فہم قرآن کورس حصہ اول

فہم قرآن کورس حصہ اول

 

مصنف : ابو فہد قاری عبد الحفیظ ثاقب

صفحات: 291

 

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے کےلیے عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’فہم قرآن کورس ‘‘ مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کے شاگرد رشید محترم جنا ب قاری عبدالحفیظ الرحمٰن ثاقب ﷾(مدیر فہم دین انسٹی ٹیوٹ،لاہور ) کی کاوش ہے انہوں نےاس کتاب کو دوپارٹس میں تقسیم کیا ہے پارٹ اول میں 10 یونٹ اور پارٹ دو م میں بھی 11 سے 20 تک 10 یونٹ ہیں او ردو نوں پارٹس میں فہم قرآن ، عربی زبان کے قوائد وضوابط ، گرائمر پر مشتمل ٹوٹل 50 لیکچر پیش کیے ہیں ۔موصوف نے ان لیکچرز میں فہم قرآن کے طلبہ وطالبات کے لیے عربی زبان کے قواعد کو نہایت آسان اور دلچسپ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں تمام مثالیں قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے ہی پیش کی ہیں ۔مشقوں کی صورت میں قرآن وحدیث کا وہ بنیادی مواد پیش کیا ہے جس سے عبادات ،معاملات او ر اخلاقیات کی اصلاح ہوسکے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
فہم قرآن کی اہمیت 10
یونٹ نمبر 1 فضائل قرآن مجید 14
یونٹ نمبر 2 عربی زبان کی اہمیت و ضرورت 70
یونٹ نمبر 3 عدد 87
یونٹ نمبر 4 مرکب 115
یونٹ نمبر 5 مرکب تام 145
یونٹ نمبر 6 حروف مشبہ بالفعل 170
یونٹ نمبر 7 فعل اور جملہ فعلیہ کی بناوٹ 193
یونٹ نمبر 8 لازم اور متعدی 221
یونٹ نمبر 9 جملہ فعلیہ کو جملہ اسمیہ میں تبدیل کرنا 241
یونٹ نمبر 10 فعل مضارع 254
فیضان قرآن 287
قرآن کی فریاد 288

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like