاص بزرگ کےلیے نذر 46
روزے کی نذرمانی اورپھرعاجز ہوگیا 46
سارامال صدقہ کرنےکی قسم کھانا 46
نذرکاکفارہ 46
جوشخص فوت ہوجائےاوراس کےذمہ روزے کی نذرہو 47
کھانے
تعریف 48
شارع نےجن کےمباح ہونے کےبارےمیں نص بیان کی ہے 51
بحری حیوان 51
نمک لگائی ہوئی مچھلی 52
وہ حیوان جوخشکی میں بھی ہواورسمندرمیں بھی 53
خشکی کےحلال جانور 53
چرنےوالے مویشی جانور 53
شارع نےجن کی حرمت کویبان فرمایا 57
زندہ جانورسےکاٹاگیاگوشت 59
گدھے اورخچرکی حرمت 61
درندوں اورشکاری پرندوں کی حرمت 63
جلالہ جانوروں کی حرمت 64
گندی چیزوں کی حرمت 64
شارع نے جن کےمارنےکاحکم دیاہےوہ حرام ہیں 66
مسکوت 67
درآمد شدہ گوشت 68
حرام کواضطراری حالت میں کھاناجائزہے 69
اضطرارکی حد 70
مضطرکوکتناکھاناچاہیے؟ 71
وہ مضطرنہیں ہوایسی جگہ ہوجہاں کھاناموجودہو،خواہ وہ کسی غیر کاہو 72
کیاعلاج کےلیے شراب جائز ہے؟ 73
ذبح کرنےکاشرعی طریقہ
تعریف 75
واجبات 75
مجوسیوں اورصائبوں کاذبیحہ 77
مکروہات 79
قریب المرگ یامریض حیوان کاذبح کرنا 80
مکمل ذبح کرنےسےپہلے ہاتھ اٹھالینا 81
ذبح کرنے میں دشواری کی صورت میں حیوان کوذخمی کرنا 81
پیٹ کےبچے کوذبح کرنا 82
قربانی
تعریف 84
مشروعیت 84
فضیلت 85
حکم 85
قربانی کب واجب ہے؟ 86
حکم 86
کس جانورکی قربانی 86
خصی جانورکی قربانی 87
جن جانوروں کی قربانی جائزنہیں 87
ذبح کرنےکاوقت 88
ایک گھروالوں کی طرف سے ایک قربانی کافی ہے 89
قربانی میں مشارکت کاجواز 90
قربانی خودذبح کی جائے 90
ذبح کاوقت 93
قربانی اورعقیقہ کااجتماع 93
نام رکھنا اورسرمنڈانا 93
پسندیدہ نام 94
بعض نام مکروہ ہیں 94
مولود کےکان میں اذان 94
فرع اورعتیرہ نہیں ہے 95
چھوٹے بچے کےکان میں سوراخ کرنا 96

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like