فکری تربیت کے اہم تقاضے
فکری تربیت کے اہم تقاضے
مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی
صفحات: 333
ماضی قریب میں عالم عرب کی کم ہی شخصیات ہوں گی جنہیں اردو دنیا میں وہ شہرت ومقبولیت حاصل ہوئی ہو جو محترم ڈاکٹر یوسف القرضاوی صاحب کے حصے میں آئی ہے۔ ان کی تصنیفات کا ایک بڑا حصہ اردو میں منتقل ہو کر قبول عام حاصل کر چکا ہے،اور مسلسل اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔زیر تبصرہ کتاب “فکری تربیت کے اہم تقاضے” بھی انہی کی من جملہ تصانیف میں سے ایک ہے، جس کا اردو ترجمہ محترم سلطان احمد اصلاحی صاحب نے کیا ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں علمی وفکری تیاری کے ذیل میں دین کے داعی کے لئے ان اہم نکات کی نشاندہی کی ہے جن کا لحاظ کئے بغیر وہ اپنی دعوت کا حق ادا نہیں کر سکتا ہے۔ان کے نزدیک کسی بھی داعی کے لئے عربی زبان سے آگاہ انتہائی ضروری ہے، کیونکہ تمام دینی علوم عربی زبان میں موجود ہیں۔اسلامیات کے ایک عام طالب علم کے لئے بھی اس کتاب کا مطالعہ افادیت سے خالی نہیں ہوگا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض مترجم | 8 |
مقدمہ | 12 |
اسلامی ثقافت اوراس کے عناصر | 20 |
قرآن کریم اوراس کی تفسیر | 22 |
داعی کاقرآن سےتعلق | 24 |
قرآن کی خصوصیات پر نگاہ | 25 |
قرآن کلام الہیٰ ہے | 25 |
اسے خوداللہ نےآسان کیاہے | 28 |
قرآن کااعجاز | 30 |
پیرایہ بیان | 31 |
موضوع | 32 |
علمی اعجاز | 33 |
اعجاز دوام | 34 |
جامعیت | 35 |
مطالعہ قرآن داعی کےلئے اہم ہدایات | 45 |
آیات کی جمع وترتیب | 46 |
قرآنی قصص وحکایات پر توجہ | 53 |
مخصوص نمونوں پر نگاہ | 54 |
استدلال کی مشق | 68 |
غلط تاویل وتحریف کلام سےاجتناب | 74 |
علوم قرآنی سےواقفیت | 82 |
تفسیر کےطلباءکےلیے کچھ اہم نصیحتیں | 86 |
اسرائیلیات سےاجتناب | 90 |
ضعیف اورموضوع روایات سےاجتناب | 101 |
کمزور اروفاسد آراءاوقوال سےپرہیز | 109 |
رسول اللہ ﷺ کی سنت ۔اسلامی ثقافت کادوسر ا ماخذ | 114 |
مطالعہ سنت چند اہم ہدایات | 122 |
سنت پر عمل کااہتمام | 123 |
احادیث کی جمع وترتیب | 127 |
نیت وارادے کی اہمیت | 127 |
عصمت حدیث کی حفاظت | 130 |
عوام کےسامنے مشکل حدیثوں کوپیش کرنےسے اجتناب | 157 |
کمزور اورموضوع احادیث سےاجتناب | 162 |
داعیان حق کےیہاں ضعیف اورموضوع روایات کس طرح راہ پالیتی ہیں | 173 |
فقہ اسلامی سےمناسبت | 179 |
احتیاط طلب امور | 187 |
عبادات کی مادی توجیہ اوران کے دنیوی فوائد پیش کرنا | 188 |
احکام کی جامع ومانع علت | 189 |
اصول فقہ سےواقفیت | 205 |
علوم العقائد کی واقفیت | 207 |
تصو ف | 214 |
اسلامی نظام زندگی کامطالعہ | 220 |
اسلام کےبنیادی عقائد وافکار سےمتعلق کتابیں | 229 |
عبادات کےباب میں | 230 |
اسلام کےتصور اخلاق کی نمائندہ کتابیں | 230 |
کتابیں جواسلامی نظام زندگی اوراسکےمختلف اجزاء کی تفصیل پیش کرتی ہیں ۔ | 231 |
دعوت اسلامی کی نمائندہ کتابیں | 232 |
تاریخی ثقافت | 233 |
ادبی ثقافت | 265 |
انسانی ثقافت | 274 |
سماجی علوم کامطالعہ چند اہم ہدایات | 276 |
نفسیات | 279 |
سماجیات | 286 |
علم الاخلاق | 295 |
فن تربیت | 297 |
علمی ثقافت حاضرہ پر نظر | 319 |
عالم اسلام کےحالات | 321 |
دشمن اسلام طاقتوں کی صورت حال | 332 |
اشتراکی حملہ | 332 |
داخلی جنگ | 324 |
مذاہب کی صورت حال | 325 |
یہودیت | 325 |
عیسائیت | 325 |
ہندومت | 325 |
مختلف سیاسی نظریات | 326 |
اشتراکیت مغربی یورپ کےمختلف ممالک میں | 326 |
موجودہ سرمایہ داری | 326 |
سوشلزم | 328 |
جمہوریت | 328 |
ڈکٹیٹر ِشپ | 328 |
اسلامی تحریکات کی صورت حال | 328 |
عالم اسلام میں ان تحریکات میں اہم ترین تحریک | 328 |
عالم اسلام میں دعوت اسلامی کی صورت حالت | 330 |
مخالف اسلام قوتیں | 330 |
اپنے قریبی ماحول پر نظر | 331 |